Tag: bomb

  • کراچی:چھ کلوگرام بم ناکارہ بنادیا گیا

    کراچی:چھ کلوگرام بم ناکارہ بنادیا گیا

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رکشے سے ملنے والے چھ کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ،پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے اہلکار تھے، کراچی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا۔ پولیس کے مطابق نا معلوم دہشت گردوں نے اورنگی ٹاون کےعلاقےمیں چھ کلو بارودی مواد رکشے میں نصب کیا تھا۔ جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔

    ایس ایس پی اورنگی ٹاؤن ساجد سدوزئی نے بتایا کہ بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھا رکشے کو بکراپیڑی روڈ کے ساتھ پارک کیا گیا تھا جہاں رینجرز اور پولیس کے موبائل وینز اسنیپ چیکنگ کے لیے کھڑی ہوتی ہیں ۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

  • جامشورو: تین طالبان دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

    جامشورو: تین طالبان دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

    جامشورو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کےدھماکہ خیز مواد کے اک سو بیس ڈبے برآمد کر لئے۔ایس ایس پی جامشورو وصی حیدر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کو سپرہائی وے سے گرفتار کر کے دھماکہ خیز کیمیکل کے ایک سو بیس ڈبے برآمد کئے گئے ہیں ۔

    گرفتار کئے گئے دہشتگردوں کے نام نوید سواتی، اشفاق، اور تصور ہے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،ملزمان کے قبضے سے ایک ٹرک بھی برآمد کیا گیا ہے جو کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے نوری آباد سے چھینا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے اہم مرکز حیدرآباد سائٹ میں واقع گودام کو بھی چھاپہ مار کر اس پر پہرہ بٹھا دیا ہے۔