Tag: boom boom shahid afridi

  • انضمام الحق کا شاہد آفریدی کے چھکوں سے متعلق بڑا انکشاف

    انضمام الحق کا شاہد آفریدی کے چھکوں سے متعلق بڑا انکشاف

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی اصل وجہ اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی تھے۔

    پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بار میں نے شاہد آفریدی سے کہا کہ تم کھیلتے ہوئے اچانک نکل کر ہٹ مار دیتے ہو اس کی کیا وجہ ہے؟ جس پر اس کا کہنا تھا کہ جب میں کریز پر جاتا ہوں تو ہزاروں لوگ مجھے دیکھ کر شور مچانا شروع کردیتے ہیں تو مجھ سے کنٹرول نہیں ہوتا اور میں نہ چاہتے ہوئے بھی تیز شاٹس کھیلتا ہوں۔

    انضمام کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں شاہد آفریدی کو کھیلنے کا سینس نہیں لیکن جب اسٹیڈیم میں بیٹھے 25ہزار لوگ ایک ساتھ شور مچانا شروع کردیں تو کھلاڑی بھی اپنی پلاننگ بھول جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی چیز اب افغانستان ٹیم کے ساتھ بھی ہوگی کیونکہ افغان شائقین کرکٹ اب ان سے توقعات وابستہ کرلیں گے کہ ان کی ٹیم میچ جیت جائے گی جس سے ان پر پریشر بڑھے گا۔

  • بھارت کیخلاف ٹیم تیار نہیں تو اسے ہونا پڑے گا، شاہد آفریدی

    بھارت کیخلاف ٹیم تیار نہیں تو اسے ہونا پڑے گا، شاہد آفریدی

    سڈنی: پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی کا کہنا ہے میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کی تیاری اچھی نہیں ہوئی اس کے باوجود ٹیم کو بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی دکھانی ہوگی۔

    پاکستان ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاری اچھی نہیں ہوئی، اس کے باوجود پوری ٹیم کو بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا، موجودہ کرکٹ بہت تیز ہو گئی ہے حریف ٹیمیں میچ میں واپسی کا موقع نہیں دیتی۔

     شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں میں پاکستانی بولنگ میں اسپنرز کا کردار اہم رہا ہے،سعیداجمل ارو محمد حفیظ نے اس عرصے میں بہت کچھ کیا۔ دونوں کے نہ ہونے سے کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے۔

     پاکستان اور بھارت کے میچ کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ پاک بھارت میچ بہت بڑا میچ ہے اور اگر ٹیم تیار نہیں ہے تو اسے تیار ہونا پڑے گا۔

    آفریدی نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں کوئی ایک ٹیم فیورٹ نہیں، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

  • شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی

    شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی

    لاہور: ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان ہوتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

     نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران شاہد آفریدی کے ہاتھ میں معمولی انجری آئی تھی۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا تھا، شاہد آفریدی نے آرام کے بعد قذافی سٹیڈیم میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ جبک ورلڈ کپ کے لئے تیرہ سے سترہ جنوری تک لگنے والے تربیتی کیمپ میں شاہد آفریدی فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ لیں گے۔

  • شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کا اعلان، شائقینِ کرکٹ مایوس

    لاہور : پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے۔

    میدانوں میں شائقین کی بڑی تعداد شاہد آفریدی کو دیکھنے آتی ہے، جیسے بھارت کے لئے ٹندولکر ہے، ایسے پاکستانیوں کے لئے بوم بوم آفریدی ہے۔

    اپنے کیریئر کے دوسرے ہی ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنا کر آفریدی دلوں پر راج کرنے لگے، شائقین کو ان سے صرف بلند و بالا چھکوں کی ہی امید رہتی ہے، پٹھانوں کی کرکٹ تو آفریدی سے شروع ھو کر آفریدی پر ھی ختم ھوتی ہے،

    آفریدی کا ون ڈے کرکٹ سے رخصت کا وقت بھی قریب ہے، 29مارچ کو میلبرن کے میدان پر پاکستان کی فتح پر آفریدی کا ون ڈے کیریئر ختم ھو، یہ لوگوں کی خواہش ہی نہیں دعا بھی ہے۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    شارجہ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں ایک سو سینتالیس رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    شارجہ کے میدان میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز سے حساب کردیا، شاہینوں نے لاٹھی نے کیویز کے ہوش اڑا دئیے، پاکستان کے تین سو پینسٹھ رنز کے تعاقب میں مہمان کا ڈبہ صرف دو سو سترہ رنز پر گول ہوگیا۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیا تو محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے برق رفتار ترسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔ احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔احمد شہزاد کی شاندار سنچری اور آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے تین سو چونسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    ہدف کے تعاقب میں محمد عرفان کی نپلی تلی بولنگ نے کیویز کے گرد گھیرا تنگ کردیا، رہی سہی کسر حارث سہیل اور بوم بوم آفریدی نے پوری کردی،پہاڑ جیسے ہدف کو دیکھ کر کیوی اوپنرز نہ جان لڑائی اور نہ ہی مڈل آڈر نے،نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی دو سو سترہ رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، احمد شہزار کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کاپہاڑ جیسا حدف دے دیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کاپہاڑ جیسا حدف دے دیا

    شارجہ:پاکستان بامقابلہ نیوزی لینڈ کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اوپننگ کی ۔ 63 کے اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب محمد حفیظ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے جنہوں نے 35 رنز اسکور کیئے ۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ 210 رنز پر گری جب احمد شہزاد 113 رنز بنا کر ہینری کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی 210 رنز پر گری جب اسد شفیق کو ہینری نے 23 رنز پر آؤٹ کیا۔ پانچویں وکٹ حارث سہیل کی گری جنہوں نے 28 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیئے ۔ 300 رنز پر عمر اکمل بغیرکوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔

     پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہوں نے اپنی 58 ویں نصف سینچری صرف 21 گیندوں پر مکمل کی، انہوں نے جارحانہ اننگز مجموعی طور پر 55 رنز اسکور کیئے، سرفراز احمد اور سہیل تنویر نے 30 اور 17 رنز اسکور کیئے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر میٹ ہینری رہےجنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

  • پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    دبئی کا میدان پاکستانی شاہینوں کے نام رہا، گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی کی شکست کا بدلا لیتے ہوئے کیویز کو 3 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔

    مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،مصباح الحق کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا، بولرز نے تپلی تلی بولنگ کی بدولت کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی، صرف ایک سو گیارہ رنز کے اسکور پر شاہینوں نے کیویز کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی۔

    یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود راس ٹیلر نے ہمت نہیں ہاری، ٹیلر جم کر بولرز کا مقابلہ کرتے رہے، ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت کیویز نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو چھیالیس رنز بنائے۔

    جواب میں پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے کیا ۔ محمد حفیظ چھ رنز بنا کر کائل ملز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد کو ڈینیئل ویٹوری نے آؤٹ کیا انہوں نے 28 رنز اسکور کیئے ۔

    پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث سہیل نے 109 گیندوں پر 85 رنز بنائے جبکہ شاہد خان آفریدی نے 61 رنز بنا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔

  • ورلڈکپ 2015میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے، شاہد آفریدی

    ورلڈکپ 2015میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے، شاہد آفریدی

    لاہور: آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کے دو ہزار سولہ تک کپتانی کے فیصلے سے وقت سے پہلے کپتان بننے کیلئے کوشاں لڑکے اب صرف کرکٹ پر توجہ دیں گے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتان بننےکی کوشش کرنےوالےاب کرکٹ کھیلیں گے،اگر پاکستان کرکٹ کے لئے کچھ بڑا کرنا ہے تو تمام پلیئرز کوکھل کر بغیر ڈرے کھیلنا ہوگا،سعیداجمل کی جگہ ذوالفقاربابر،رضاحسن بہترین ٹیلنٹ ہیں، ورلڈکپ 2015میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے۔

    شاہد آفريدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یونس خان سے بات کرے،یونس خان کو ڈراپ کرنے کاسلیکٹرز اور کپتان بتاسکتے ہیں،سینئرز کو عزت ملنی چاہئے، شاہد آفريدی نے کہا کہ ٹی 20 آسان گیم نہیں، 2016ء کیلئے ابھی سے پلان بنالیا ہے۔