Tag: Boston

  • امریکا: رہائشی علاقوں میں متعدد دھماکے، درجنوں مکانات میں آگ لگ گئی

    امریکا: رہائشی علاقوں میں متعدد دھماکے، درجنوں مکانات میں آگ لگ گئی

    واشنگٹن: امریکی شہر بوسٹن کے مضافات میں متعدد دھماکے ہوئے جس کے باعث درجنوں مکانات میں آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر بوسٹن کے مضافات میں رہائشی علاقے دھماکوں کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات اور عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے ممکنہ طور پر گیس لائنوں میں خرابی کے باعث ہوئے، جبکہ دھماکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں عملہ پہنچ چکا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ حکام نے بھی شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایت کی ہے۔

    امریکا میں بم دھماکوں میں ملوث ملزم نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی اصل وجوہات اب تک واضح نہیں ہوسکیں، جبکہ امریکی ریاست میساچوسٹس میں قائم ایک گیس کمپنی نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ وہ گیس لائنوں کی مرمت کا کام کررہی ہے، دھماکوں کی یہ وجہ ممکن ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس کے باعث ہونے والے دھماکوں سے ہرطرف دھواں پھیل چکا ہے، اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے میں دشواریاں بھی پیش آرہی ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں امریکی ریاست ٹیکساس میں بم دھماکوں میں ملوث 24 سالہ مشتبہ ملزم نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا تھا۔

    بعد ازاں امریکی پولیس واضح کیا تھا کہ مشتبہ ملزم نے مارچ میں ہی شہر کے مختلف مقامات پر 6 دھماکے کیے تھے، ملزم پارسل بیگ میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر دھماکے کرتا تھا، بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • باکسرعامرخان پر نامعلوم افراد کا حملہ

    باکسرعامرخان پر نامعلوم افراد کا حملہ

    لندن : باکسرعامرخان پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور فرار ہوگئے، اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر عامرخان کی گاڑی کا گریٹر مانچسٹر کے علاقے بولٹن میں چند نامعلوم افراد نے پیچھا کیا اور زبردستی روکا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک نے عامرخان کو گھونسہ مارا، ٹریفک حادثے کے بعد دونوں اطراف سے جھگڑا شروع ہوا جو ہاتھا پائی کی شکل اختیار کر گیا تاہم ٹریفک حادثے کی وجہ باکسر عامر خان کی غلط ڈرائیونگ تھی تنازع کی وجہ عامرخان کا اپنی گاڑی رینج روور کو غلط موڑنا بتایا جارہا ہے۔

    بولٹن کے علاقے میں واقعہ کی رپورٹ پولیس کی کردی گئی ہے، شکایت ملنے کے بعد بھی پولیس نےاب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

    پولیس نے اپیل کی ہے کہ اگرکسی کے پاس واقعہ کی معلومات ہیں تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔