Tag: bolt

  • دنیا کا تیز ترین ایتھلیٹ اب فٹبال کے میدان میں قسمت آزمائے گا

    دنیا کا تیز ترین ایتھلیٹ اب فٹبال کے میدان میں قسمت آزمائے گا

    کینبرا: دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ اب فٹبال کے میدان میں قسمت آزمائیں گے، جس کے لیے انہوں نے تیاریاں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ اب دکھائے گا فٹبال کی دنیا میں اپنی مہارت، ٹریک پر چیتے کی رفتار سے دوڑنے والا اب فٹبال کے میدان میں سب کو حیران کرے گا۔

    دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے آسٹریلیا میں بطور پروفیشنل فٹبالر کیرئیر شروع کرنے پر نظریں جما لیں ہیں، جبکہ بولٹ نے آئندہ ماہ شیڈول ٹرائلز میں شرکت کی تیاری بھی تیز کر دی ہیں۔

    قبل ازیں یوسین بولٹ چیرٹی میچ میں بھی فٹبال کی صلاحیتیں دکھا چکے ہیں، دوسری جانب آسٹریلوی فٹبال حکام نے بھی جمیکن ایتھلیٹ کی آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


    یوسین بولٹ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ مقرر، کھلاڑیوں کو دوڑنا سکھائیں گے


    خیال رہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ تیز رفتار شخص نے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں پہلے ہی سوچ رکھا تھا کہ وہ مستقبل میں فٹبال کھیلیں گے۔

    یاد رہے کہ بولٹ نے 19 عالمی ٹائٹلز اپنے نام کئے مگر لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں یوسین بولٹ تیسرے نمبر پر آئے تھے۔

    واضح رہے کہ ریکارڈ ہولڈر رنر یوسین بولٹ اپنے رننگ کیریئر کے دوران بھی فٹبال اور کرکٹ کھیلنے میں خاص دلچسپی دکھا چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ فٹبال کے میدان میں اتر گئے

    دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ فٹبال کے میدان میں اتر گئے

    برلن: جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مقبول اور تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اپنے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے فٹبال کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی یوسین بولٹ اب جرمن فٹبال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیتے نظر آئیں گے، فٹبال کلب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    جرمن فٹبال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کلب کی جانب سے ایک خصوصی ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں اولمپئین ایتھیٹ یوسین بولٹ بحیثیت ٹرینر اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    یوسین بولٹ نے برطانوی شہزادے ہیری کا دوڑنے کا چیلنج قبول کر لیا

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ڈورٹمنڈ اور یوسین بولٹ کی مشترکہ اسپانسر کمپنی ’پوما‘ کی مدد سے اس پبلک ٹریننگ سیشن کا انعقاد عمل میں آیا، مذکورہ خصوصی سیشن کے پہلے مرحلے میں یوسین بولٹ کو دیکھنے کے لیے ان کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں یوسین بولٹ نے سیشن سے متعلق انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اگلے مرحلے کے لیے فٹبال کھلاڑیوں کو تیار رہنے کی بھی تلقین کی۔

    یوسین بولٹ نےریو اولمپکس میں تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا

    یاد رہے کہ ایک سو اور دو سو میٹر کی دوڑ میں عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے اولمپیئن ایتھلیٹ یوسین بولٹ گزشتہ سال ریس کے عالمی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، واضح رہے کہ وہ کرکٹ کے مداح بھی ہیں جبکہ فٹبال میں وہ برطانوی کلب مانچینسٹر یونائیٹڈ کے پرستار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیجنگ کامیدان بھی یوسین بولٹ کےنام

    بیجنگ کامیدان بھی یوسین بولٹ کےنام

    بیجنگ :جیمکا کے یوسین بولٹ نےورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی چار ضرب سو میٹر ریس میں میدان مار لیا۔

    دنیاکےتیزترین انسان یوسین بولٹ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ایک اورگولڈمیڈل لےاڑے، چار ضرب سومیٹرریس میں ٹیم جیمکانےسب کو پیچھے چھوڑ دیا، بولٹ کی ٹیم نےمقررہ فاصلہ سینتیس اعشاریہ تین سات سکینڈز میں طے کیا۔

    خواتین کی چار ضرب سو میٹرریس میں بھی جیمکاکی ٹیم بازی لے گئی، برطانیہ کےمو فراح نے پانچ ہزار میٹرریس میں ہواؤں کو چیرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مو فراح نےمقررہ فاصلہ تیرہ منٹ پچاس اعشاریہ تین آٹھ سکینڈز میں طےکیا۔

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ : یوسین بولٹ اور مو فراح نے میدان مار لیا

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ : یوسین بولٹ اور مو فراح نے میدان مار لیا

    بیجنگ: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ اور مو فراح نے میدان مار لیا۔

    بیجنگ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں دنیا کے تیزترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے سو میٹر ریس کی ہیٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

     سو اور دو سو میٹر کے عالمی چیمپیئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے سو میٹر کی ہیٹ نو اعشاریہ نو چھ سکینڈ میں طے کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

    پانچ اور دس ہزار میٹر کے عالمی چیمپیئن برطانیہ کے موفراح نے دس ہزار میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیت کراعزازکا کامیاب دفاع کیا۔ موفراح نے مقررہ فاصلہ ستائیس منٹ ایک تین سیکنڈ میں طلے کرمسلسل چھٹی کامیابی حاصل کی۔

  • ڈائمنڈ اسپائیک، یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی ریس جیت لی

    ڈائمنڈ اسپائیک، یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی ریس جیت لی

    آسٹراوا: جمیکا کے یویسن بولٹ نے آسٹراوا میں ہونے والی دو سو میٹر کی ریس جیت لی۔

     دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی آسٹراوا میں تیزی، ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جمیکن ایتھلیٹ نے ڈائمنڈ اسپائیک کی دوسو میٹر کی دوڑ میں ساتویں بار بازی لے گئے۔

     آسٹراوا میں یوسین بولٹ ایسا دوڑے کے سب دیکھتے ہی رہ گئے، بولٹ نے مقررہ فاصلہ بیس اعشاریہ ایک تین سیکنڈز میں طے کرتے ہوئےسیزن کی اپنی پہلی یوریپئین ریس جیت لی۔

    مردوں کی سو میٹر ریس جمیکا کے آسافا پاول کے نام رہی، ایک اور ریس میں آٹھ سو میٹر کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کینیا کے ڈیوڈ رودیشا انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔

  • یوسین بولٹ نےورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی

    یوسین بولٹ نےورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی

    بیجنگ: جمیکا کے ٹرپل اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ نے رواں سال بیجنگ میں ہونے والی عالمی ایتھلیکٹس چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

     جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے گزشتہ سال صرف تین مقابلوں میں حصہ لیا تھا اور اب انکا مقصد رواں سال بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے جسکے لیے انھوں نے سخت محنت کرنا شروع کردی ہے۔

     کوچ گلین ملز کا کہنا ہے کہ یوسین بولٹ ایک بہترین ایتھلیٹ ہیں، اپریل میں وہ ریو میں ہونے والی سو میٹر ریس اور ورلڈ ریلے چیمپیئن شپ میں جمیکا کی نمائندگی کرینگے۔

    بولٹ کے مطابق وہ برازیل میں ہونے والی ریس کی تیاری میں مصروف ہیں اور امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن کے چلینج کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں،اصل مقصد اس سال تیز دوڑنا ہے۔