Tag: bombs

  • مریخ پر جوہری بم گرائیں تاکہ وہاں انسان بسائے جائیں، ایلون مسک

    مریخ پر جوہری بم گرائیں تاکہ وہاں انسان بسائے جائیں، ایلون مسک

    واشنگٹن : چیف ایگزیکٹو ٹیسلا کمپنی نے مشورہ دیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی تیز ترین ترکیب بھی یہی ہے کہ مریخ پر جوہری بم گرا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور معروف سائنسی و سماجی شخصیت ایلون مسک نے مشورہ دیا ہے کہ مریخ کو انسانوں کی رہائش کے قابل سیارہ بنانے کیلئے اس پر ایٹم بم گرانا ہوں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کاکہنا تھا کہ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ایلون مسک نے یہ مشورہ دیا ہو، اس سے قبل 2015ءمیں بھی وہ اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایلون مسک سمجھتے ہیں کہ مریخ پر جوہری بم گرانے سے سرخ سیارے کے قطبین پر موجود برف پگھل جائے گی جس سے برف میں قید کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس سیارے کے کرہ ہوائی (ایٹماسفیئر) میں پھیل جائے گی جس سے پیدا ہونے والا گرین ہاﺅس گیس افیکٹ سیارے کا درجہ حرارت اور ہوا کا دباﺅ بڑھا دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ماحولیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج) کی تیز ترین ترکیب ہے،نیو اسپیس جریدے میں بھی انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک صدی سے بھی کم عرصہ میں انسان 10 لاکھ افراد پر مشتمل ایک کالونی مریخ پر بسا سکتا ہے۔

  • حوثیوں کے ٹھکانوں کو بموں سے اڑائیں گے، ترکی المالکی

    حوثیوں کے ٹھکانوں کو بموں سے اڑائیں گے، ترکی المالکی

    ریاض : کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو عالمی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنےوالے عرب اتحاد نے کہاہےکہ اس نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے، ان اہداف میں فضائی دفاعی سسٹم بھی شامل ہیں۔

    عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف نوعیت کے حوثی اہداف کی تباہی سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو یقینی بنایا جا سکے گا، اتحاد کے مطابق اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون سے موافقت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحاد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صنعاءمیں نشانہ بنائے گئے ٹھکانوں کے قریب نہ آئیں۔

    عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف بھیجے گئے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے، اس کارروائی سے شہری علاقے کسی بڑی تباہی سے بچا لئے گئے۔

    کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔