Tag: Bomb Blast

  • خضدار: زوردار بم دھماکہ: ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    خضدار: زوردار بم دھماکہ: ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    خضدار: بلوچستان کے علاقے خضدار میں زوردار بم دھماکہ  ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، خضدارمیں ارباب کمپلیکس کے قریب زور دار دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق  تین افراد زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا، اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

    دھماکہ سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ بہت بڑی نوعیت کا ہے،جس کے باعث مزید نقصان کا اندیشہ ہے۔

    واضح رہے کہ اربا ب کمپلیکس قومی شاہراہ کے قریب واقع ہے اور یہاں ہوٹل اور ریستوران بھی کافی تعداد میں ہیں، جس کی وجہ سے بسوں اور گاڑیوں کے مسافر یہاں قیام کرتے ہیں، اور دن بھر لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے۔

  • بغداد :چارکاربم حملے، 47افراد جاں بحق

    بغداد :چارکاربم حملے، 47افراد جاں بحق

    بغداد: عراق کا دارالحکومت بغداد پے درپےچار کاربم دھماکوں سے گونج اٹھا، سینتالیس افراد جاں بحق سوسے زائد زخمی ہوگئے۔

    پہلا دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے طالبیہ میں ہوا،جہاں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرادی، دھماکے کے نتیجے میں دس سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

    الدولائی میں ریسٹورنٹ کے قریب ہونے والے دو خود کش کار بم حملوں میں انیس افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    حریہ میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد جان سےگئے، اقوام متحدہ کے مطابق بغداد میں رواں ماہ کے دوران چار سوسے زائد افراد پر تشدد واقعات میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    عراق کا دارلحکومت بغداد بم دھماکے سے گونج اٹھا، دس افرا جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے۔

    دھماکا بغداد کے جنوبی علاقےمیں کیفے کی پارکنگ ہوا، جس کی زد میں آکر دس افراد لقمہ اجل بن گئے ۔دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ پولیس نے دھماکہ کی جگہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • ڈی آئی خان: بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید جاں بحق

    ڈی آئی خان: بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈھی روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید  اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے،پاکستان سرائیکی پارٹی کے سابق امیدوار اور کلاچی کی روحانی شخصیت فقیر جمشید صبح سویرے کلاچی سے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کی جانب آ رہے تھے کہ مڈھی گائوں کے قریب سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے فقیر جمشید کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔

    گاڑی میں سوار فقیر جمشید اور انکا محافظ جاں بحق ہو گئے۔ فقیر جمشید نے دوہزار تیرہ کے الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان سرائیکی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے

  • کوئٹہ :باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق، دس زخمی

    کوئٹہ :باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق، دس زخمی

    کوئٹہ : باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق دس افراد  زخمی،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اودس افراد زخمی ہو گئے ، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے،

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،مذکورہ مقام پر تجارتی مراکز ہونے کے باعث کافی رش تھا ،اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے،اسپتال منتقل کئے جانے والے چار افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے

  • بغداد: کاربم دھماکوں میں 12جاں بحق،20زخمی

    بغداد: کاربم دھماکوں میں 12جاں بحق،20زخمی

    بغداد:عراق میں رمضان کے دنوں میں بھی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، بغداد صدر سٹی میں دو کار بم دھماکوں میں بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے،اور بیس زخمی ہوگئے۔

    عراقی دارلحکومت کے مشرقی علاقے میں دو کاربم دھماکےکمرشل اسٹریٹ میں کئے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر گئیں سیکورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔

    واقعے میں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، فوری طور پر کسی گروپ نےواقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے