Tag: bomb attack

  • ڈی آئی خان، ڈی پی او کے قافلے پر بم حملہ، تین اہلکار شہید

    ڈی آئی خان، ڈی پی او کے قافلے پر بم حملہ، تین اہلکار شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے علاقے ڈی آئی خان میں ڈی پی او کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، ڈی پی او زاہد اللہ محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپی او اے کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ڈی پی او زاہد اللہ محفوظ رہے۔

    سیکیورٹی فورسز کلاچی میں آپریشن کے بعد ڈیرہ آرہے تھے کہ ہتھالی کے مقام پر آئی ڈی دھماکہ کیا گیا جو کہ سڑک کنارے نصب تھا، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ تحصیل کلاچی کے علاقہ کوٹ ظفر بالا دستی میں خطرناک دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے وہاں آپریشن کیا اس دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے تھے۔

    ہلاک دہشت گرد کی شناخت عدنان عرف عدو ولد غلام شبیر قوم راجپوت سکنہ محلہ مجاہد نگر سٹی ڈیڑہ سے کی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد ڈیرہ پولیس کو گزشتہ ماہ 2 فروری کو محلہ شاہین میں متولی امام بارگاہ مطیع اللہ عرف موتی، ٹانک اڈہ پر تیمور بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید اہلکاروں کے ورثاء سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے جان قربان کرکے سینئر افسر کو محفوظ رکھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مصر، خودکش حملے میں 2 پولیس افسر ہلاک

    مصر، خودکش حملے میں 2 پولیس افسر ہلاک

    قاہرہ: مصر کے شہر اسکندریہ میں ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مصطفی النمر کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 پولیس افسر ہلاک ہوگئے۔

    مصری میڈیا کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں شاہراہ الرومانی رشدی کے مقام پر ایک خودکش کار بم دھماکے میں اسکندریہ کے ڈائریکتر سیکیورٹی جنرل مصطفی النمر کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ خوش قسمتی رہے جبکہ دو پولیس افسر ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    مصری حکام کے مطابق اسکندریہ حملے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے، دیگر ملزمان کے ٹھکانوں اور ان کے فرار ہونے والے راستوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے ایک فلیٹ کرائے پر حاصل کررکھا تھا، حملہ آورں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ڈائریکٹر سیکیورتی جنرل کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔

    دہشت گرد اسکندریہ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مصطفی النمر کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں مگر وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ دو پولیس افسر جان کی بازی ہار گئے۔

    حملے میں بچ جانے والے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مصطفی النمر کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے حملے میں محفوظ رہا، بزدلانہ حملوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، میں آئندہ ہفتے ہونے والے الیکشن کے دوران اپنی ڈیوٹی نبھاتا رہوں گا۔

    یہ پڑھیں: مصر: مسجد میں دھماکہ ،تحقیقات جاری،متعددافراد گرفتار

    مصری حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم داعش کی جانب سے گزشتہ ماہ ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں مصر میں ہونے والے انتخابات کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور سیاست دانوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سرفرازبگٹی پرقاتلانہ حملہ، چھ سیکورٹی گارڈ زخمی

    سرفرازبگٹی پرقاتلانہ حملہ، چھ سیکورٹی گارڈ زخمی

    کوئٹہ : بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، ان کے قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے میں چھ سیکورٹی گارڈزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے گزررہا تھا ۔ قافلے کے نزدیک بارودی سرنگ کادھماکہ ہوگیا۔

    دھماکا اتنا زوردارتھا کہ سرفرازبگٹی کی بلٹ پروف گاڑی کے چاروں ٹائرپھٹ گئے۔ دوگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ لیکن دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے اور صوبائی وزیرداخلہ محفوظ رہے.تاہم دھماکے سےصوبائی وزیرداخلہ کے چھ سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اپنے گاﺅں ڈیر ہ بگٹی جار رہے تھے کہ راستے میں بیکر کے علاقے میں ان کےقافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے اڑانے کی کوشش کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغاما ت بھی موصول ہو ئے جس کے بعدوزیر داخلہ کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی تھی۔

  • جمعیت العلمائےاسلام (ف) کےوفاقی وزیر کے قافلے پربم حملہ، دو جاں بحق

    جمعیت العلمائےاسلام (ف) کےوفاقی وزیر کے قافلے پربم حملہ، دو جاں بحق

    پشاور: بنوں میں وفاقی وزیراکرم درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکےمیں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وفاقی وزیرمحفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ کے وفاقی وزیراورجمعیت العلمائے اسلام کے رہنما اکرم خان درانی کاقافلہ بنوں کےقریب نیم قبائلی علاقےسے گزررہا تھاکہ کچے راستے پرنصب بم کواڑادیا گیا جس سے قافلےمیں موجود ایمبولینس نشانہ بن گئی۔

    پولیس کے مطابق دھماکےمیں دو افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ایمبولینس اہلکاراوردوسرا راہ گیر تھا۔

    حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ زد میں آنے والی ایمبولینس مکمل طورپرتباہ ہوگئی جبکہ پولیس کے مطابق وفاقی وزیر بم پروف گاڑٰی میں ہونے کے سبب محفوظ رہے۔

    اکرم خان درانی جلسے میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ اُن کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

    تاحال کسی بھی مسلح گروہ نے وفاقی وزیرکے قافلے پرحملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں ان کی جماعت کے رہنماوٗں کو پاکستانی طالبان کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہاہے۔

    اکرم خان درانی کا تعلق جے یوآئی فضل الرحمان گروپ سے ہے اور وہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

  • کوئٹہ: اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی عبدالواسع بم حملے میں بال بال بچ گئے

    کوئٹہ: اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی عبدالواسع بم حملے میں بال بال بچ گئے

    کوئٹہ : اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی عبدالواسع بم حملے میں بال بال بچ گئے۔

    لیویز زرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے خانوزئی کے قریب بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ مولانا عبدالواسع محفوظ رہے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر صحت عین اللہ شمس بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    عبدالواسع کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ دھماکاریموٹ کنٹرول سے کیا گیا، میں اورمیرےساتھی حملے میں محفوظ رہے، ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، حملےسےمتعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی،

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مولانا عبدالواسع پر حملے کی رپورٹ طلب کرلی  جبکہ جے یو آئی ف کا واقعے کیخلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔   

  • افغانستان پکتیکا میں خودکش حملہ،50 افراد ہلاک،60 زخمی

    افغانستان پکتیکا میں خودکش حملہ،50 افراد ہلاک،60 زخمی

    کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں والی بال ٹورنامنٹ کے دوران خود کش حملے میں پچاس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ضلع یحییٰ خیل میں اس وقت پیش آیا جب والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل کا میچ جاری تھا،کہ اس دوران گراؤنڈ میں موجود لوگوں کے درمیان موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ،جس کے نتیجے میں پچاس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔

    افغان حکام کے مطابق واقعہ کے بعدبھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔