Tag: bomb hamla

  • کراچی : گجرنالے پررینجرزکی چوکی پربوتل بم سے حملہ

    کراچی : گجرنالے پررینجرزکی چوکی پربوتل بم سے حملہ

    کراچی : لیاقت آباد میں رینجرزکی چوکی کےقریب بوتل بم حملہ کیا گیا جس سے چوکی کونقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی اطلاع ملی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گجرنالے پر نامعلوم افراد نے رینجرزچوکی پر بوتل بم سے حملہ کردیا جس سے چوکی کو نقصان پہنچا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں اورلوگوں کو جائے وقوعہ سے دور کردیا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں کو بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے رینجرز چوکی پر بم پھینکا جو پانچ سو گرام وزنی تھا، بی ڈی ایس کے مطابق جائے وقوعہ سے اسٹیل کی کیلیں بھی ملیں ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کے بعد ڈی جی رینجرز بلال اکبرسے فون پر رابطہ کیا اور حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔

  • متحدہ کیمپ پرحملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

    متحدہ کیمپ پرحملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں  ایم کیوا یم کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے کامقدمہ درج کرلیاگیا۔حملے میں ایک شخص جاں بحق اور تین ایم پی ایز سمیت پچاس کارکن زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کی رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے کامقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیا۔ایم کیوایم کے کارکن کی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    جمعہ کے روز رکنیت سازی کیمپ پرحملے میں تین ایم پی ایز سمیت پچاس کارکن زخمی ہوئےتھے جن میں سے ایک کارکن اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔حملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں نے قبول کی تھی ۔

    ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم جماعت الاحرار اورجنداللہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔