Tag: borrows

  • عمران خان نے فوٹوسیشن کے لئے پریس فوٹوگرافر سے واسکٹ ادھار لے لی

    عمران خان نے فوٹوسیشن کے لئے پریس فوٹوگرافر سے واسکٹ ادھار لے لی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے فوٹوسیشن کے لئے پریس فوٹوگرافر سے واسکٹ ادھار لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے پروٹوکول نہ لینے کے فیصلے کے بعد عمران خان نے سادگی کی ایک اور مثال قائم کردی۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں عمران خان بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھانے کے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، اس موقع پر انھوں نے سفید شلوار قمیض زیب تن کی تھی۔

    اجلاس سے پہلے رجسٹریشن کے لیے تصویر بھی بنوانا تھی، تصویر کے لیے عمران خان کو واسکٹ کی ضرورت پڑی تو انھوں نے پریس فوٹوگرافر سے واسکٹ ادھارلی اور تصویر کھنچوا کر واسکٹ واپس کردی۔

    https://youtu.be/jSjZTU2XHpg

    یاد رہے اس سے قبل ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

    عمران خان جب ارکان کی فہرست میں دستخط کرنے آئے تو ایوان عمران خان وزیراعظم”اور”آئی آئی پی ٹی آئی”کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    خیال رہے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ایک سواٹھاون نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہےجب کہ مسلم لیگ (ن) بیاسی نشستوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی ترپین نشستوں کے ساتھ تیسر ے نمبر پر ہے۔

    متحدہ مجلس عمل پندرہ نشستوں کے ساتھ چوتھے، متحدہ قومی موومنٹ سات نشستوں کے ساتھ پانچویں، مسلم لیگ (ق) پانچ نشستوں کے ساتھ چھٹے، بلوچستان عوامی پارٹی پانچ نشستوں کے ساتھ ساتویں اور بلوچستان نیشنل پارٹی چار نشستوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

    جی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں کل تین نشستیں حاصل کیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

  • پاکستان نے ایک بار پھر 2.5ارب ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کرلیا

    پاکستان نے ایک بار پھر 2.5ارب ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کرلیا

    اسلام آباد : ملکی معشیت پر مزید بوجھ۔حکومت نےپھر کشکول لے کرعالمی مارکیٹ میں پہنچ گئی، پاکستان ایک بار پھر ڈھائی ارب ڈالر کا نیا قرضہ بانڈز اور سکوک فروخت کرکے حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھرعالمی سرمایہ کاروں کےآگے ہاتھ پھیلادیئے اور ڈھائی ارب ڈالر کے سکوک اوریورو بانڈز فروخت کردیئے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پانچ اعشاریہ چھ دو فیصد شرح منافع پر ایک ارب ڈالرکے سکوک بانڈز پانچ سال کیلئے جاری کیےگئے، اس کے علاوہ ایک ارب پچاس کروڑڈالر کے دس سالہ یوروبانڈزجاری کیےگئے، ان پر شرح منافع چھ اعشاریہ آٹھ سات فیصد ہوگی۔


    مزید پڑھیں :  حکومت کا چینی کمرشل بینک سے 50کروڑ ڈالر کا مزید قرضہ


    وزارت خزانہ کے مطابق یورو اور سکوک بانڈز کیلئے آٹھ ارب ڈالرکی پیشکشیں موصول ہوئیں جبکہ سکوک اور بانڈز کے فروخت کیلئےدبئی،لندن اورامریکامیں روڈ شوز کئے گئے۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی حکومت نے چینی کمرشل بینک سے پچاس کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا

    رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ایک ارب ڈالرکا قرض لینےکا ارادہ ظاہر کیا تھا اور یہ حد پہلے چار ماہ میں ہی پوری ہوگئی۔

    اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سٹی بینک سے چھبیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر جبکہ کریڈیٹ سوئس سے پچیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضہ لیا ہے۔


     نواز لیگ کی حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 35 فیصد کا ہوش ربا اضافہ


    واض رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پینتیس فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت کا چینی کمرشل بینک سے 50کروڑ ڈالر کا مزید قرضہ

    حکومت کا چینی کمرشل بینک سے 50کروڑ ڈالر کا مزید قرضہ

    اسلام آباد : قرض اتارنے کیلئے مزید قرضہ، حکومت نے چینی کمرشل بینک سے پچاس کروڑ ڈالر کا مزید قرض حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے غیرملکی قرضے لینے کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت نے مزید پچاس کروڑ ڈالر کاقرضہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے حاصل کرلیا۔

    رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ایک ارب ڈالرکا قرض لینےکا ارادہ ظاہر کیا تھا اور یہ حد پہلے چار ماہ میں ہی پوری ہوگئی۔

    اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سٹی بینک سے چھبیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر جبکہ کریڈیٹ سوئس سے پچیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضہ لیا ہے۔

    گزشتہ سال بھی انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا سے تیس کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا گیا تھا۔

    حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سکوک بانڈز فروخت کرکے مزید دو سے ڈھائی ارب ڈالر حاصل کرنا چاہتی ہے، سکوک بانڈز کی فروخت کیلئے روڈشوز جاری ہیں۔


     نواز لیگ کی حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 35 فیصد کا ہوش ربا اضافہ


    یاد رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پینتیس فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔