Tag: Bomb Blast

  • کوئٹہ: ڈبل روڈ پربم دھماکہ، 2افراد زخمی، 2گاڑیاں تباہ

    کوئٹہ: ڈبل روڈ پربم دھماکہ، 2افراد زخمی، 2گاڑیاں تباہ

    کوئٹہ : بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکہ کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے دو گاڑیاں بھی مکمل تباہ ہوگئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق شہر کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر نجی اسپتال کے قریب سریاب فلائی اوور کے نیچے افطاری سے چند منٹ قبل زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ارباب غلام علی روڈ اور چشمہ اچوزئی کے رہائشی دو افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے میں دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں ،پولیس حکام کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر  پہنچ گئیں۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں پانچ سے چھ کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو ایک کریٹ میں رکھا گیا تھا۔

    زخمیوں کو طبی امداد کیلئیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان ک حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

  • بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بغداد: عراق میں دو فائیواسٹارہوٹل کے پارکنگ ایریا میں خودکش دھماکوں میں دس افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدت پسندوں نے شہرکےمرکزی علاقے میں واقع دو مختلف فائیواسٹار ہوٹلوں کو نشانہ بنایا۔

    ذرائع کے مطابق دھماکےاس قدر شدید تھے کہ آس پاس کی کئی عمارتوں کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکوں میں اب تک دس افراد جاں بحق اورتیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    دھماکوں کے بعد حکام نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافد کردی ہے جبکہ فائربریگیڈ کا عملہ آگ پرقابو پانےاور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

  • حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب : بلوچستان میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے، دھماکہ باب بلوچستان جمعہ خان ہوٹل کے قریب ہوا۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے چند لمحہ قبل اہم شخصیت کا قافلہ سندھ پولیس کے پروٹوکول میں حب سے کراچی جارہا تھا۔

    دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

    جاں بحق اور زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دس شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

  • بلوچستان میں اسکول پر بم حملہ، عمارت تباہ

    بلوچستان میں اسکول پر بم حملہ، عمارت تباہ

    کوئٹہ : بلوچستان کےعلاقے صحبت پور میں دہشت گردوں نے اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا ۔علم دشمنوں نےخیبرپختونخوا کے بعداب بلوچستان میں بھی اسکولوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ بوائز اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    دھماکہ  کے نتیجے میں دیواریں، چھت اور کھڑکیاں دھماکے میں سب کچھ تباہ ہوگیا۔ دھماکے صبح اسکول شروع ہونے سے پہلے ہوئے۔ جس سے کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔

    اسکول کی تباہی کی اطلاع سن کربچے بھی پہنچ گئے، اسکول کی تباہی کےبعد سیکورٹی اہلکاربھی جائزہ لینے کیلئے جائے وقوعہ کا ۔ دھماکےکی ذمہ داری تاحال کسی نےقبول نہیں کی ہے۔

  • قائد آباد: پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، دو اہلکارشہید

    قائد آباد: پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، دو اہلکارشہید

    کراچی:قائد آباد میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ، دواہلکار شہید پندرہ زخمی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکار ایک بار پھر دہشت گردی کا شکار ہوگئے۔

    قائد آباد میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ  (ایس ایس یو) کی وین کے قریب بم دھماکہ سے دو اہلکار شہید اورپندرہ زخمی ہوگئے، مذکورہ بم قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، زخمیوں کوفوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

    جن میں سےمتعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مذکورہ وین میں پچاس سے زائد اہلکار سوار تھے، جو بلاول ہاؤس میں ڈیوٹی دینے جارہے تھے۔

      لانڈھی میں مرغی خانہ بس اسٹاپ پر پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا جس کےنتیجے میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 15 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور جناح اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ایس ایس یو کے 2 اہلکار دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ اس میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر بلاول ہاؤس کی طرف آرہے تھے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ، دوسری جانب واقعے کے بعدعلاقے میں جاری پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔

  • ملتان میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    ملتان میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    ملتان: شہر کے علاقے سمیجہ آباد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ بدھ کی دوپہرکو ایک سرکاری دفتر کے ساتھ واقع رلیا سائیں کے مزارکے قریب ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا اورممکنہ طور پریہ ایک کریکرحملہ تھا۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد کی تلاش اور واقعے کی تحقیق شروع کردی ہے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں دھماکہ: ایک شخص جاں بحق، بارہ زخمی

    اورنگی ٹاؤن میں دھماکہ: ایک شخص جاں بحق، بارہ زخمی

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق اور بارہ افراد زخمی،اب تک ملنے والی اطلاعات کےمطابق اورنگی ٹاؤن نمبر بارہ بروہی ہوٹل کے قریب زوداردھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے۔

    ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قطر اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،علاقے کی مارکیٹ کھلی ہوئی تھی، دھماکے سے قریب کھڑی ہوئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک برگر کے ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا، اور خسشہ ہے کہ بم ڈیوائس کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔

    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شکیل صدیقی کے نام سے کی گئی ہے،جبکہ زخمیوں میں سے چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

  • کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکارمحفوظ رہے

    کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکارمحفوظ رہے

    کوئٹہ : شہر کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر پولیس موبائل وین کے قریب سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق نیو سریاب تھانے کی گاڑی اپنے معمول کی گشت پر تھی کہ مستونگ روڈ پر لیبارٹری کے قریب گاڑی پہنچی توسڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • کوئٹہ:  باچا خان چوک کے قریب بم دھماکہ ، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: باچا خان چوک کے قریب بم دھماکہ ، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: وسطی علاقے میں بم دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے،جبکہ سرکاری ملازم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

     پولیس حکام کے مطابق باچا خان چوک کے قریب واقع فائربریگیڈ کے دفتر کے سامنے موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اورعمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کے مطابق دو کلو وزنی تھا،دھماکہ کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حدتک پیچھا کیا جائے گا۔

    دوسر ی جانب شہر کے نواحی علاقے بروری روڈ پرتیسرا اسٹاپ کے قریب نامعلوم افرادنے ایک سرکاری ملازم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • بنوں : اسکول میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی

    بنوں : اسکول میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی

    بنوں : گورنمنٹ ہائی اسکول بنوں میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی ہوگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسکول کا ایک طالبعلم بیگ میں دستی بم لے کر کلاس میں داخل ہوا۔ مذکورہ طالبعلم نے بم کو جیسے ہی بیگ سے باہر نکالا وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ اسکول پہنچ گیا۔ بی ڈی ایس نے دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے دستی بم لانے والے طالب علم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔