Tag: Booster shots

  • دبئی : کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کیلئے نئی ہدایات جاری

    دبئی : کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کیلئے نئی ہدایات جاری

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے بار بار بوسٹر ویکسین کی خوراک کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وکیسین لگوانے والے اب بوسٹر شاٹ لگوا سکتے ہیں۔

    دنیا کے108 ممالک تک پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے بچاؤ کے لیے بیشتر ممالک ‏میں بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے یو اے ای میں بھی بوسٹر ڈوز لگوانے پر زور دیا جارہا ‏ہے، ایسے میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے رہنمائی کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں تاکہ بوسٹر ڈوز ‏لگوانے والوں کی مدد کی جاسکے۔

    اس حوالے سے دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے دبئی میں مقیم شہریوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ سائنو فام خوراکوں کے بعد فائزر کے دو بوسٹر شارٹ لگوا سکتے ہیں۔

    ڈی ایچ اے کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر پوسٹ کے بعد اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام ویکسین کیلئے اہل افراد کو فائزر کے بوسٹر شاٹس فراہم کرے گی۔

    ادارے کے ترجمان کے مطابق شہری فائزر ویکسین کی ایک یا دو بوسٹر خوراکیں حاصل کرسکتے ہیں، اور اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ شہری کو پہلے کون سی ویکسین ملی ہوئی ہے۔

    ویکسین کی قسم بوسٹر شاٹس کی تعداد، مدت اور اہلیت

    فائزر بایو اینٹک بوسٹر کی 2 خوراکیں 18 سال اور اس سے زائد والوں کے لیے دوسری خوارک کے 6 ‏ماہ بعد ‏

    آکسفورڈ ایسٹرازینیکا کی 2 خوراکیں
    موڈرنا کی 2 خوراکیں
    اسپوتنک وی کی 2 خوراکیں
    آکسفورڈ ایسٹرازینیکا کی ایک خوراک اور فائزر بایو اینٹک ایک خوراک
    جانسن اینڈ جانسن کی ایک اور فائزر بوسٹر شاٹ کی 1 خوراک
    سائینو فارم کی 2 خوراکیں اور 2 فائزر بوسٹر ڈوز کی 2 خوراکیں
    سائینوویک کی 2 خوراکیں

  • کورونا وبا کے حملے جاری : امریکی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    کورونا وبا کے حملے جاری : امریکی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    واشنگٹن : کورونا وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ کے خدشے کے پیش نظر امریکا میں بالغ افراد کے لیے بوسٹر شاٹ کی اجازت میں توسیع کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے 18سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے اینٹی کوویڈ19 ویکسین کے بوسٹر شاٹ کی اجازت میں توسیع کردی ہے۔

    واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فائزر اور موڈرنا وکیسینز کی دو خوراکیں لینے کے 6 ماہ بعد بوسٹر شاٹس لگائی جائیں گی۔

    اس حوالے سے امریکی دوا ساز ادارے موڈرنا کے سی ای او کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

  • کورونا ویکسین سے محروم ممالک کیلئے عالمی ادارۂ صحت کا اہم بیان

    کورونا ویکسین سے محروم ممالک کیلئے عالمی ادارۂ صحت کا اہم بیان

    عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ جن ملکوں میں عوام کی بڑی تعداد کو ویکسین لگ چکی ہے، انہیں مزید خوراک (بوسٹر شاٹس) حاصل کرنےکے لیے آرڈر نہیں دینے چاہئیں کیونکہ اِس وقت دنیا کے کئی ممالک کو کووِیڈ-19 ویکسین سرے سے نہیں ملی۔

    بوسٹر شاٹ کا مطلب ہے مکمل ویکسین لگوانے کے بعد ایک ڈوز مزید لگوانا ہے، اس توقع کے ساتھ کہ اس سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوگا اور کرونا وائرس کے نت نئے ویرینٹس کے خلاف تحفظ ملے گا۔

    ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈانوم گیبریسوس نے کہا کہ کووِڈ-19 کی وبا سے اموات ایک مرتبہ پھر بڑھ رہی ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور کئی ممالک ایسے ہیں جنہیں ابھی اپنے صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے بھی ویکسین نہیں ملی۔

    ٹیڈروس نے کہا کہ "کووِڈ-19 ویکسین سپلائی ناہموار اور عدم مساوات کی شکار ہے، چند ممالک تو لاکھوں بوسٹر ڈوز منگوا رہے ہیں جبکہ دیگر ممالک ابھی تک اپنے صحت کے شعبے سے وابستہ اور زد پر موجود آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگوا پائے۔

    انہوں نے کہا کہ ویکسین بنانے والے ادارے فائزر اور ماڈرنا ان ممالک کو بوسٹر شاٹس دے رہے ہیں جہاں پہلے ہی ویکسینیشن کی شرح بہت زیادہ ہے حالانکہ انہیں کوویکس کے لیے ڈوز فراہم کرنے چاہئیں، جو درمیانی آمدنی رکھنے والے اور غریبوں ملکوں کے لیے ایک ویکسین شیئرنگ پروگرام ہے اب ترجیح ان لوگوں کو ملنی چاہیے جنہیں ویکسین کا کوئی ڈوز نہیں ملا۔

    میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ عملے کو حفاظتی ساز و سامان کے بغیر آگ بجھانے کے لیے کون بھیجتا ہے؟ اس وقت کووِڈ-19 کے لپکتے شعلوں کی زد میں سب سے زیادہ کون ہے؟ صحت کے شعبے سے وابستہ وہ عملہ جو صفِ اول میں کام کر رہا ہے اور بزرگ شہری۔

    عالمی ادارۂ صحت کی اہم سائنس دان سومیا سوامی ناتھ کہتی ہیں کہ عالمی ادارۂ صحت کو ابھی تک ایسا ثبوت نہیں ملا کہ ویکسین کا کورس مکمل کرنے کے بعد بوسٹر شاٹ لگوانے کا کوئی فائدہ بھی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آئندہ کسی وقت یہ فائدہ مند ثابت ہو، لیکن فی الحال ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ سائنس اور ڈیٹا کرے گا، کوئی کمپنی نہیں کہ آپ کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ضرورت ہے بھی یا نہیں۔

    ادارے کے سربراہ برائے ایمرجنسی پروگرامز مائیک راین کہتے ہیں کہ اگر ملکوں نے قیمتی ویکسین محض بوسٹر شاٹس پر ضائع کر دیں تو مستقبل میں سر جھکا کر اور شرم سے ماضی کی طرف دیکھنا پڑے گا کیونکہ اس وقت اس ویکسین کی ضرورت دنیا بھر کے ان لوگوں کو ہے، جو کووِڈ-19 کے ہاتھوں مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "یہ وہ لوگ ہیں جو اپنا کیک حاصل کرنا اور کھانا چاہتے ہیں اور پھر انہیں مزید کیک کی طلب ہو رہی ہے۔