Tag: boom boom afridi

  • مقبوضہ کشمیر: ایم ایس دھونی کی آمد پر بوم بوم آفریدی کے نعرے

    مقبوضہ کشمیر: ایم ایس دھونی کی آمد پر بوم بوم آفریدی کے نعرے

    بارا مولا : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تو ان کے استقبال کیلئے آنے والوں نے دھونی کے بجائے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیرکے شائقین کرکٹ کا دل بھی پاکستانیوں کے لئے دھڑکتا ہے، انہوں نے ثابت کردیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کھلاڑی قبول نہیں ہے۔

    بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ  دھونی کی آمد پر بارا مولا میں بوم بوم آفریدی کے نعرے لگ گئے، جس پرتنگ نظر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، کشمیریوں کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔

    ایم ایس دھونی شمالی کشمیر کے ضلع بارا مولہ کے کنزر میں کھیلے جانے والے چنار کرکٹ پریمئر لیگ 2017 کے فائنل مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کیلئے پہنچے تھے۔

    بھارت کے اعزازی کرنل اور ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی فوجی وردی میں ملبوس بارامولا پہنچے تو دھونی دھونی کے نہیں بلکہ بوم بوم آفریدی کے نعرے لگ گئے۔

    کشمیریوں کا دل صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں پاکستانی کرکٹرز کے لئے بھی برابر دھڑکتا ہے، دھونی باوردی بارامولا کے گشت پر تھے کہ چاہنے والوں نے بوم بوم آفریدی کے نعروں سے ماحول گرمادیا۔

  • آفریدی اور دھونی برطانوی مسلح افواج کے لئے فلاحی میچ کھیلیں گے

    آفریدی اور دھونی برطانوی مسلح افواج کے لئے فلاحی میچ کھیلیں گے

    لندن :بوم بوم آفریدی اور مہندر سنگھ دھونی برطانوی مسلح افواج کے لئے فلاحی میچ کھیلیں گے

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بوم بوم شاہد آفریدی 17 ستمبر کو کرکٹ فار ہیروز کے نام سے اوول میں ہونے والے فلاحی میچ میں شرکت کریں گے، برطانوی فلاحی تنظیم ’ہیلپ فار ہیروز‘ کے لیے کھیلنے جانے والے اس میچ میں شاہد آفریدی کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وریندر سہواگ بھی شرکت کریں گے۔

    اس ٹیم کا مقابلہ ریسٹ آف ورلڈ الیون سے ہوگا جس کی قیادت کیوی کپتان برینڈن میک کولم کریں گے جبکہ ٹیم میں میتھیوز ہیڈن، مہیلا جے وردنے، برائن لارا، ڈینیئل ویٹوری اور گریم اسمتھ جیسے سابق سپر سپر اسٹار بھی شامل ہیں۔

    اس میچ کا مقصد برطانوی فلاحی تنظیم کیلئے امداد جمع کرنے میں مدد کرنا ہے جو فوج میں زخمی ہونے والوں اور ان کے اہلخانہ کی مدد کرتی ہے۔

    میچ سے پہلے دھونی ، آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کے اعزاز میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کمیرون کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کی میزبانی کے فرائض سیکریٹری دفاع مائیکل فالن کریں گے۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہوجاؤنگا، شاہد آفریدی

    کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہوجاؤنگا، شاہد آفریدی

    کراچی: بوم بوم آفریدی کہتے ہیں کہ وہ کرکٹ ورلڈ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دینگے اور صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا ارادہ ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے واضح الفاظوں میں کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے،اس حوالے سے مینجمنٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے، شاہد آفریدی کے مطابق وہ سیاست میں آنے کے خواہشمند تھے لیکن بزرگوں کے مشورے نے انھیں اس فیصلے سے دور رکھا ہے۔

  • پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    دبئی کا میدان پاکستانی شاہینوں کے نام رہا، گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی کی شکست کا بدلا لیتے ہوئے کیویز کو 3 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔

    مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،مصباح الحق کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا، بولرز نے تپلی تلی بولنگ کی بدولت کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی، صرف ایک سو گیارہ رنز کے اسکور پر شاہینوں نے کیویز کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی۔

    یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود راس ٹیلر نے ہمت نہیں ہاری، ٹیلر جم کر بولرز کا مقابلہ کرتے رہے، ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت کیویز نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو چھیالیس رنز بنائے۔

    جواب میں پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے کیا ۔ محمد حفیظ چھ رنز بنا کر کائل ملز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد کو ڈینیئل ویٹوری نے آؤٹ کیا انہوں نے 28 رنز اسکور کیئے ۔

    پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث سہیل نے 109 گیندوں پر 85 رنز بنائے جبکہ شاہد خان آفریدی نے 61 رنز بنا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔

  • ملک کے دیگرشہروں میں بھی ہسپتال بناؤں گا، شاہد آفریدی

    ملک کے دیگرشہروں میں بھی ہسپتال بناؤں گا، شاہد آفریدی

    کراچی: آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا کہنا ہے ضروت مند لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے وہ کوہاٹ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت اسپتال بنائیں گے۔کراچی میں ایک نجی کمپنی کے تعاون سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن فنڈ ریزنگ پروگرام کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

    ۔تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ سابق کرکٹرز اور شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اگر سب ایمانداری دکھائیں توغربت ختم ہوسکتی ہے۔

    فلاحی کاموں کیلئے حکومت سے کبھی کوئی مدد نہیں مانگی ہے۔ اس موقع پرشائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے کا موقع بھی ملا اور انہوں  نے بوم بوم آفریدی سے آٹوگراف لئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔