Tag: bottle

  • ماؤتھ واش استعمال کرکے واپس بوتل میں الٹنے اور شیلف میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    ماؤتھ واش استعمال کرکے واپس بوتل میں الٹنے اور شیلف میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    اگر آپ سپرمارکیٹ سے کوئی شہ خریدتے ہیں تو اچھی طرح چیک کرکے لیں کہ سیل پیک ہے یا نہیں، امریکا کی معروف سپر مارکیٹ میں اشیاء استعمال کرکے واپس شیلف میں رکھنے کی دوسری ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس نے صارفین کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی دوسری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف امریکی سپر مارکیٹ وال مارٹ میں ایک خاتون نے صارف نے دانت اور منہ صاف کرنے والی اشیاء کے شیلف سے ایک ماؤتھ واش(منہ صارف کرنے والامحلول) اٹھایا اور منہ صاف کرنے کے بعد واپس بوتل میں کلّی کرکے ماؤتھ واش کی بوتل شیلف میں رکھ دی، جو ایک نفرت انگیز عمل ہے۔

    ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون نے جس نے سپر مارکیٹ میں نازیبا حرکت کیمرے کے سامنے انجام دی اپنے سہلیوں سے کہتی نظر آتی ہیں کہ ’لڑکیوں یہ ایک برُی صبح تھی‘ جبکہ اس سے کچھ لمحے پہلے خاتون نے ایک بوتل کا ڈھکن کھول کر بھاری مقدار میں منہ کا

    اندرونی حصّہ صاف کرنے والا محلول اپنے منہ میں ڈالا اور کچھ لمحوں بعد واپس بوتل میں الٹ دیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سپر مارکیٹ کے اندر منہ صاف کرنے کی ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اب تک 1 کروڑ 65 لاکھ افراد دیکھ چکےہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کی وائرل ہونے والی ویڈیو خوفناک قرار دیا، ایک صارف نے تحریر کیا کہ ’اس کا حلّیہ دیکھو، مجھے تو گِھن آرہی ہے‘۔

    یاد رہے کہ اس قبل وال مارٹ کی ٹیکساس میں واقع برانچ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس ویڈیو میں ایک لڑکی کو فریج سے بلو بیل کریمر نامی برانڈ کی آئسکریم کافیملی سائز پیکٹ نکال کر آئسکریم چاٹ کر واپس فریج میں رکھتے دیکھا گیا تھا۔

    ٹیکساس پولیس نے لڑکی کی حرکت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کنژیومر اشیاء کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے جرم میں دوشیزہ کو 20 برس قید اور 10 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • ناکام محبت، لڑکی کا بحر ہند میں پھینکا ہوا خط مل گیا

    ناکام محبت، لڑکی کا بحر ہند میں پھینکا ہوا خط مل گیا

     کینبیرا: آسٹریلیا کے ساحل سے ایک ایسی لڑکی کا خط ملا جسے محبت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، خاتون نے اس پرچے کو بوتل میں بند کر کے سمندر برد کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے  شہر کوئینز لینڈ میں واقع ساحل سے پریمی جوڑے کو محبت میں ناکام ہونے والی لڑکی کا جذباتی خط بوتل میں ملا جس کی کہانی کا اختتام کچھ اچھا نہ تھا۔

    واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ڈینیل میکینلے اپنے دوست کے ساتھ ساحل پر گھوم رہی تھیں کہ اُن کی نظر ایک بوتل پر پڑی جو پانی میں تیر رہی تھی۔

    ڈینیل نے بوتل کی طرف اشارہ کیا تو دونوں اُس کو اٹھانے کے لیے بھاگے اور بلآخر اسے کامیابی سے حاصل کیا۔

    بوتل کے ڈھکن کو کھول کر دونوں نے اندر لکھے پرچے کو نکالا تو اُس پر چینی زبان میں تحریر درج تھی اور دل کا نشان تھا جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ عاشق کی کار گزاری ہے۔

    ڈینیل نے اُس پرچے کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو وہ وائرل ہوئی، اسی دوران یہ پوسٹ چینی زبان میں مہارت رکھنے والے ایک صارف تک پہنچی جس نے اُس کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ خط چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے اپنے منگیتر جینگ کو لکھا تھا۔

    ’میں اپنے گھر میں منگیتر کی کمی بہت محسوس کرتی ہوں، آج میں معافی مانگ کر اپنے خط کو بحر ہند کی نظر کرنے جارہی ہوں۔‘

    ’میں نے پرچے میں وہ سب کچھ تحریر کیا جو میرے دماغ میں تھا اور اب اسے بوتل میں بند کر کے سمندر میں پھینک رہی ہوں، میری خواہش ہے کہ جینگ گھر واپس آجائے اور پھر ہم خوشی خوشی زندگی بسر کریں‘۔

    ’مجھے یقین ہے کہ یہ بوتل گہرے سمندر میں چلی جائے گی جسے کوئی بھی حاصل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی اس میں لکھی تحریر کبھی کسی کے ہاتھ لگے گی، میں نے وہ کیا جو میرے دل کو بہتر لگا‘۔

    ’میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں، جینگ‘

    پوسٹ وائرل ہوئی تو لوگوں نے لڑکی کا سراغ لگایا اور اُس سے رابطہ بھی کیا۔ آسٹریلین میڈیا کے مطابق لڑکی نے یہ خط اپنے سابقہ منگیتر کے نام چار سال قبل لکھا۔

    لڑکی کا کہنا تھا کہ ’میرا سابقہ منگیتر بہت اچھا انسان تھا مگر مسئلہ یہ تھا کہ وہ دوسرے خاندان سے تعلق رکھتا تھا جس کی وجہ سے ہمارا رشتہ ختم ہوا، دنیا میں اُس کے جیسا کوئی دوسرا شخص نہیں ہے اور نہ دوبارہ کوئی وہ مقام حاصل کرسکتا ہے‘۔

  • کون سا گلاس دودھ سے پہلے بھرے گا؟ جواب تلاش کریں

    کون سا گلاس دودھ سے پہلے بھرے گا؟ جواب تلاش کریں

    کراچی: لوگوں کی ذہانت کو چانچنے ایک نئی پہیلی سامنے آئی جس میں پوچھا گیا ہے کہ کون سے گلاس میں پہلے دودھ بھر سکتا ہے؟۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف لوگوں کی جانب سے نت نئی پہلیاں سامنے آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ اُن کے جواب بہت دلچسپی کے ساتھ تلاش کرتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر بظاہر تو بہت آسان دکھائی دیتی ہیں مگر جب انہیں حل کرنے یا جواب تلاش کرنے کے لیے بیٹھا جائے تو صارفین سرپکڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

    انٹرنیٹ پر ایک بار پھر صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ پہلے کون سی بوتل بھرے گی؟

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپر ایک بوتل میں سے دودھ گر رہاہے اور نیچے 7 گلاس موجود ہیں جن کی طرح مختلف راستے جارہے ہیں، صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ بتائیں کون سی بوتل مین دودھ بھر سکتا ہے؟۔

    تصویر کو غور سے دیکھیں اور ذہین ہیں تو ایک منٹ کے اندر درست جواب تلاش کریں کہ آخر کون سا گلاس پہلے بھر سکتا ہے۔

    اسی سے متعلق: آسان مگر مشکل پہیلی، کون سی بلی جوس پی سکے گی؟ جواب تلاش کریں

    یقینی طور پر آپ بھی تصویر یکھنے کے بعد درست جواب تلاش کرنے کے لیے راستے دیکھ رہے ہوں گے اور خیال ہوگا کہ فلاں نمبر کا گلاس پہلے بھر جائے گا۔

    کیا آپ نے درست جواب تلاش کرسکے؟ اگر نہیں تو نیچے والی تصویر کو  ایک بار پھر غور سے دیکھیں۔

    جی ہاں 4 نمبر پر موجود گلاس میں ہی دودھ بھر سکتا ہے کیونکہ بقیہ گلاسوں کی طرف جانے والے راستے بند ہیں۔

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں