Tag: Bone strength

  • آلو بخارا : ہڈیوں کو مضبوط کرنے والا جادوئی پھل

    آلو بخارا : ہڈیوں کو مضبوط کرنے والا جادوئی پھل

    آلو بخارا طبی اہمیت کا حامل خوش ذائقہ پھل ہے اور اس کے انگنت طبی فوائد بھی ہیں، یہ حیاتین (وٹامن) کا خزانہ ہے اور ان دنوں‌ یہ پھل بازار میں‌ عام دستیاب ہے۔

    اس پھل کی ایک بڑی خوبی اس کا قبض کشا اور زود ہضم ہونا ہے اور حکیم اسے عمدہ غذا اور بہترین دوا بتاتے ہیں۔

    آلو بخارا قدرت کے ان عطیات میں سے ہے جن میں غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ آلو بخارے میں چونا فاسفورس اور فولاد کی تو وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

    جو حضرات کمزور ہوں یا خون کی کمی کا شکار ہوں اور وہ فولاد کا کوئی مرکب استعمال کرنے کے خواہش مند ہوں تو وہ شربت فولاد یا کشتہ فولاد کی بجائے آلو بخارا کھائیں۔

    قدرت نے اس قرمزی رنگت والے پھل کو خوب نما بنایا ہے، یہ دیکھنے میں‌ اکثر آتشیں سرخ بھی نظر آتا ہے، اس کا چھلکا نرم اور اندر گودا ہوتا ہے۔

    یہ پھل نشاستہ دار اجزا کے علاوہ کیلشیم، پوٹاشیم، فلورین، فاسفورس، امینو ایسڈ، گلوکوز کی وجہ سے ہڈیوں اور جسم کے لیے مفید ہے۔

    آلو بخارے میں وٹامن اے، بی بھی پائے جاتے ہیں، لیکن یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے جو ہمیں کئی طبی مسائل اور پیچیدگیوں‌ سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

    یہ کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے اور جگر کی صحت کیلئے اکسیر مانا جاتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لئے بی پی کو کنٹرول بھی کرتا ہے۔

    پھلوں کی تاثیر اور افادیت سے متعلق کتب میں‌ لکھا ہے کہ آلو بخارے کا مزاج سرد تر ہوتا ہے اور یہ معدہ کی تیزابیت دُور کرنے کے لیے انتہائی مفید پھل ہے۔ یہ پھل دو سے تین گھنٹوں میں ہضم ہوکر جزوِ بدن بن جاتا ہے۔

    گرم مزاج، جن لوگوں کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ انہیں‌ زیادہ سوچنا اور غور کرنا پڑتا ہے، ان کے لیے یہ پھل نہایت مفید ہے جب کہ بیماری کے بعد اور حاملہ خواتین کے لیے بہترین غذا ہے۔

  • دماغی صحت اور ہڈیوں کی مضبوطی صرف ’انگور‘ سے

    دماغی صحت اور ہڈیوں کی مضبوطی صرف ’انگور‘ سے

    انگور کو بیریز کے خاندان کا حصہ سمجھا جاتا ہے جس کی مزیدار اور غذائیت سے بھرپور مختلف اقسام دنیا بھر میں مختلف رنگوں جیسے سبز، سرخ، نیلے، جامنی اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہیں۔

    ویسے تو موسمی پھل ہر طرح کی غذائیت سے بھرپور ہوتے اور انسان کو ذہنی و جسمانی طور پر ترو تازہ رکھتے ہیں۔ انگور غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو کسی سپر فوڈ سے کم نہیں اسے کھانے سے آپ کو صحت کے حوالے سے درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

    صحت مند دل

    انگور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو دل کے امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ اس میں پولی فینولز بھی پائے جاتے ہیں جو خراب کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں کمی لاسکتے ہیں۔ یہ قلبی بیماریوں کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں۔

    سوزش میں کمی 

    انگور میں موجود مرکبات سوزش انسانی جسم میں سوزش کو کم کرتے ہیں اور دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

    کینسر کی روک تھام 

    یہ نتائج حاصل ہوئے ہیں کہ انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر سے لڑنے والی خصوصیات رکھتے ہیں، جو کینسر کے خلیوں کی مخصوص اقسام کی نشوونما کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

    مدافعتی نظام میں بہتری

    انگور وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، جو صحت مند مدافعتی نظام کے لیے ضروری ہے۔

    نظام ہاضمہ

    انگور میں فائبر ہوتا ہے جو نظام ہاضمہ میں مدد کرتا ہے۔ انگور میں پایا جانے والا فائبر زیادہ تر ناقابل تحلیل ہوتا ہے کیونکہ یہ پیٹ کو صحت مند رکھنے کے لیے آپ کی آنتوں میں منتقل ہوجاتا ہے۔ انگور کا رس ایک اہم جزو ہے، جو صحت مند ہاضمے میں مدد کرتا ہے

    وزن میں کمی

    انگور میں کیلوریز نسبتاً کم اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ ان لوگوں کے لیے مفید ہیں جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

    دماغی صحت

    انگور میں پایا جانے والا Resveratrol کو علمی فوائد سے منسلک ہے اور یہ دماغ کو عمر سے متعلق زوال سے بچانے میں مدد کر سکتا ہے، یہ پھل یادداشت بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

    ہڈیوں کی صحت 

    انگور پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم جیسی معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں، جو ہڈیوں کی صحت میں معاون ہوتے ہیں اور آسٹیوپوروسس کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

    ہائیڈریشن
    انگور میں پانی کی زیادہ مقدار ہائیڈریشن میں مدد کرتی ہے اور جسمانی افعال کو درست رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

    جِلد کیلئے بہترین

    انگور میں موجود اجزاء، عمر میں اضافے کی وجہ سے ہونے والی علامات اور جِلد سے متعلق مسائل کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ انگو ر میں موجود ریسوریٹرول کیل مہاسوں کی وجہ بننے والے جراثیم کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

    بلڈ شوگر کنٹرول کرنا

    یہ پایا گیا ہے کہ انگور میں موجود کچھ مرکبات خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں، انگور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

    آنکھوں کیلئے مفید

    انگور کھانے سے آنکھیں صحت مند رہتی ہیں۔ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرنیے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوتاہے۔

    یہ پھل ڈی این اے کو نقصان سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہوئے صحت مند خلیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے بصارت کو فائدہ ہوتا ہے

  • ہڈیوں کو مضبوط بنائیں اور "اسٹریس فریکچر” سے بچیں

    ہڈیوں کو مضبوط بنائیں اور "اسٹریس فریکچر” سے بچیں

    ہماری روزمرہ کی زندگی میں کبھی بھی کسی کے ساتھ ہڈیوں میں کوئی چھوٹی موٹی چوٹیں لگتی رہتی ہیں جسے ہم بہت آسان لیتے ہیں۔

    ہم اکثر اپنے گھروں میں صوفے، دروازے کی چوکھٹ یا میز وغیرہ سے بے دھیانی میں ٹکرا جاتے ہیں اور پاؤں  پوری شدت کے ساتھ جاکر اس چیز سے ٹکراتا ہے تو وقتی طور پر اس تکلیف سے جان سی نکل جاتی ہے۔

    اس وقت تو کچھ دیر درد ہوکر ختم ہوجاتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ وہ مکمل طور پر ختم ہوجائے تاہم کچھ عرصے بعد جاکر اس تکلیف میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


    Stress Fractures of the Foot and Ankle - OrthoInfo - AAOS

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں آرتھو پیڈک سرجن ندیم آصف نے ناظرین کو اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے مفید مشورے دیئے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹریس فریکچر جسے ہیئر لائن فریکچر بھی کہا جاتا ہے، ایک ہڈی میں ایک چھوٹا سا شگاف ہے جو بار بار ایک ہی حرکت کو دہرانے سے ہوتا ہے (جیسے کہ جب کوئی کھیل کے لیے تربیت کرتا ہے)۔ اس قسم کے فریکچر ان لوگوں کی روزمرہ کی سرگرمیوں سے بھی ہو سکتے ہیں جن کی ہڈیاں کمزور ہیں۔

    Fractures - Timonium Foot and Ankle Center

    انہوں نے بتایا کہ ایسا اکثر ٹانگ کے نچلے حصے اور پیر کے پنجوں پر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں بہت معمولی سا فریکچر ہوجاتا ہے جس کا اثر بعد میں ظاہر ہوتا ہے۔

    آرتھو پیڈک سرجن ندیم آصف کا کہنا تھا کہ اگرچہ مرد اور عورت دونوں ہی اسٹریس فریکچر کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن مردوں کے مقابلے میں خواتین اس طرح کے واقعات سے زیادہ متاثر ہیں۔

    زیادہ تر تناؤ کے فریکچر ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن اگر آپ مکمل صحت یاب ہونے سے پہلے جسمانی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرلیتے ہیں تو اس سے اسٹریس فریکچر کو مزید بگاڑ سکتے ہیں اور اسے شفا یابی کا عمل بھی سست ہوجائے گا۔

  • ہڈیوں اور جوڑوں کی مظبوطی کیلیے بہترغذائیں کون سی ہیں؟

    ہڈیوں اور جوڑوں کی مظبوطی کیلیے بہترغذائیں کون سی ہیں؟

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارے مضبوط جوڑوں اور ہڈیوں کا انحصار صرف دودھ پر نہیں ہے بلکہ ہمارا بہتر طرز زندگی اور متعدد غذاؤں کا استعمال بھی ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے لازمی امر ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ندیم آصف نے ایسی مختلف غذاؤں کے بارے میں بتایا جو ہڈیوں اور جوڑوں کے لیے بےحد مفید ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صحت مند زندگی کے لیے ہڈیوں اور جوڑوں کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، ہڈیوں کی مضبوط نشونما کے لیے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی غذا میں معدنیات کا جزو لازمی دیں جس میں دودھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    آرتھوپیڈک سرجن کے مطابق مضبوط ہڈیوں اور جوڑوں کے لیے ضروری ہے کہ آپ وٹامن ڈی اور کیلشیم سے بھرپور غذاؤں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں، ان غذاؤں میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی اور کیلشیم موجود ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

    اس کے علاوہ وٹامن ڈی ہم سورج سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ وٹامن ڈی اور کیلشیم والی غذائیوں میں دودھ، دہی، انڈے، مچھلی ، پنیر اور مشروم وغیرہ شامل ہیں۔

    ڈاکٹر ندیم آصف کا کہنا تھا کہ ہڈیوں کی مظبوطی کیلئے سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور ساگ وغیرہ کیلشیئم، اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن کے اور سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، ان سبزیوں کو اکثر کھانا ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ جسمانی مدافعتی نظام بھی طاقتورکرتا ہے۔