Tag: Bolt Won 200 Meters

  • بیجنگ کامیدان بھی یوسین بولٹ کےنام

    بیجنگ کامیدان بھی یوسین بولٹ کےنام

    بیجنگ :جیمکا کے یوسین بولٹ نےورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی چار ضرب سو میٹر ریس میں میدان مار لیا۔

    دنیاکےتیزترین انسان یوسین بولٹ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ایک اورگولڈمیڈل لےاڑے، چار ضرب سومیٹرریس میں ٹیم جیمکانےسب کو پیچھے چھوڑ دیا، بولٹ کی ٹیم نےمقررہ فاصلہ سینتیس اعشاریہ تین سات سکینڈز میں طے کیا۔

    خواتین کی چار ضرب سو میٹرریس میں بھی جیمکاکی ٹیم بازی لے گئی، برطانیہ کےمو فراح نے پانچ ہزار میٹرریس میں ہواؤں کو چیرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مو فراح نےمقررہ فاصلہ تیرہ منٹ پچاس اعشاریہ تین آٹھ سکینڈز میں طےکیا۔

  • یوسین بولٹ نے200میٹر ریس میں میدان مار لیا

    یوسین بولٹ نے200میٹر ریس میں میدان مار لیا

     بیجنگ: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی دو سو میٹر ریس میں دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے میدان مار لیا۔

    بیجنگ کا میدان جمیکا کے یوسین بولٹ کے نام رہا، دنیا کے تیزترین انسان نے ہواؤں کو چیرتے ہوئے سو میٹر کے بعد دو میٹر ریس میں سب کو پیچھاڑدیا، دومیٹر ریس میں بولٹ کا مقابلہ امریکہ کے جسٹن گیٹلن سے تھا لیکن گیٹلن بھی بجلی سے تیز بولٹ کو روکنے میں ناکام رہے۔

    بولٹ نے مقررہ فاصلہ انیس اعشاریہ پانچ پانچ سکینڈز میں طے کرکے ورلڈ ایتھلیٹس چیمپیئن شپ میں دوسرا طلائی تمغہ سینے پر سجایا۔

    جسٹن گیٹلن انیس اعشاریہ سات چارسکینڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، ورلڈ ایتھلیٹکس مقابلوں میں یوسین بولٹ کا یہ ریکارڈ دسواں گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل دوہزار نو میں بولٹ نے تین، گیارہ میں دو اور تیرہ میں تین طلائی تمغے جیتے تھے۔