Tag: bomb ki afwah

  • پارکس میں بم کی افواہ پھییلانے والے تین افراد گرفتار

    پارکس میں بم کی افواہ پھییلانے والے تین افراد گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے تین پارکس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔  افواہ احتجاج ختم کرانے کےلئے پھیلائی گئی.

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کراچی کے تین پارکس میں ہل چل مچ گئی۔ ہرشخص جان بچانے کےلئےبھاگ کھڑا ہوا۔

    نیوکراچی کے ان تین پارکس میں بم کی اطلاع تھی ، لیکن یہ اطلاع جھوٹی تھی اورجان بوجھ کر پھیلائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق بم کی جھوٹی اطلاع قریب کے ایک پٹرول پمپ ملازمین نےپھیلائی تھی.

    پولیس نے بتایا کہ انہوں نے پیٹرول پمپ مالک کے کہنے پرپولیس کوفون کیا کہ قریب واقع پارک میں بم ہے۔ پولیس نے تینوں ملازمین کوگرفتارکرلیا۔

    تفتیش میں انہوں نے بتایا کہ پمپ کےسامنے کچھ لوگ پانی بجلی نہ آنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ لوگوں کوبھگانےکےلئے بم کی افواہ پھیلائی۔

  • پی آئی اے کے جہاز میں بم کی اطلاع، چین میں ہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے کے جہاز میں بم کی اطلاع، چین میں ہنگامی لینڈنگ

    بیجنگ : پی آئی اے کی بیجنگ سے ٹوکیو جانیوالی پرواز پی کے852میں بم کی اطلاع پرطیارے کو چائنا کے شہر تینجن میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد بیجنگ ایئرپورٹ پر نامعلوم کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ طیارے میں بم رکھا ہوا ہے جس پر بیجنگ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے پی آئی اے کے کپتان کو ہدایت جاری کی گئی کہ طیارے کو فوری طور پر قریب ترین ایئرپورٹ پر اتارا جائے۔

    جس پر طیارے کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے حصار میں لے لیا مسافروں کو آف لوڈ کرکے طیارے کی تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق بم کی اطلاع موصول ہونے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تاہم سیکیورٹی چیک کے بعد کلیئرقرار دیدیا ہے پرواز بینجگ کے لئے روانہ کردی جائے گی۔