Tag: Bollywood

  • ایشوریا اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ

    ایشوریا اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ

    ممبئی: ہالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر دونوں اداکاروں کو اپنے آئندہ پراجیکٹ میں لینے پر غور کر رہے ہیں، کرن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایش کی آنے والی فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی وہ مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ آئندہ پراجیکٹ میں کاسٹ کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔

    بالی ووڈ کے سپراسٹار عامر خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے پہلی بار ایک ہی فلم میں نظر آئیں گے، فلمساز کرن جوہر نے دونوں بڑے اسٹارز کو ایک ساتھ فلم میں کام کرنے پر راضی کرلیا ہے۔ اس سے پہلے عامر خان اور ایشوریا رائے 2000ء میں ریلیز ہونے والی فلم میلہ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے لیکن اس میں ایشوریا کا کردار محدود تھا۔

    عامر خان نے پہلے کبھی کرن جوہر کے ادارے دھرما پروڈکشنز کے ساتھ کام نہیں کیا اور وہ پہلی بار کرن جوہر کی فلم میں کام کریں گے۔

  • پریتی زنٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گی

    پریتی زنٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گی

    ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ پریتی زنٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے، اس شو میں انڈیا کے گنیز بک ریکارڈ ہولڈر شرکت کریں گے۔

    اس بارے میں پریتی زنٹا نے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ریئلٹی شو کی میزبانی کے فرائض انجام د ے رہی ہوں، یہ شو بہت جلد آن ایئر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منفرد ریئلٹی شو ہے، اس میں انڈیا کے گنیز بک ریکارڈ ہولڈرز شریک ہوں گے، مجھے آئی پی ایل کے سیزن میں بھی ایک شو کی آفر ہے تاہم میں ابھی اس بارے میں غور کر رہی ہوں۔

  • عامر خان کی نئی فلم ’’ پی کے ‘‘ کا پہلا گانا لانچ

    عامر خان کی نئی فلم ’’ پی کے ‘‘ کا پہلا گانا لانچ

    دہلی : ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فلم ’’ پی کے‘‘ کی مختصر جھلک لانچ کرنے کے بعد اب فلم کا پہلا گانا دہلی میں خصوصی تقریب کے دوران لانچ کیا گیا، فلم کی زیادہ تر عکسبندی بھی دہلی میں کی گئی ہے۔ اس موقع پر عامر خان سمیت فلم کی دیگر کاسٹ بھی موجود تھی، اس گانے کا ٹائٹل ’’ ٹھرکی چھوکرو‘‘ ہے ۔

    فلم میں راجھستانی ثقافت کا عنصر دکھائی دیتا ہے، راجستھان کے علاقائی گلوکار سواروپ خان نے یہ گانا بے حد خوبصورتی سے گایا ہے اور بے حد خوبصورتی سے عامر خان پر فلمایا گیا ہے، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

    فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

  • پاکستانی ڈراموں میں اردو زبان سے متاثر ہوا، انوپم کھیر

    پاکستانی ڈراموں میں اردو زبان سے متاثر ہوا، انوپم کھیر

    ممبئی: بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ انڈین چینلز پر پاکستانی ڈراموں کا نشر ہونا ہماری خواہش تھی، جسے پورا کرنے کے لئے بہت عرصے سے دوستوں سے گفتگو جاری تھی اور ہم یہ چاہتے تھے کہ انڈین ڈرامے جس طرح پاکستانی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں، پاکستان کے ڈرامے بھی یہاں پیش کیے جائیں۔

    ممبئی میں ایک تقریب کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ڈراموں میں اردو زبان اور جملوں کی ادائیگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ طویل عرصے تک ہم پاکستانی ڈرامے دیکھا کرتے تھے اور اپنی اکیڈمیز میں ان کا ذکر کیا کرتے تھے، جس طرح فلم میں پاکستانی عوام بھارتی فنکاروں کو پسند کرتے ہیں ہم پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو اسی طرح پسند کرتے ہیں۔

    انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے فنکار اگر مل کر فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے لئے کام کریں تو مزید معیاری ڈرامے اور فلمیں شائقین کو دیکھنے کو ملیں گی۔ گزشتہ برسوں میں جو بھی ہمارا فنکار پاکستان جاتا تھا ہم اس کے ذریعے اپنے پاکستانی دوستوں سے یہ پیغام بھیجا کرتے تھے مگر ہمیں اس کام کو کرنےمیں خاصا وقت لگا۔

  • شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

    شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

    ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں بہت خوشی ہوگی کہ وہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور انہیں بہت خوشی ہو گی کہ کوئی ہدایت کار ایسی فلم بنائے جس میں ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’ ’پی کے“ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ ’ہیپی نیو ایئر“ کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

    اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ کی فلم کی پروموشن کی تھی جس پر شاہ رخ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • مبشر لقمان کی کتاب پر بنے گی بالی ووڈ فلم

    مبشر لقمان کی کتاب پر بنے گی بالی ووڈ فلم

    بالی ووڈ: ایکشن سے بھرپور فلمیں بنانے والے پروڈیوسر ارون نے مبشر لقمان کوفلم کی آفر کی ہے، یہ فلم مبشر لقمان کی کتاب پر بنائی جائے گی۔

    ڈی ڈے اور لنچ باکس جیسی شانداربالی ووڈ فلمیں بنانے والے پروڈیوسر ارون رنگرچری کو پاکستانی صحافت پر فلم بنانے کا خیال آیا، مبشر لقمان کی تھرل سے بھرپور زندگی اور ان کی کتاب کھرا سچ بابا جی کے نام فلم کا موضوع بنے گی۔

    اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈار موشن پکچرز کے سی ای او ارون نے کہا کہ مبشر لقمان پاکستان میں بے حد مقبول ہیں، اسی لئے ان کی کتاب پر فلم بنانے کا خیال آیا،  فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے ارون کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں یہ فلم ہٹ ہوگی۔

  • فلم "حیدر“ نے روم فلم فیسٹیول ایوارڈ جیت لیا

    فلم "حیدر“ نے روم فلم فیسٹیول ایوارڈ جیت لیا

    نئی دہلی: بالی ووڈ اسٹار شردھا کپور اور شاہد کپور کی نئی فلم ”حیدر“ نے اٹلی میں ہونے والے روم فلم فیسٹیول میں ”پیپلز چوائس ایوارڈ“ جیت لیا ہے جس پر فلم کی پوری ٹیم کے لیے یہ ایک قابل فخر بات ہے جب کہ اس فلم کو دنیا بھر میں دیکھنے والوں نے ایک بہترین فلم قرار دیا ہے۔

    فلم کے پہلی مرتبہ روم فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے کے موقع پر اداکارہ شردھا کپور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”ہم جیت گئے، حیدر پہلی بھارتی فلم ہے، جس نے اس کیٹگری میں پہلی مرتبہ ایوارڈ جیتا ہے، میں بہت شکر گزار ہوں اور خوش ہوں‘ یہ میرے لیے قابل فخر بات ہے “۔

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ”حیدر “ کو ایک دن قبل اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا، جہاں مقبوضہ کشمیر کی حالت زار پر بنائی جانے والی اس فلم کی تنقید نگاروں نے بھی تعریف کی ہے۔ ڈائریکٹر وشال بھردواج کی یہ فلم ”حیدر“ پہلی بھارتی فلم ہے جس نے روم فلم فیسٹیول میں پہلی مرتبہ ایوارڈ جیتا ہے۔

    روم میں اس میلے میں فلم کے ہیرو شاہد کپور اور فلمساز وشال بھرد واج بھی فلم ”حیدر “ دکھائے جانے کے موقع پر موجود تھے۔ فلم دکھائے جانے کے موقع پر دونوں ہی ریڈ کارپٹ پر آئے تو ہر طرف سے ان کے مداحوں نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا جو کہ ان کی ایک جھلک دیکھنے وہاں آئے تھے۔

    فلم ”حیدر“ رواں ماہ 2 اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی، جس میں مرکزی کاسٹ شاہد کپور‘ شردھا کپور‘ تبو اور کے کے مینن ہیں۔ اس موقع پر شاہد کپور نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھارتی فلم کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے‘ پیپلز چوائس روم فلم فیسٹیول کی بڑی کیٹیگریوں میں سے ایک ہے‘ ایوارڈ جیتنا میرے لیے باعث فخر اور اس پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

    اب تک اس فلم ”حیدر “ نے صرف بھارت میں 58 کروڑ 30 لاکھ کا بزنس کر لیا ہے اور سینما گھروں میں اس کا تیسرا ہفتہ جا رہا ہے۔

  • ایوارڈ  آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے، دیپیکا

    ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے، دیپیکا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے کہا ہے کہ ایوارڈ میرے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ کسی کے کام کو سراہنے کی علامت ہوتا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ایوارڈ میرے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی تھی، ایوارڈ ملنے سے پہلے خواہ ہم کچھ بھی کہتے رہیں لیکن جس دن ایوارڈ تقریب ہوتی ہے، اس دن ہم میں سے ہر ایک ایوارڈ ملنے کا خواہاں ہوتا ہے۔

  • سلمان خان رومینٹک سین کرتے ہوئے پریشانی کا شکار

    سلمان خان رومینٹک سین کرتے ہوئے پریشانی کا شکار

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اداکارہ سونم کپور کیساتھ رومانوی سین کرنے میں قدرے پریشانی کا شکار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سورج برجاتیا کی فلم “پریم رتن دھن پایو” میں رومانٹک سین کرتے ہوئے سلمان پرسکون نہیں رہ پاتے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ سونم عمر میں مجھ سے بہت چھوٹی ہیں ، ان کے والد سے میری پرانی دوستی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ سونم جب بہت چھوٹی تھیں تب سے میں نے ان کو دیکھا ہوا ہے، اس لیے مجھے بڑی مشکلیں پیش آ رہی ہیں۔

  • اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج اپنی26ویں سالگرہ منارہی ہیں

    اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج اپنی26ویں سالگرہ منارہی ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور ادکارہ پرینتی چوپڑا 26برس کی ہوگئییں، وہ رواں برس اپنی چھبیسویں سالگرہ نہیں مناسکیں کیونکہ ان دنوں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کل دل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، لہذا اس برس انہوں نے سالگرہ کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں کریں گی۔

    پرینتی چوپڑا نے اپنے کیرئیر کا آغاز تین سال قبل فلم لیڈیز ورسز وکی بہل سے کیا تھا، اسکے بعد فلم ”عشق زادے“ میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا کر فلمی مداحوں کو اپنا عاشق بنالیاہے۔ اس کے علاوہ فلم شدھ دیسی نے انہیں شہرت کی منزلوں پر پہنچا دیا۔

    پاکستانی ہیرو علی ظفر اور رنویر سنگھ نے سالگرہ کی مبارک بات پیش کرتے ہوئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے۔

    انتہائی کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج اپنی چھبیسویں سالگرہ منارہی ہیں، پرینیتی چوپڑا 22 اکتوبر 1988کو بھارتی شہرہریانہ میں پیدا ہوئیں اور اپنے کیرئر کا آغاز2011میں لیڈیز ورسزر کی بھائی نامی فلم سے کیا، جس میں ان کا کردار ڈمپل چڈانامی لڑکی کا تھا۔ 2012میں عشق زادہ میں زویا قریشی کا کردار ادا کیا اور اسی دوران انھیں فلم لیڈیزورسز رکی بھائی میں فلم فیئر ایوارڈ، اسکرین ایوارڈ، زی سینما ایوارڈ، اپسرافلم اینڈ ٹیلیویڑن پروڈکشن گلڈ ایوارڈ، بالی ووڈ ہنگامہ سرفس چوائس ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیئے گئے۔

    گزشتہ برس داکارہ کی فلم شدھ دیسی رومانس ریلیزہوئی، جس میں انہوں نے گائتری نامی لڑکی کا لیڈنگ رول کیا۔