Tag: bombing

  • سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی،21 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی،21 دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی:  وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرکے بیس دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے چار ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

    شر پسند عناصر سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی شمالی وزیرستان سمیت خیبرایجنسی میں کاروائیاں جاری ہیں، خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں فضائی کارروائی کئی گئی، جس میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

    کاروائی میں مبینہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر فضائی کارروائی کے دوران بیس شر پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، فضائی کارروائی کے نتیجے میں ان کے چار ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے پندرہ جون سے پاک گوج کا ضربِ عضب جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد ٹھانے بھی تباہ کر چکے ہیں ۔

  • وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک

    وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک

    سوات: وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ، تفصیلات کے مطابق وادی تیرہ اورسوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسند ہلاک کردئیے گئے۔

    بمباری سے چارٹھکانے بھی تباہ ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ سوات کے چار باغ کے بالائی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے ۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمدہوا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی،جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے ۔ سرچ آپریشن امن کمیٹی کے مقامی رہنما ایوب کے قتل کے بعدشروع کیا تھا۔

  • اسرائیلی بمباری:فلسطینی شہداء کی تعداد اکیس سو پچیس تک جا پہنچی

    اسرائیلی بمباری:فلسطینی شہداء کی تعداد اکیس سو پچیس تک جا پہنچی

    غزہ : صیہونی فوج کی غزہ میں بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد اکیس سو پچیس ہوگئی۔ مصر نے فریقین سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کردی ہے۔

    غزہ پراسرائیلی بمباری کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ فلسطینی حکام کاکہناہےکہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید چوراسی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    اسرائیلی کارروائی میں مجموعی طورپراکیس سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے،جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نےرفاح میں بمباری کرکے سات منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی صدرمحمود عباس اورمصر نے اسرائیل اور حماس سے اپیل کی ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کریں۔

  • اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    غزہ: اسرائیل نےغزہ میں ایک بار پھربمباری کا سلسلہ تیز کردیا ہے،تازہ حملوں میں چھ بچوں سمیت مزید چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیل تمام انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئےنہتےفلسطینیوں پرمظالم ڈھانے میں مصروف ہے،قاہرہ میں اسرائیل اورفلسطینی حکام میں مذاکرات ناکام ہونے پراسرائیل نے گزشتہ بدھ کو ہونے والی جنگ بندی کو توڑتےہوئےایک بارپھرغزہ کے مکینوں پرشدید بمباری کی۔

    بمباری کےنتیجےمیں چھ بچوں سمیت چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئےاب تک شہید ہونے والوں کی تعداد دوہزار چھیاسی ہوگئی ہے۔

    یونیسف کی رپورٹ کےمطابق اب تک اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں چار سوانہترمعصوم بچے شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ فلسطینی بے گھراوردس ہزار چارسو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    سیکیورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی اورقیام امن کے لیے قرار داد پیش کی گئی ہے،قرارداد میں غزہ کی سرحد کا کنٹرول سنبھالنےاورسیکیورٹی فورس تعینات کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

  • اسرائیل نے فلسطینوں کا قتل عام پھر شروع کردیا

    اسرائیل نے فلسطینوں کا قتل عام پھر شروع کردیا

       غزہ :عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ میں نہتےفلسطینیوں کا قتل عام دوبارہ شروع کردیا۔ تازہ حملوں میں پانچ خواتین اور تین بچوں سمیت گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کومسترد کرتے ہوئے نہتے فلسطینوں کوآگ و خون میں نہلا دیا۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے پانچ معصوم بچے، تین خواتین سمیت گیارہ فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔

    اسرائیل نے دعوی کیا ہے حملے حماس کے راکٹ فائرکرنے کے بعد کئے گئے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ہاتھوں اب تک دوہزارسے زائد فلسطینی عورتیں، بچے اورمرد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ حماس کی جوابی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد سڑسٹھ ہے۔ مصر کی جانب سے غزہ میں طویل جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں تاہم حماس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل فوری طورپرحملے روک کر غزہ کا سات سالہ محاصرہ ختم کرے۔

  • اسرئیلی جارحیت:شہید فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سے تجاوز کرگئی

    اسرئیلی جارحیت:شہید فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سے تجاوز کرگئی

    غزہ میں جاری صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سترہ ہوگئی جس میں چار سو پچاس بچے شامل ہیں۔ غزہ کی فضا ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی بمباری سے گونج اٹھی۔

    صیہونی فوج کی پر تشدد کاروائیوں نے شہر بھر میں خوف وہراس پھیلا دیا۔اسرائیل کی تازہ کارروائیوں میں نو فلسطینی شہید ہوئے۔جس کے بعد اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سے تجاوز کرگئی۔

    فلسطینی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے پچاس سے زائد مقامات پر بمباری کی جس میں تین مساجد شہید ہوئیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اب تک دس ہزار سے زائد مکانات تباہ اور پینسٹھ ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئےہیں۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • اسرائیلی بمباری:تین سوانتیس بچے اورایک سوستاسی خواتین شہید

    اسرائیلی بمباری:تین سوانتیس بچے اورایک سوستاسی خواتین شہید

    غزہ میں اسرائیل کے بہیمانہ حملوں میں اب تک تین سوانتیس بچے اورایک سوستاسی خواتین جان کی بازی ہارچکی ہیں۔ اسرائیل کا سفاک چہرہ معصوم فلسطینی بچوں کی شہادت میں دیکھا جا سکتا ہے لیکن انسانی حقوق کی دھائیاں دینے والے بے گناہ بچوں کی شہادت پر بھی خاموش تماشائی کا کردارادا کررہے ہیں۔غزہ میں پھول جیسے معصوم بچے اورننھی کلیاں اسرائیلی جارحیت کی بھینٹ چڑھنے کے بعد کھلنےسے پہلے ہی مرجھا گئیں۔

    اپنے ہنستے بستے گھروں میں خوش وخرم زندگی گزارتے اورگلیوں میں کھیلتے کودتے بچے اسرائیلی بموں کی غذا بن کر یا تو شہادت کے درجے پرفائر ہوگئے یا اسپتالوں میں زندگی اورموت کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔۔معصوم بچوں کے والدین اوررشتے داربین کرتے،اپنے بچوں کی زندگی کی دھائی دیتے،اپنے پیارے بچوں کی لاشوں سے لپٹ کررونے پرمجبورہیں۔

    غزہ کے اسپتال زخمی بچوں سے بھرے پڑے ہیں۔یہ وہ معصوم ہیں جن کو بنا کسی قصوراورجرم کے نشانہ بنایا گیا۔ اپنے بچوں کےزخموں پرمرہم رکھتی روتی بلکتی مائیں انسانی حقوق کے دعوے داروں سے یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا۔

  • اسرائیلی جارحیت۔مزید بیس افرادشہید،تعداد تین سوسترہوگئی

    اسرائیلی جارحیت۔مزید بیس افرادشہید،تعداد تین سوسترہوگئی

    غزہ میں اسرائیلی فوج نے اپنے اہداف کا دائرہ وسیع کردیا۔اسرائیلی جارحیت نے مزید بیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔شہید فلسطینیوں کی تعداد تین سو ستر ہوگئی۔ اسرائیل کی فلسطین پر وحشیانہ اور ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ دن بہ دن زور پکڑتا جارہاہے اسرائیلی فورسز کی پر تشدد کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے تین سو سے تجاوز کرگئی، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں ضلع شجایا سے بیس افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ۔گزشتہ رات صیہونی فوج نے غزہ میں واقع اسپتال پربمباری کی۔ جس میں درجنوں فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔فلسطین کے ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق اسرائیل فوج کی بمباری کے سبب ہزاروں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آج قطر پہنچیں گے جہاں وہ قطری حکام کی مدد سے حماس کے ساتھ غزہ میں قیامِ امن کے سلسلے میں بات چیت کریں گے۔بان کی مون فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات بھی کرینگے۔