Tag: Bollywood

  • اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج اپنی26ویں سالگرہ منارہی ہیں

    اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج اپنی26ویں سالگرہ منارہی ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور ادکارہ پرینتی چوپڑا 26برس کی ہوگئییں، وہ رواں برس اپنی چھبیسویں سالگرہ نہیں مناسکیں کیونکہ ان دنوں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کل دل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، لہذا اس برس انہوں نے سالگرہ کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں کریں گی۔

    پرینتی چوپڑا نے اپنے کیرئیر کا آغاز تین سال قبل فلم لیڈیز ورسز وکی بہل سے کیا تھا، اسکے بعد فلم ”عشق زادے“ میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا کر فلمی مداحوں کو اپنا عاشق بنالیاہے۔ اس کے علاوہ فلم شدھ دیسی نے انہیں شہرت کی منزلوں پر پہنچا دیا۔

    پاکستانی ہیرو علی ظفر اور رنویر سنگھ نے سالگرہ کی مبارک بات پیش کرتے ہوئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے۔

    انتہائی کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج اپنی چھبیسویں سالگرہ منارہی ہیں، پرینیتی چوپڑا 22 اکتوبر 1988کو بھارتی شہرہریانہ میں پیدا ہوئیں اور اپنے کیرئر کا آغاز2011میں لیڈیز ورسزر کی بھائی نامی فلم سے کیا، جس میں ان کا کردار ڈمپل چڈانامی لڑکی کا تھا۔ 2012میں عشق زادہ میں زویا قریشی کا کردار ادا کیا اور اسی دوران انھیں فلم لیڈیزورسز رکی بھائی میں فلم فیئر ایوارڈ، اسکرین ایوارڈ، زی سینما ایوارڈ، اپسرافلم اینڈ ٹیلیویڑن پروڈکشن گلڈ ایوارڈ، بالی ووڈ ہنگامہ سرفس چوائس ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیئے گئے۔

    گزشتہ برس داکارہ کی فلم شدھ دیسی رومانس ریلیزہوئی، جس میں انہوں نے گائتری نامی لڑکی کا لیڈنگ رول کیا۔

  • ہدایت کار یش چوپڑا کو مداحوں سے بچھڑے2 برس بیت گئے

    ہدایت کار یش چوپڑا کو مداحوں سے بچھڑے2 برس بیت گئے

    ممبئی:کنگ آف رومانس کہلائے جانے والے بالی ووڈ فلمساز اور ہدایتکار یش چوپڑا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔

    یش چوپڑا نے فلم دھول کا پھول سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، 27 ستمبر 1932 کو لاہور میں پیدا ہونے والے یش چوپڑا نے فلم دھول کا پھول سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ یش چوپڑا نے 1973 میں اپنی فلم کمپنی ”یش راج فلمز“ بنائی۔

    یش چوپڑا نے 1975 میں پہلی بار امتیابھ بچن کے ساتھ کام کیا اور ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلمیں بنائیں، جن میں دیوار، کبھی کبھی، اور سلسلہ شامل ہیں، 1993 میں یش راج نے شاہ رخ خان میں چھپے جوہر کو پہچانا اور ان کے ساتھ ڈر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، محبتیں، ویر زارا اور رب نے بنا دی جوڑی جیسی کامیاب فلمیں بنائیں۔

    یش راج نے اپنے کیرئیر میں چھ بار نیشنل فلم ایوارڈ اور گیارہ بار فلم فیئر ایوراڈ حاصل کیا۔

    اپنی زندگی کی آخری فلم جب تک ہے جاں کے ریلیز ہونے سے چند دن قبل 21 اکتوبر 2012 کو یش راج ڈینگی بخار کے باعث انتقال کر گئے مگر اپنے پیچھے لافانی فلموں کا ایک سلسلہ چھوڑ گئے۔

  • بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ کا فلمی دنیا میں کم بیک

    بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ کا فلمی دنیا میں کم بیک

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ فلم ”شامیانہ“ کیساتھ فلمی دنیا میں کم بیک کریں گی۔

    بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ فلمی دنیا میں کم بیک کررہی ہے، لارا دتہ بچے کی پیدائش کے بعد فلمی پردے سے غائب رہی تھیں۔

    lara1

    بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ فلم ”شامیانہ“ کیساتھ فلمی دنیا میں کم بیک کریں گی، ان کے شوہر مہیش بھوپاتی اس فلم کے معاون پروڈیوسر ہیں جبکہ لارا دتہ اس فلم میں کیفے مالکہ کا کردار ادا کریں گی جو کہ بشن کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔

  • گووندا کی 4سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

    گووندا کی 4سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

    ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا چار سال کے وقفے کے بعد فلم “کل دل ” کے ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    گووندا کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی سنیتا نے اس رومینٹک فلم میں کام کرنے پر مجبور کیا۔پچاس سالہ بھارتی لیجنڈ گووندا نے 2011 میں نوٹی “ایٹ فوٹی” میں کام کیا تھا۔ جس کے بعد وہ یش راج بینر تلے بننے والی فلم کل دل میں کام کررہے ہیں۔ جس میں ادکارہ رنبیر سنگھ اور پاکستانی ادکار علی ظفر بھی لیڈنگ رول میں شامل ہیں۔

    گووندا کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ انہیں زندگی میں مفید مشورے دیا کرتی تھی، ان کی جانے کے بعد بیوی کی باتوں پر عمل کرتا ہوں۔

    اس فلم کے حوالے سے بیوی نے مشورہ دیا تھا کہ اچھی فلم ہے، اس سے بچوں کے کیرئیر پر اچھا اثر پڑے گا، گوندا نے کہا کہ انہیں بہت فلموں کو آفر ہوئی لیکن مجھے وہ کردار پسند نہیں آئے۔

  • رنبیر کپور اب نظر آئینگے سنجے دت کے روپ میں

    رنبیر کپور اب نظر آئینگے سنجے دت کے روپ میں

    ممبئی :بالی وڈ میں سنجے دت کی زندگی پر فلم بن رہی ہے اور لیڈنگ رول کے لیے رنبیر کپور کا انتخاب ہوا ہے۔

    بالی وڈ کے منا بھائی کی زندگی میں آئے کیسے کیسے نشیب و فراز ، کن کن مشکلوں نے انہیں پریشان کیا۔ یہی سب اس فلم میں دکھایا جائے گا، ہدایتکار راج کمار ہیرانی جو سنجے دت کے دوست بھی ہیں ، وہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں ،جس میں مرکزی کردار کے لئے رنبیر کپور کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    یعنی رنبیر سنجے دت بنیں گے، رنبیر کپور ان دنوں سنجے دت کی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ پڑھ رہے ہیں تاکہ کردار میں حقیقت کا رنگ بھر سکیں۔

  • جوہی چاولہ اب ہالی ووڈ کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    جوہی چاولہ اب ہالی ووڈ کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ سٹیون اسپیلبرگ پروڈکشن سے ہالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھیں گی۔ فلم کی ہدایات لیسے ہالسٹروم دیں گے جس میں وہ اوم پوری کی بیوی کے کردار میں اپنی عمر سے 15 سال بڑی نظر آئیں گی۔

    اداکارہ نے ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ فلم میں ان کا کردار مختصر مگر اہم ہو گا، لیسے ہالسٹروم کی نئی فلم ’دی ہنڈرڈ فٹ جرنی ‘کے مرکزی کرداروں میں اوم پوری‘جوہی چاولہ‘منیش ڈیال اور ہیلن میرن شامل ہیں‘یہ فلم دو مختلف ثقافتوں میں پروان چڑھنے والی کزنوں کے گرد گھومتی ہے، فلم کی کہانی اسی نام ’دی ہنڈرڈ فٹ جرنی ‘ کے ناول سے ماخوز ہے جسے رچرڈ سی موریس نے تحریر کیا ہے‘یہ فلم رواں ماہ ہی ریلیز کی جائے گی۔

  • اداکارہ کاجل کی 4 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

    اداکارہ کاجل کی 4 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجل نے ایک بار پھر فلموں میں واپسی کا اعلان کردیا ہے اور وہ اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں اس نئی فلم میں کام کریں گی۔

    آخری بار کرن جوہر کی فلم ’’مائی نیم از خان‘‘ میں 2010ء میں کام کیا تھا ، اب وہ اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم میں کام کرنے والی ہے، اطلاعات کے مطابق اس کے شوہر کی فلم کی فلم بندی کا آغاز اکتوبر میں ہو جائے گا، اجے دیوگن نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم ایک لو اسٹوری ہو گی جو زیادہ تر عورت کے گرد گھومتی ہے تاہم اس سے زیادہ کہانی کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا۔

    اجے دیوگن نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے ہیرو کی تلاش کی جا رہی ہے اور میں صرف فلم کو پروڈیوس کروں گا، باقی کام دیگر افراد ہی کریں گے، اس سلسلے میں فلم کے ڈائریکٹر رام مدھوانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں ’ہم اس فلم کو اکتوبر میں شروع کر رہے ہیں، تو ساتھ ہی موجود اداکارہ کاجل نے فوراً کہا جی ہاں فلم میں کام کر رہی ہوں۔

  • متیرا اپنے مستقبل کے بارے میں مایوس

    متیرا اپنے مستقبل کے بارے میں مایوس

    لاہور: اداکارہ متیرا خان بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے مستقبل سے مایوس ہوگئی ہیں اور پھر مختلف ڈائریکٹروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں تاہم اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے جب متیرا خان ممبئی گئیں تو انہوں نے مہیش بھٹ اور ڈائریکٹر موہت سوری سے ملاقات کی اور فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر موہت سوری نے بتایا کہ وشیش فلمز ان دنوں تین نئی فلموں کے سکرپٹ پر کام کررہا ہے جس میں تینوں نئی لڑکیوں کو ہی کاسٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے ہ متیرا خان بالی ووڈ کی ایک فلم ”اکی وکی تے نکی“ میں کام کررہی ہیں لیکن چھ ماہ گزر جانے کے باوجود فلم پچاس فیصد بھی مکمل نہیں ہوسکی ، شوٹنگ رکی ہوئی ہے جس کے باعث متیرا خان اپنے مستقبل کے بارے میں مایوسی کا شکار ہیں۔