Tag: Bone marrow

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال بنانے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال بنانے کا فیصلہ

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام صوبوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب میں مذکورہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز (این آئی بی ڈی) اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں 500 بستروں کے بون میرو اسپتال بنائے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے این آئی بی ڈی کے سربراہ طاہر شمسی سے مشاورت مکمل کرلی۔

    ذرائع کے مطابق سندھ، پنجاب، پختونخواہ اور بلوچستان میں اسپتال قائم ہوں گے، ایک یونٹ کی تعمیر پر 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب میں یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    مشاورتی عمل کے دوران ڈاکٹر طاہر شمسی نے پنجاب میں 2 سو بستروں سے اسپتال شروع کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے لیے ماہرین اور انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال نجی شعبے میں قائم ہیں، ملک میں سالانہ 10 ہزار بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض ہوتے ہیں۔ این آئی بی ڈی اب تک 800 بون میرو ٹرانسپلانٹ مکمل کر چکا ہے۔

  • حافظ آباد: امداد کا لالچ دے کرلڑکیوں کا بون میرو نکالنے والے3ملزمان گرفتار

    حافظ آباد: امداد کا لالچ دے کرلڑکیوں کا بون میرو نکالنے والے3ملزمان گرفتار

    حافظ آباد : پنجاب کے شہر حافظ آباد سے لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکالنے کا انکشاف ہوا ہے، اس مکروہ دھندے میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ کے ترقی پذیر صوبے پنجاب میں غریبوں کو لوٹنے کی ایک اور گھناؤنی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

    میڈیکل ٹیسٹ کے بہانے بون میرو نکالنےکا دھندا بے نقاب ہوگیا، غریب لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سےگودا نکالنے والا گروہ دھر لیا گیا۔

    ملزمان جہیز پیکج کا لالچ دے کر میڈیکل کروانے کے بہانے خواتین کا بون میرو نکال لیتے تھے، اس مکروہ دھندے میں ایک خاتون سمیت تین ملزمان ملوث ہیں۔

    محلہ بہاول پورہ کی متاثرہ خاتون نےالزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے اسے کہا کہ امداد ملنے سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اس بہانے انہوں نے بون میرو نکال لیا۔

    ملزمان نے جہیز کیلئے امداد کا لالچ دے کر فارم پردستخط بھی کرائے، پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔