Tag: booly wood

  • ایک اور بھارتی اداکارہ کی رہائش گاہ سے لاش برآمد

    ایک اور بھارتی اداکارہ کی رہائش گاہ سے لاش برآمد

    ممبئی : بھارتی فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی بنگالی اداکارہ آریا بنارجی کی رہائش گاہ سے ان کی نعش برآمد ہوئی ہے، وہ اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کشی کا رحجان بڑھنے لگا، مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک اور فلمی اداکارہ نے ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ اداکارہ کلکتہ کی رہائش گاہ پر اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔اداکارہ نے 2011میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم دی ڈرٹی پکچر سمیت دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکارہ ممبئی میں ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

    گزشتہ روز مسلسل دروازہ نہ کھولنے اور فون کالز کا جواب نہ دینے پر پڑوسیوں اور آس پاس کے لوگوں کو تشویش ہوئی تو انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آریا خود کو اپنے آپ تک ہی محدود رکھتی تھیں، دوسروں کے معاملات میں دخل دینے سے گریز کرتی تھیں، دوسری جانب پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ڈراموں میں اداکاری کرنے والے چوالیس سالہ سمیر شرما نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی تھی، پولیس نے اُن کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد کی تھی۔

    اُس سے قبل مراٹھی فلموں میں کام کرنے والے اداکار بھاکرے، بعد ازاں تامل اداکارہ وجیالکشمی نے اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے ہراساں کیا جانے پر خودکشی کی کوشش کی مگر بروقت طبی امداد ملنے پر خوش قسمتی سے اُن کی جان بچ گئی تھی۔

  • شعیب اختراورشاہ رخ خان کی دلچسپ ویڈیوکی سوشل میڈیا پردھوم

    شعیب اختراورشاہ رخ خان کی دلچسپ ویڈیوکی سوشل میڈیا پردھوم

    پاکستان کے مایہ نازسابق فاسٹ باوٗلر شعیب اختر کی بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کے ہمراہ ایک انتہائی دلچسپ ویڈٰیو سوشل میڈیا پرتہلکہ مچارہی ہے۔

    ٹوئٹرپرجاری کی جانے والی اس ویڈیو میں شعیب اختر نےاپنے فینزسے کہا کہ وہ انہیں اپنے بڑے بھائی سے متعارف کرارہے ہیں اورپھرکنگ خان نے شعیب اختر کے بڑے بھائی کی حیثیت سے سرپرائز انٹری دےکرراولپنڈی ایکسپریس کابوسہ لیا۔

    کنگ خان نےشعیب اخترسےمحبت کا اظہار ہی نہیں کیا بلکہ ان کی ٹوئٹرپرآمد پرگرمجوشی سے ویلکم بھی کیا۔ جواب میں شعیب اختر نے’‘تھینک یو‘کاٹوئٹ کرکےمحبت کا جواب، محبت سےدیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختردبنگ خان کے والد سلیم خان کی سالگرہ میں بھی شریک ہوچکے ہیں۔