Tag: bouquet

  • یہ گلدستہ ہے یا کچھ اور؟ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

    یہ گلدستہ ہے یا کچھ اور؟ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

    ٹوکیو : جاپان میں گلدستے کے مشابہ آئس کریم کون سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، آئس کریم سے بنے یہ جاپانی پھول کھانے میں لذیذ اور دیکھنے میں بہت خوبصورت ہیں۔

    آئسکریم کھانے کے شوقین افراد اپنے پسندیدہ پھولوں، رنگوں اور ذائقوں کا انتخاب کرکے اپنے گلدستے تیار کرواسکتے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے ایک کیفے کی وجہ شہرت اس کی منفرد کون آئسکریم ہے جسے نہایت ہی دلکش انداز میں اس طرح سجایا جاتا ہے کہ دیکھنے میں بالکل گلدستہ جیسی لگتی ہے۔

    @alelunetta

    Ice bouquet l, the most beautiful ice cream I have ever seen. It’s not only a little work of food-art but also a delicious dessert. In kyoto at [ThisIs]Shizen. #icebouquet #icecream #kyoto #japanesefood #japan #japansummer #kawaii #cute #cibogiapponese #dessertart

    ♬ Aesthetic – Audiolist Productions

    آپ اس آئسکریم کے کریمی، پھولوں، گل یاس، جاپانی کیمیلیا اور دیگر بہت سے حیرت انگیز اور مزیدار ذائقوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    یہ آئسکریم اس وقت زیادہ مشہور ہوئی جب یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر نظر آئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    @bokksumarket

    An ice cream shop in Japan that needs to go on your bucket list 😫🌹😍 #icecream #livinginjapan #lifeinjapan #japantravel #kyoto #japan #bokksu

    ♬ Merry Go Round of Life – Yuya Wakai Trio

    کیفے کے دستخط شدہ "آئس بکی” میں گلاب کی شکل والے آئس کریم کے تین پھول سرخ، نیلے اور پیلے رنگ کے ہیں، جو آئس کریم سے ہی تیار کیے گئے ہیں۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق مختلف رنگوں اور ذائقے والی اس خوشنما آئسکریم بوکے کی قیمت 1650 جاپانی ین (11 امریکی ڈالر) ہے، جو اس کی خوبصورت دستکاری اور فنکاری کے لحاظ سے زیادہ نہیں ہے۔

  • عمران خان کی جانب سے احسن اقبال کیلئے گلدستہ، پی ٹی آئی وفد کی اسپتال آمد

    عمران خان کی جانب سے احسن اقبال کیلئے گلدستہ، پی ٹی آئی وفد کی اسپتال آمد

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کا وفد احسن اقبال کی عیادت کے لیے سروسزاسپتال پہنچا، فواد چوہدری اور ابرارالحق نے عمران خان کی جانب سے وزیر داخلہ کو گلدستہ دیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ابرار الحق اور فواد چوہدری وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے لاہور کے سروسز اسپتال آئے انہوں نے وزیرداخلہ کے بیٹے سے احمد اقبال سے ملاقات کی۔

    وفد نے عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہچایا اور احسن اقبال کیلئے صحت کی دعا اور گلدستہ دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تمام اختلافات کے باجود ہم سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔

    ہم سیاسی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سیاسی عمل کو بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ الیکشن مہم پرامن طریقے سے آگے بڑھے۔

    اس موقع پر ابرار الحق نے کہا کہ سیاسی کارکنان چاہے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان کو چاہیے کہ لوگوں کے جذبات کا خیال رکھیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دعائیں احسن اقبال کے ساتھ ہیں اللہ پاک ان کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ علاوہ ازیں احسن اقبال کی عیادت کے لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈی جی رینجر نے بھی سروسز اسپتال کا دورہ کیا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، ان کو سرجیکل آئی سی یو سے وی وی آئی پی کمرہ نمبر ایک میں شفٹ کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق حالت اب مکمل طور پرخطرے سے باہر ہے۔

    گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو نارووال میں کارنر میٹنگ کے دوران گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا تو ان کو انتہائی سخت حفاظتی حصار میں سروسز اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔

    سروسز اسپتال میں سینئر پروفیسرز اور سرجنز نے وزیر داخلہ کے آپریشنز کئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق گولی احسن اقبال کی کہنی میں لگی جس کے باعث کہنی شدید متاثر ہوئی، بورڈ کے مطابق سرجری کافی حد تک مکمل کر لی گئی ہے جبکہ سرجنز کے مطابق گولی بازو سے ہوتی ہوئی پیٹ میں گئی ہے۔

  • دلہن کی حرکت، شادی کی تقریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    دلہن کی حرکت، شادی کی تقریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    بیجنگ: چین میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کی معمولی حرکت بڑے حادثے کا خمیازہ تمام مہمانوں کو بھگتنا پڑا تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

    آپ نے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کہاوت توسنی ہوگی لیکن اس کا عملی مظاہرہ چین میں اُس وقت دیکھنے میں آیا جب دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں گلدستہ اچھالا اور خوشی کی تقریب دیکھتے ہی دیکھتے  غم میں تبدیل ہوگئی۔

    چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کے مشرقی صوبے ان ہوئی میں پیش آیا کہ جب شادی کی ایک تقریب میں دلہن نے تحفے میں ملنے والا پھولوں کا گلدستہ چھت کی طرف اچھالا۔

    دلہن نے تو اپنی خوشی کا اظہار کرنے کی کوشش کی مگر  اُسے معلوم نہیں تھا کہ یہ حرکت کتنی مہنگی ثابت ہوگی، چونکہ ہال کی چھت مضبوط نہیں تھی اور اس سمینٹ کی جگہ فی الوقت ٹائلز لگے ہوئے تھے۔

    جیسے ہی پھولوں کا بھاری گلدستہ چھت پر لگے ٹائلز سے جاکر ٹکرایا تو سیکنڈوں میں ہی چھت پر لگے سارے پتھر تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی طرف برسنے لگے، خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں ہال میں موجود کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا البتہ تھوڑی دیر کے لیے سارے مہمان خوف زدہ ہوگئے تھے۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔