Tag: born baby

  • دنیا کی آبادی کو8 ارب پہنچانے والی بچی کہاں پیدا ہوئی؟

    دنیا کی آبادی کو8 ارب پہنچانے والی بچی کہاں پیدا ہوئی؟

    آج سے دو روز قبل دنیا بھر کی مجموعی آبادی 8ارب تک پہنچ گئی،15 نومبر بروز منگل کو فلپائن میں پیدا ہونے والی بچی کے بعد 8ارب کا ہندسہ مکمل ہوگیا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 15نومبر کو دنیا کی آبادی آٹھ ارب ہوچکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2030 میں مذکورہ آبادی ساڑھے آٹھ ارب، سال 2050 میں 9.7 ارب اور سال 2100 میں 10.4 ارب ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائنی شہر منیلا میں رات ایک بج کر 29 منٹ پہ پیدا ہونے والی بچی وینیس مبنساگ کو دنیا کا 8 اربواں شخص قرار دیا گیا ہے۔

    وینیس مبنساگ کو اقوام متحدہ کے اس اندازے کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا کہ عالمی آبادی اب تاریخی اعداد و شمار تک پہنچ چکی ہے۔

     دنیا کی آبادی 8 ارب ہو گئی 

    واضح رہے کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک چین ہے جس میں شہریوں کی تعداد ایک ارب 44 کروڑ سے زائد ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دسرے نمبر پر بھارت کی آبادی1 ارب40 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے ، امریکا میں آبادی 33کروڑ کے قریب ہے، چوتھے نمبر پر انڈونیشیا ہے جہاں آبادی 27 کروڑ افراد پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے زائد افراد مشتمل ہے ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال اب تک دنیا بھر میں 12 کروڑ کے قریب بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ اسی عرصے میں 5 کروڑ سے زائد افراد کی اموات ہوئیں۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سنگ میل تنوع اور ترقی کا جشن منانے کا ایک موقع ہے جبکہ کرہ ارض کے لیے انسانیت کی مشترکہ ذمہ داریوں پر غور کرنے کا بھی وقت ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے دنیا کی آبادی 8 ارب پہنچ جانے کو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی آبادی 1950 کے بعد سے اب تک کی اپنی سست ترین شرح سے آگے بڑھ رہی ہے جو 2020 میں ایک فیصد سے کم ہوگئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی آبادی کو 7 ارب سے بڑھ کر 8 ارب ہونے میں12 سال لگے جبکہ آبادی کے9 ارب تک پہنچنے میں تقریباً 15 سال لگیں گے۔ 2037 تک دنیا کی آبادی 9 ارب ہوجائے گی جو کہ عالمی آبادی میں اضافے کی شرح میں سست رفتاری کی علامت ہے۔

  • کیا عورت بچے کے کان میں اذان دے سکتی ہے؟ شرعی مسئلہ جانیے

    کیا عورت بچے کے کان میں اذان دے سکتی ہے؟ شرعی مسئلہ جانیے

    مسلم گھرانے میں جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو گھر کا بڑا یا کوئی  بھی شخص اُس کے سیدھے کان میں اذان اور الٹے کان میں اقامت پڑھتا ہے۔

    عام طور پر لوگوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ نومولود کے دادا، والد ، چاچا ، نانا، ماموں وغیرہ یہ کام انجام دیں، بعض اوقات باقاعدہ کسی موذن یا مولوی کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔

    بچے کے کان میں اذان دینے کے حوالے سے احادیث کی کتابوں میں مختلف مستند روایتیں موجود ہیں، عام طور پر یہی رائج ہے کہ بچے یا بچی کے کان میں مرد ہی اذان دیتا ہے مگر یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا شریعت نے نومولود کے کان میں‌ اذان دینے کی اجازت خواتین کو دی ہے۔؟

    اے آر وائی کیو ٹی وی پر سوال پوچھا گیا کہ کیا عورت بچے کے کان میں اذان دے سکتی ہے؟ جس کا مفتی اکمل قادری نے شرعی تعلیمات کی روشنی میں جواب پیش کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’ جی ہاں ! عورت بالکل بچے کے کان میں اذان دے سکتی ہے، کیونکہ یہ بلند آواز سے نہیں دینی ہوتی بلکہ نومولود کے کان میں آہستہ سے دینا ہوتی ہے‘‘۔

    ’’عورت کی آواز تیز ہونا ممنوع اور مکروہ تحریمیہ ہے، یعنی بلاضرورت اُس کی آواز کہیں اور جانا نہیں چاہیے، نماز کے لیے بھی وہ بلند آواز سے اذان نہیں دے سکتی البتہ بچے کے کان میں اذان آہستہ دی جاتی ہے اور اس کا مقصد ذکر الہٰی بچے کے کان تک پہنچانا ہوتا ہے تاکہ دماغ میں وہ محفوظ ہوجائے اور برکات بچے کو حاصل ہوں‘‘۔

    مفتی اکمل قادری کا کہنا تھا کہ ’’بالکل عورت بچے کے کان میں اذان دے سکتی ہے، اس حوالے سے کوئی ممانعت نہیں ہے‘‘۔

    ویڈیو دیکھیں

    https://www.facebook.com/ARYQTV/videos/771300579991304/

  • محب مرزا اور آمنہ شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    محب مرزا اور آمنہ شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    کراچی : ٹی وی کے مقبول فنکاروں محب مرزا اور آمنہ شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 11 اگست کو ہوئی لیکن اداکارہ آمنہ شیخ نے اس بات کا اظہار آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آمنہ شیخ نے اپنی بیٹی کی تصویر کے ساتھ اس خوشی کی خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور بیٹی کا نام میسا مرزا رکھا،  محب مرزا اور آمنہ شیخ 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    آمنہ شیخ کی فیس بک پر شیئر کی گئی تصویر میں محب مرزا اور آمنہ شیخ اپنی ننھی پری کے ہمراہ پیار کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے اور دونوں فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا گیا، جن میں ڈرامہ "ہم تم اور میرا سائیں”  جبکہ انکو فلم "لمحہ” کی وجہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

    آمنہ شیخ کی جانب سے اس خوشی کی خبر پر شوبز کی شخصیات نومی انصاری، احمد علی بٹ اور دانش نواز نے انھیں مبارکباد دی۔