Tag: bom bom

  • یونس خان کے خلاف بغاوت کس نے کی؟ شاھد آفریدی نے کہانی بے نقاب کردی

    یونس خان کے خلاف بغاوت کس نے کی؟ شاھد آفریدی نے کہانی بے نقاب کردی

    کراچی :  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یونس خان کے خلاف سال دو ہزار نو چیمپئنز ٹرافی میں بغاوت ہوئی، کھلاڑی ان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیارنہیں تھے، بحیثیت نائب کپتان خود کو اکیلا محسوس کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی کتاب گیم چینجر کے مزید اقتباسات منظر عام پر آگئے جس میں سابق کپتان اور کھلاڑیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

    انہوں نے یونس کےخلاف بغاوت کی اندرونی کہانی بیان کردی، شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ سال دو ہزار نو کی چیمپئنزٹرافی میں یونس خان کے خلاف بغاوت ہوئی تھی، ایک کھلاڑی نے معاملے کو بڑھاوا دیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے دوران اس بیٹسمین نے سب کو یونس خان کے خلاف اکسایا تھا، کھلاڑی یونس خان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیارنہیں تھے ٹیم میں گروپ بندی ہوگئی تھی، نائب کپتان ہونے کے باوجود میں خود کو اکیلا محسوس کررہا تھا۔

    اختلافات سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگیا تھا۔ تنازعات کے بعد یونس خان کو کپتانی سے ہٹادیا گیا، بعد ازاں یونس خان کے خلاف بغاوت کرنے والے کھلاڑی خود بھی ناکام کپتان ثابت ہوئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستان وائٹ واش ہوا، محمد یوسف سے بھی کپتانی چھین لی گئی، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والے خود بھی نہیں بچتے۔

    مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کے اقتباسات منظرعام پر آگئے، سابق کھلاڑیوں پر تنقید

    بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ رانا نوید الحسن، شعیب ملک اور سعید اجمل نے بھی باغی کرکٹرز کا ساتھ دیا، باغی کرکٹر بعد میں کپتان بنا اور ایک میچ بھی نہیں جیت سکا۔

  • پاکستان کے 3 نامور کرکٹرز کیرئیرکی بارڈر لائن پر

    پاکستان کے 3 نامور کرکٹرز کیرئیرکی بارڈر لائن پر

    کراچی: دوہزار پندرہ کا عالمی کپ پاکستان کے تین اسٹار کرکٹرز کا آخری میگا ایونٹ ہوگا۔

    پاکستا ن نے کئی اسٹار کرکٹرز کوجنم دیااور پھروہ ماضی کا حصہ بن گئے، اس بار بھی پاکستان کے کئی نامور کرکٹرز کیرئیرکی بارڈر لائن پر ہیں، امید ہے کہ وہ اس ایونٹ کو ناقابل فراموش بناسکیں گے؟ ورلڈ کپ میں تو یوں متعدد کھلاڑی کھیلتےہیں لیکن فاتح ٹیم کا حصہ بننا کسی کسی کو ہی نصیب ہوتا ہے۔

     پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق چالیس برس کے ہوگئے ہیں،مصباح نے کرکٹ کا آغاز 8 مارچ، 2001ء میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سے کیا،مصباح الحق نے پاکستان کی ٹیم کو بحثیت کپتان بہیت میچ جتوائے اور خود کو ٹیسٹ کرکٹ کا ایک مستند بلے باز اور ٹھنڈے دماغ کھلاڑی کی حثیت سے منوایا۔موجودہ ورلڈ کپ ان کے کیرئیرکا آخری میگا ایونٹ ہوگا۔


    ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی تیز بلے بازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور شروع ہی سے گیند باز پو حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ "بوم بوم آفریدی” کے نام سے بھی پکارے جاتے ہیں۔ شاہد آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اور اسی بدولت کئی ریکارڈ مثلا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اور سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، حال ہی میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق وہ پاکستان کے سب سے مشہور کھلاڑی ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کرکٹ میں قدم اکتوبر 1996ء میں صرف سولہ سال کی عمر میں رکھا جب ان کو مشتاق احمد کی جگہ لیگ اسپنر کے طور پر کھلایا گیا،انہوں نے اپنی پہلی ہی اننگز میں ایک روزہ کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی، سن 2011 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں تین سو وکٹوں کا حدف پورا کیا۔ وہ جے سوریا کے بعد دنیا کے دوسرے آل راونڈر ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 6000 ہزار سے زائد رنز اور تین سو سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔
    بوم بوم شاہد آفریدی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں،اب ان کے بلند وبالا چھکے صرف جھلکیوں کی ہی زینت بنیں گے۔


    تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کا تجربہ اب اگلے ورلڈ کپ میں ٹیم کے لئے نہیں ہوگا،یونس خان نے کیرئیر کا آغاز 2000 میں کیا، وہ پاکستان کی 2009ء کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے، یونس خان حنیف محمد اورانضمام الحق کے بعد پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔

    کھیلوں میں کھلاڑی آتے اور جاتے ہی رہتے ہیں،لیکن چند کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جو دنیائے کرکٹ پر اپنے قدم کے نقوش چھوڑجاتے ہیں۔

  • ون ڈے کیریئرکا شانداراختتام کرنا چاہتا ہوں، شاہد خان آفریدی

    ون ڈے کیریئرکا شانداراختتام کرنا چاہتا ہوں، شاہد خان آفریدی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ون ڈے کیرئیر کا شاندار اختتام کرنا چاہتے ہیں اور ریٹائرڈ منٹ کا فیصلہ اب واپس نہیں لیں گے۔

    کراچی میں میڈیاسے گفتگو میں بوم بوم آفریدی کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے عوام کو مایوس نہیں کریں گے،ان کا خواب ہے کہ وہ اپنے ون ڈے کیرئیرکا اختیتام عمدہ پرفارمنس کے ساتھ کریں۔

    شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے لیکن اس  کیلئے کھلاڑیوں کوسخت محنت کرنا ہوگی، بوم بوم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، سعید اجمل کی غیرموجودگی میں ٹیم پر پریشر ہوگا لیکن امید ہے کہ نوجوان بولرز کا جادو چل جائے گا۔

  • کھبی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی

    کھبی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی

    لاہور: بوم بوم آفریدی میڈیا پر برس پڑے کہتے ہیں کہ کھبی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میڈیا میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے۔

    جبکہ پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہدآفریدی نہ آؤٹ ہوتے ہوئے سوچتے ہیں اور نہ ہی بولتے ہوئے۔یو اے ای میں بھی آفریدی کا بلا تو نہ چلا لیکن زبان خوب چلی۔ ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل آفریدی کے بیان نے جلتی میں تیل کا کام کیا۔

    بوم بوم نے کپتان بننے کی خواہش ایک یا دو بار نہیں بلکہ کئی بار ظاہر کی ،لیکن کامیابی نہ ملنےپر دل کی بھڑاس میڈیا پر نکال لی۔ اتنا سب کچھ کہنے کے بعد بھی آفریدی کہتے ہیں کہ کبھی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا،

    میڈیا باتوں کو توڑ مروڑ پر پیش کرتا ہے اب کوئی آفریدی سے پوچھے کہ کپتانی خواہش آپ کے دل میں جاگتی ہے تو پھرمیڈیا پرتنقید کیوں کی؟ اسی لئے کہتے ہیں کہ پہلے تولو پھر بولو۔