Tag: borno

  • نائجیریا میں بم دھماکہ، 20 سے زائد افراد جاں بحق

    نائجیریا میں بم دھماکہ، 20 سے زائد افراد جاں بحق

    ابوجا: نائیجیریا کے دوردرازعلاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ نائجیریا کے شہرمونگونو کے فوجی علاقے کے بازارمیں اتوار کی رات کو ہوا تھا اور مذکورہ علاقہ نائجیریا کا انتہائی دوردراز علاقہ تصور کیا جاتا ہے جو کہ ریاست بورنو کے دارالحکومت سے 140 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

    نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 25 سے 28کے درمیان ہے جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ نائجریا ہی کے علاقے بورنو کے دارالحکومت میدوگوری میں بھی متعدد دھماکے ہوئے جن میں مسجد اور فٹبال دیکھنے میں مشغول عوام کے ایک مجمع کو نشانہ بنایا گیا۔

    مذکورہ بالا حملوں میں بھی 95 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے ہیں اورکل ہلاکتوں کی تعداد لگ بھگ 117ہوگئی ہے۔

  • نائجیریا میں دہشت گردی،45افرادجاں بحق

    نائجیریا میں دہشت گردی،45افرادجاں بحق

    ابوجہ: نائجیریا کے شہر بورنو میں شدت پسندوں کے حملےمیں پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیرین شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجوں نے شمال مشرقی نائیجیریا کے بورنو کے ایک نواحی گاؤں پردھاوا بول دیا مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے بیس افراد موقع پردم توڑگئے،جبکہ متعدد زخمیوں نے دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق مسلح افراد فوج کی وردیوں میں ملبوس تھے۔