Tag: border

  • امریکا اور میکسیکو تجارتی اور سرحدی معاملات پر مذاکرات کریں گے

    امریکا اور میکسیکو تجارتی اور سرحدی معاملات پر مذاکرات کریں گے

    واشنگٹن: میکسیکو اور امریکا کے اعلیٰ اہلکار تجارتی اور سرحدی معاملات میں پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو میکسیکو کی وزیر اقتصادیات گارسیلا مارکیز نے بتایا کہ وہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس کے ساتھ مذاکرات کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، یہ بھی بتایا گیا کہ میکسیکو کا جو وفد امریکی دورے پر جائے گا، وہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے واشنگٹن میں ملاقات کرے گا۔

    میکسیکو اور امریکا کی جانب سے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلے امریکی صدر کے اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے عملی اقدامات کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو سرحد پر دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں، تاکہ امریکا میں مہاجرین کے داخلے کو روکا جاسکے، تاہم امریکی کانگریس ٹرمپ کے فیصلے کو ماننے سے انکاری ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میکسیکوسرحد کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

    میکسیکوسرحد کومحفوظ بنانےکےلیےمزید اقدامات کرنا ہوں گے‘ مائیک پنس

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کانگریس کو دیوارکے لیے 5.7 ارب ڈالرزمنظورکرنا ہوں گے، مائیک پینس نے مطالبہ کیا تھا کہ 750 اضافی پٹرول ایجنٹس کے لیے 211 ملین ڈالرز منظور کیے جائیں، سرحد پر 2 ہزار اضافی اہلکاروں کے لیے 571 ملین ڈالرز منظور کیے جائیں۔

  • مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بے دریغ‌ فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان شہید

    مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بے دریغ‌ فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان شہید

    غزہ : اسرائیلی فورسز نے صیہونی ریاست کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ شہر غزہ کی سرحد پر تحریک حق واپسی کے تحت ہفتہ وار احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کے ظالم فوجیوں نے پُر امن مظاہرے کو سبوتاژ کرنے کےلیے نہتے فلسطنیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو فلسطینین جوان شہید جبکہ 55 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسنایپر نے مظاہرے میں شامل نوجوان کی آنکھوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ 18 سالہ خالد نامی نوجوان نے اسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 55 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا تھا جس میں دو نوجوانوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک نوجوان کی زخمی ٹانگ کو جسم سے کاٹ کر علیحدہ کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں : اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، دو نوجوان شہید

    غاضب صیہونی ریاست کے خلاف ہر جمعے فلسطینی غزہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں، یہ سلسلہ گذشتہ سال 30 مارچ سے چلا آرہا ہے۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے، جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال نو فروری کو صیہونی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ حسن ایاد شلبی سینے میں گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا جبکہ 17 سالا حمزہ محمد اشتوی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید تھا۔

  • تارکین وطن کا ایک اور قافلہ امریکی سرحد پر پہنچ گیا

    تارکین وطن کا ایک اور قافلہ امریکی سرحد پر پہنچ گیا

    میکسیکوسٹی: امریکا میں بہتر روزگار اور خوشحال مستقبل کے حصول کے لیے تارکین وطن کا ایک اور قافلہ امریکی سرحد پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پناہ کے حصول کیلئے تارکین وطن کا قافلہ ٹرک میں سوار ہوکر میکسیکو کے ساتھ لگنے والے امریکی بارڈر پر پہنچا، قافلے میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے اس کارواں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ان میں اکثریت ہنڈورس کے تارکین وطن کی ہے۔

    امریکا کے شمال میں واقع ملک میکسیکو نے مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، تاہم تارکین وطن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مسقبل کیلئے امریکا میں پناہ کے خواہاں ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مہاجرین کے امریکا داخلے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرچکے ہیں، انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ میکسیکو تارکین وطن کی روک تھام کے لیے کوئی اقدام نہیں کرتا جس کے باعث وہ غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہوجاتے ہیں۔

    مہاجرین کے خلاف سخت حکمت عملی، غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے پر پابندی عائد

    اسی بابت امریکی صدر میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کا مطالبہ کررہے ہیں، انہوں نے مہاجرین کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پڑوسی ملک میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو کی سرحد سے دراندازی کرنے والے امریکی فوج پر حملہ کرنے والوں پر گولیاں چلائی جائیں گی۔

  • امریکا میں شٹ ڈاؤن، صدر ٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو نئی پیشکش

    امریکا میں شٹ ڈاؤن، صدر ٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو نئی پیشکش

    واشنگٹن: امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن برقرار ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملے کے حل کے لیے ڈیموکریٹس کو نئی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں تاریخی شٹ ڈاؤن برقرار ہے، فریقن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے کوئی آثار تاحال نظر نہیں آرہے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی پیشکش کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس دیوار کے لیے پیسے منظور کریں شٹ ڈاؤن ختم ہوجائے گا، بدلے میں امیگرنٹس کیلئے ڈاکا پروگرام میں توسیع کے لیے تیار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ 7لاکھ ڈاکا امیگرینٹس کو مزید 3سال کے لیے پرمٹ جاری کریں گے، ڈاکا امیگرینٹس کو ورک پرمٹ بھی جاری کریں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عارضی اسٹیٹس امیگرینٹس کے ویزوں میں 3سالہ توسیع کے لیے بھی تیار ہوں، امریکا میں اس وقت 3 لاکھ افراد کے پاس رہائش کا عارضی پرمٹ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس اگر پیشکش قبول کر لیں تو شٹ ڈاؤن ختم ہوجائے گا، ری پبلکن سینیٹر نیا بل اس ہفتے کانگریس میں پیش کریں گے، دیوار کی تعمیر سے امریکا میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔

    اگرہم نے سرحد کومحفوظ نہیں بنایا تو ہم بے وقوف ہوں گے‘ امریکی صدر

    دوسری جانب ڈیموکریٹس نے امریکی صدر کی پیش کش ٹھکرا دی، ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے نامنظور قرار دے دیا۔

    نینسی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ڈریمرز، ٹی پی ایس امیگرینٹس کے مسائل کا مستقل حل پیش نہیں کیا، امریکی صدر کے نئے بل کا کانگریس سے منظور ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • آج بارڈر سیکیورٹی اور حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان کروں گا: ٹرمپ

    آج بارڈر سیکیورٹی اور حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان کروں گا: ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آج بارڈر سیکیورٹی اور حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ کے طویل ترین جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن 28ویں روز میں داخل ہوگیا ہے، صدر ٹرمپ آج حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنوبی سرحد پر دیوار کے معاملے پر ڈیموکریٹس اور ٹرمپ میں تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

    امریکی صدر نے دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7بلین ڈالرز منظور کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے تاہم کانگریس میں ڈیموکریٹس نے دیوار کی فنڈنگ کی منظوری سے انکار کیا۔

    صدرٹرمپ نے دیوار کے لیے فنڈز مختص کیے بغیر بجٹ پر دستخط سے انکار کردیا اور ملک آج حکومتی شٹ ڈاؤن کا شکار ہے، شٹ ڈاؤن کی وجہ سے 8لاکھ سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔

    امریکہ: حکومتی شٹ ڈاؤن بدترین شکل اختیار کرگیا، ڈیمو کریٹس نے ٹرمپ کا بائیکاٹ کردیا

    شٹ ڈاؤن کے باعث ایک چوتھائی حکومتی امور متاثر ہوئے، قبل ازیں شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے ٹرمپ اور ڈیموکریٹس میں مذاکرات ہوئے تھے جو ناکام رہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ضد کے باعث امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن تاریخ کی بد ترین شکل اختیار کرگیا ہے، دو روز قبل ڈیموکریٹس اراکین نے ٹرمپ کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے ملاقات کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

  • یمنی افواج نے سعودی عرب سے متصل سرحد کا کنٹرول سنبھال لیا

    یمنی افواج نے سعودی عرب سے متصل سرحد کا کنٹرول سنبھال لیا

    صنعاء : سعودی عرب سے ملحقہ یمنی سرحد پر حوثی جنگجوؤں کی پسپائی بعد یمن کی سرکاری فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں کئی برسوں سے برسرپیکار حوثی جنگجوؤں کے سعودی عرب کی سرحد سے متصل یمنی علاقے میں قائم ٹھکانے سرکاری فورسز نے جھڑپ کے دوران تباہ کردئیے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمنی کی سرکاری افواج نے یونٹ 9 اور یونٹ 1 نے سعودی عرب سے متصل سرحدی علاقے صعدہ گورنری، الحشوہ ڈائریکٹوریٹ اور الجوف کے علاقوں میں جنگجوؤں کو ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔

    یمنی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زید محمد صلاح الشتیوی کا کہنا تھا کہ سرکاری افواج نے اتوار کی شام صعدہ اور الجوف کے درمیان واقع پہاڑی سلسلے میں بنائے گئے حوثیوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر ختم کرکے آزاد کروالیے ہیں۔

    یمنی فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں کامیابی کے بعد یمنی افواج نے البقع اور الیتیمہ کو ملانے والی اہم شاہراہ پر بھی قبضے میں لے لی ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ شام یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران حوثیوں کے آٹھ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں اور اس کارروائی میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

    مزید پڑھیں : یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان امن مذاکرات کامیاب

    یاد رہے کہ رواں ہفتے یمن میں برسرپیکار حوثیوں اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے ہیں جس میں دونوں فریقین نے تین نکات پر اتفاق رائے کیا تھا۔

    خیال رہے کہ یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان سنہ 2016 کے بعد سے یہ پہلے امن مذاکرات ہیں جس کے بعد تین نکات پر اتفاق رائے کیا گیا ہے اگر کسی بھی فریق کی جانب سے کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تو امن مذاکرات تعطلی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

  • امریکا میں تارکین وطن کے کارواں کو روکنے کیلئے فوج حرکت میں آگئی

    امریکا میں تارکین وطن کے کارواں کو روکنے کیلئے فوج حرکت میں آگئی

    واشنگٹن: امریکا میں تارکین وطن کے کارواں کو روکنے کے لیے فوج حرکت میں آگئی، جدید بکتر بند گاڑیاں اور بھاری اسلحہ وسازوں سامان ٹیکساس کے ملٹری بیس پر پہنچا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پینٹا گون حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر غیرتارکین وطن کو امریکا میں داخلے سے روکنے کے لیے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر پانچ ہزار دو سو فوجی اہلکار تعینات کر دئیے گیے ہیں۔

    تارکین وطن کے کارواں کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سختی سے کہا ہے کہ کسی بھی تارکین وطن کو خطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد پر مشتمل تارکین وطن کا قافلہ گوئٹے مالا میں میکیسیکو کے ساتھ سرحد کے قریب جمع ہو چکا ہے جو امریکا میں داخل ہونے کا خواہاں ہے۔

    غیر قانونی تارکین وطن کے بعد نومولود بچے بھی امریکی صدر کے نشانے پر

    اس کارواں میں شامل بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ میکسیکوسے متصل سرحد پر5 ہزارسے زائد فوج تعینات ہوگی، سرحد پرفوجیوں کواسلحہ، ہیلی کاپٹراوردیگرآلات کی فراہمی جاری ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرسرحد پر2 ہزارنیشنل گارڈز پہلے ہی تعینات ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے قافلے میں شامل ہزاروں تارکین وطن کو گینگسٹر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ گینگ ممبرز اور دیگر مجرم تارکین وطن کے روپ میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

  • چھ سو سے زائد تارکین وطن سرحدی باڑ کاٹ کر اسپین میں داخل ہوگئے

    چھ سو سے زائد تارکین وطن سرحدی باڑ کاٹ کر اسپین میں داخل ہوگئے

    میڈرڈ: افریقہ کے چھ سو سے زائد تارکین وطن براستہ مراکش اسپین کی سرحد پر پہنچے اور باڑ کاٹ کر زبردستی اسپین کے علاقوں میں داخل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینکڑوں افریقی تارکین وطن ہسپانوی علاقے سبتہ ميں مراکش کے راستے داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اس دوران مہاجرین مراکش اور سبتہ کی مضبوط سرحدی باڑ کو آریوں اور قینچیوں سے کاٹا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح کے وقت قریب چھ سو سے زائد مہاجرین نے سرحدی باڑ کاٹ کر اسپین کی سرحد میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران بارڈر پولیس اور مہاجرین کے درمیان مزاحمت بھی ہوئی، تارکین وطن نے سرحد پار کرنے کے لیے بدنظمی پیدا کرنے کی کوشش بھی کی۔


    اسپین میں تارکین وطن کےحق میں مظاہرے


    قبل ازیں رواں برس جون میں ایک این جی او کے بحری جہاز پر موجود چھ سو تارکین وطن کو اس وقت اسپین میں داخلے کی اجازت دی تھی جب مالٹا اور اٹلی کی حکومتوں نے ان مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    دوسری جانب اسپین کی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی آمد میں حالیہ اضافے کی وجہ سے ان کے لیے رہائش کا بندوبست اور پناہ کے عمل پر کارروائی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ اسپین میں غیر قانونی مہاجرت میں گزشتہ ایک برس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور حالیہ چند ہفتوں میں گرم موسم کی آمد کے ساتھ ہی سمندر کے راستے اسپین پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارت پاکستان بنگلہ دیش سے جڑی سرحدوں پراسمارٹ باڑ لگائے گا

    بھارت پاکستان بنگلہ دیش سے جڑی سرحدوں پراسمارٹ باڑ لگائے گا

    نئی دہلی : بد ترین جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو بیرونی خطرات ڈرانے لگے، بھارت نے آئندہ سال پاکستان اور بنگلہ دیش سے متصل سرحدوں پر کئی تہوں پرمشتمل ایک سمارٹ باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے کہا ہے کہ بھارت آئندہ سال پاکستان اور بنگلہ دیش سے متصل سرحدوں پر کئی تہوں پر مشتمل ایک سمارٹ باڑ لگائے گا جس کے لیے 20 عالمی کمپنیاں تکنیکی جائزہ لے رہی ہیں۔

    نئے نظام کے تحت سرحد کی نگرانی کے لیے لیزر باڑ، ریڈارز، سیٹلائٹ تصاویر اور تھرمل گیجٹس استعمال کیے جائیں گے۔

    بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ایک کوئیک رسپانس فورس بھی تشکیل دی جائے گی جو دراندازی کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرے گی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ اس نظام کو آئندہ سال کے آخری حصے میں نصب کیے جانے کا امکان ہے۔

    اس مقصد کے لیے تربیتی منصوبے جن میں سے دو جموں، ایک ایک پنجاب اور گجرات میں پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ایک منصوبہ آسام کے دھوبری علاقے میں شروع کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کا مقصد ملک کی سب سے بڑی بارڈر فورس میں جدت لانا ہے۔

  • داعش کا خطرہ: سعودی سرحد پردیوارکی تعمیرشروع

    داعش کا خطرہ: سعودی سرحد پردیوارکی تعمیرشروع

    ریاض : سعودی عرب نے داعش سے بچاؤ کیلئے عراق کے ساتھ چھ سو میل طویل بارڈر پرسرحدی دیوارتعمیر کرنا شروع کردی ہے۔داعش نے عراق اورشام کے چند علاقوں پرقبضہ کیا ہوا ہے ۔

    برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عراق کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کا معاملہ سال دوہزار چھ سے زیرغور تھا۔

    اس وقت عراق میں خانہ جنگی عروج پر تھی، مگراس پرعمل درآمد سال دوہزار چودہ کے آخر میں شروع کیا گیا تھا۔ مکہ اورمدینہ میں اسلام کی اہم ترین عبادت گاہوں پرقبضہ بھی داعش کے اہم مقاصد بتائے جاتے ہیں۔

    سعودی عرب کے شمالی علاقے میں عراق کے ساتھ سرحد کی دوسری جانب زیادہ تر علاقہ داعش کے قبضے میں ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ایک سعودی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا گیا تھا، اس حملے میں شمالی سرحدوں کے انچارج جنرل احد البلاوی دو اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔