Tag: Bombardment

  • اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 166 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 166 فلسطینی شہید

    اسرائیل فوج کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 166 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء میں بچوں اور عورتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

    مجموعی طور پر 07اکتوبر سے اب تک معلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 20424 ہوگئی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 54036 تک پہنچ گئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے2صحافی بھی شہید ہوگئے، العمل اسپتال کے قریب اسرائیلی ڈرون حملہ میں13سالہ بچےسمیت6فلسطینی شہید ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اب غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد103ہوگئی ہے، اس کے علاوہ جبالیہ میں اقوام متحدہ کا رکن عیصام مغرابی اپنی بیوی بچوں اورخاندان کے70افراد سمیت شہید ہوگیا۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں عیصام مغرابی کے خاندان کو کوئی فرد نہیں بچ سکا۔

    ہفتہ اور اتوار کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بد ترین بمباری کی اور زمین پر موجود فوج نے ٹینکوں سے گولے برسائے ہیں۔

    جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں شہادتوں کا یومیہ گراف ایک مرتبہ پھر اوپر چلا گیا ہے، اتوار کے روز فلسطینی وزارت صحت نے ان تازہ شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔

  • شام میں وحشیانہ بمباری،خواتین و بچوں سمیت 540سے زائد شہید

    شام میں وحشیانہ بمباری،خواتین و بچوں سمیت 540سے زائد شہید

    غوطہ: بشارالاسد اور روسی فوج کے طیاروں نے غوطہ کو کھنڈر میں بدل دیا، شامی شہرغوطہ میں سرکاری فوج کی ایک ہفتے سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک 540 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں 121 بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شامی حکومت کے فوجی دستوں اور فضائیہ کی جانب سے 18 فروری سے جاری بمباری میں جاں بحق افراد کی تعداد 540 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں درجنوں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

    روسی فوج کے طیاروں نے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کی آڑ میں معصوم بچوں سمیت پانچ سو چالیس سے زیادہ افراد شہید کردیئے، آگ برساتے جہازوں نے زندگی راکھ کردی۔

    مشرقی غوطہ میں پچھلے ایک ہفتے سے جاری فضائی حملوں نے قیامت برپا کر رکھی ہے، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں، شیر خوار بچوں کی لاشیں اور ماؤں کی آہ و بکا بھی عالمی ضمیرنہ جھنجوڑ سکی۔

    شامی صدر بشار الاسد روس کی پشت پناہی پر اپنے ہی لوگوں پر بموں کے گولے برسارہا ہے۔ سات روز سے جاری بمباری میں درجنوں بچوں سمیت پانچ سو چالیس سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے ایک بار پھر عارضی جنگ بندی پر زور دیا ہے جبکہ روس اور شام پہلے ہی اقوام متحدہ کی تیس روزہ جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر چکے ہیں۔