Tag: Bomb cyclone

  • امریکا کی مغربی ریاستوں میں بم سائیکلون سے تباہی، واشنگٹن میں بجلی منقطع

    امریکا کی مغربی ریاستوں میں بم سائیکلون سے تباہی، واشنگٹن میں بجلی منقطع

    واشنگٹن: امریکا کی مغربی ریاستوں میں ’بم سائیکلون‘ سے تباہی پھیل گئی ہے، 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی مغربی ریاستوں میں بم سائیکلون نامی طاقت ور طوفان نے تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے، واشنگٹن میں 6 لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

    انٹرنیٹ سروس بھی بند ہو گیا ہے، ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہوا، نیشنل ویدرسروس نے منگل سے جمعہ تک شدید بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کہ کیلیفورنیا سمیت ساحلی ریاستوں کو بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، برف باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

    اس طوفان کو ’بم سائیکلون‘ کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیوں کہ یہ بہت مختصر وقت میں نہایت سرعت سے شدت اختیار کر لیتا ہے، یہ طوفان بدھ کے روز اوریگون، واشنگٹن اور کیلیفورنیا میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ (50 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے زیادہ بارش اور ہوائیں لے کر آیا۔

    برطانیہ کے مختلف علاقے شدید برف باری سے ونڈر لینڈ میں تبدیل ہو گئے

    نیوز رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ایک خاتون اس وقت ہلاک ہو گئی جب ایک درخت بے گھر لوگوں کے کیمپ پر گرا، اور دوسری خاتون سیاٹل کے مشرق میں اس وقت ہلاک ہو گئی جب ایک درخت اس کے گھر پر گرا۔ اس طوفان کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں مضبوط درخت بھی جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں یا گھروں پر گرے، اور بڑی تعداد میں کاریں اور بسیں ان کی زد پر آئیں، بجلی کی لائنوں کو بھی اس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

  • شدید برف باری نے امریکا کو منجمد کردیا

    شدید برف باری نے امریکا کو منجمد کردیا

    واشنگٹن: امریکا میں شدید برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے‘ برف باری کے سبب پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں 22 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں ان دنوں شدید برف باری کی ز د پر ہیں‘ واشنگٹن ‘ نیویارک اور بوسٹن سمیت کئی ریاستوں میں نظامِ زندگی منجمد ہوکر رہ گیا ہے ‘ کئی ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے سبب آبشار اور تالاب برف میں تبدیل ہوچکے ہیں اور سارا منظر سفید چادر اوڑھ چکا ہے ‘ برف باری کے سبب پیش آنے والے حادثات میں اب تک 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس طوفان کے سبب 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں اور اب تک14 انچ برف پڑچکی ہے۔ مختلف ریاستوں میں چالیس سے زائد افراد برف باری سے براہ راست متاثر ہوکر اسپتالوں میں لائے گئے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سردی کی یہ شدید لہر خلیج میکسیکو سے اٹھنے والے برف کے طوفان ’بومب سائیکلون‘ کے نتیجے میں جاری ہے اور اس سے نا صرف شمال مشرقی ریاستیں بلکہ فلوریڈا ‘ جارجیا اور دیگر ریاستیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی امریکا اور یورپ میں اسی نوعیت کا طوفان آیا تھا جبکہ اس سال موسمِ گرما میں بھی امریکا شدید سیلابوں کی زد میں  رہا ‘ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کا سبب کرہ ارض پر آنے والی ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں جن میں سےاکثرو بیشتر کا سبب خود امریکا ہی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد  دنیا کے ماحول کو بچانے کے لیے کیے گئے عالمی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا‘ ان کا خیال تھا کہ یہ معاہدہ امریکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برفانی طوفان ’بام‘  کے باعث نیویارک میں ایمرجنسی نافذ

    برفانی طوفان ’بام‘ کے باعث نیویارک میں ایمرجنسی نافذ

    نیویارک : امریکا شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں ، نیویارک میں شدید برفباری کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی، بوسٹن میں برفانی طوفان بام نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی شمالی مشرقی ریاستوں میں خون جمادینے والی سردی کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریاست میساچوٹس کے شہر بوسٹن میں برفانی طوفان بام نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا اور درجہ حرارت منفی بائیس تک گرگیا۔

    نیویارک میں شدید برفباری کے باعث ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے، اسکول بند ، ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ سینکڑوں افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔

    مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد سترہ تک پہنچ گئی ہے، امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستیں برف سے ڈھک گئیں جبکہ فلوریڈا،جارجیا، ورجینیا اور شمالی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں میں شدیدبرفباری کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر بھی ہر طرف سفیدی چھا گئی، سڑکیں برف سے ڈھک گئی اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

    شکاگو نے برف کی چادر اوڑھ لی اور درجہ حرارت منفی پندرہ ہوگیا، جھیل جم گئی جبکہ جگہ جگہ برف کے ٹیلے بن گئے۔

    خیال رہے کہ امریکی موسمیات کے قومی ادارے نے 40 امریکی ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری کردیا ہے ، ادارے کا ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ آرکٹک سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بہت نیچے گر جائے گا جس کے باعث آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے میں خطرناک قسم کی سرد ہوائیں چلیں گی۔

    انتظامیہ نے برفانی طوفان کے سبب لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ایلے نور تباہی مچانے کے بعد تھم گیا، چار افراد ہلاک ہوئے، طوفان تھمنے کے بعد بحالی کے کام جاری ہیں۔

    آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفان کے بعد شدید سردی اور برفانی ہواؤں کا راج ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔