Tag: bowling

  • انوشکا شرما کی بولنگ کراتے تصاویر، پرستار ہوئے حیران

    انوشکا شرما کی بولنگ کراتے تصاویر، پرستار ہوئے حیران

    بالی ووڈ اداکارہ اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی سوشل میڈیا پر جاری بولنگ کرتی تصویر نے پرستاروں کو حیران کردیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری میں انوشکا شرما اور کرکٹ کی دنیا میں ویرات کوہلی بڑے نام ہیں اور یہی وجہ ہے حقیقی زندگی کی یہ جوڑی جب بھی اپنی فیلڈ یا اس سے باہر کوئی تصویر یا خبر جاری کرتی ہے تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلیتی ہے۔

    حال میں بھارتی اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر دو تصاویر پوسٹ کیں جن میں ایک میں انکا انداز بولنگ کرانے کا ہے جب کہ دوسرے ہاتھ میں انہوں نے گیند کو ہاتھوں میں پکڑ رکھا ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے لکھا کہ ’’گرپ بائی گرپ‘‘۔

    یعنی بال کو پکڑنے کے اور کیا کیا طریقے ہوسکتے ہیں، انوشکا شرما کے ہاتھوں میں سرخ گیند ہے جو ٹیسٹ کرکٹ میں استعمال ہوتی ہے۔

    ان تصاویر کو چند گھنٹوں میں اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور 13 لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں جب کہ ان تصاویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔

    ایک صارف نے مختصر پیغام میں لکھا بہت زبردست، کچھ صارفین نے دلچسپ اموجیز سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ کس لائن میں آگئی ہیں آپ‘‘۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے جس کے بعد ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے اور اس سیریز میں انوشکا کے شوہر ویرات کوہلی اپنے کیریئر کا سو واں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

  • آسٹریلوی فاسٹ بولر کا بدترین ریکارڈ

    آسٹریلوی فاسٹ بولر کا بدترین ریکارڈ

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے فائنل میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تاہم آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دبئی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کروایا۔

    انہوں نے 15 کی اوسط سے 4 اوورز میں 60 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی اپنے نام نہیں کی۔

    اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے کروائی تھی تاہم اب بولنگ کا یہ بدترین ریکارڈ مچل اسٹارک کے نام ہوگیا۔

    سری لنکن فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔

  • حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مکمل‘ نتیجہ دو ہفتے میں

    حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مکمل‘ نتیجہ دو ہفتے میں

    برسبین: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آسٹرلیا کی لیبارٹری میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دے دیا، فیصلہ حفیظ کے حق میں آنے کا روشن امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین کی لیب میں محمدحفیظ سےتسلسل کےساتھ دوسراسمیت تمام گیندیں کرائی گئیں‘ ٹیسٹ کے دوران حفیظ سے سات سے آٹھ اوورز کرائے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے باؤلنگ ٹیسٹ کی رپورٹ پر دو ہفتے میں فیصلہ آئے گا جس کی بنا پر طے کیا جائے گاکہ محمد حفیظ آئندہ باؤلنگ کراسکتے ہیں یا نہیں۔

    حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کا ٹیسٹ حوصلہ افزا رہا‘ امید ہے کہ وہ کلیئر ہوجائیں گےاوربہت جلدبیٹنگ کےساتھ بولنگ کرتے بھی دکھائی دیں گے۔

    حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلی بار نومبر دوہزار چودہ میں رپورٹ ہوا تھا‘گزشتہ سال اپریل میں چنائی کی لیبارٹری میں حفیظ نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ دیا تھا جس میں وہ کلئیر ہوگئے تھے۔

    جون دوہزار پندرہ میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں وہ دوسری بار مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئےاور ان پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔

    ٹیسٹ سے قبل محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ انشاللہ وہ بہت جلد دوبارہ باؤلنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے اور آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ نمبر 1 آل راؤنڈر کا مقام حاصل کریں گے۔

  • کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان ہونا چاہئیے، عمران خان

    کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان ہونا چاہئیے، عمران خان

    اسلام آباد : قومی ٹیم کے سابق کپتان اورچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے تاکہ اچھی ٹیم ابھر کر سامنے آئے۔

    آے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ ہر فارمیٹ میں الگ الگ کپتان ہیں، اگر میں سلیکشن کمیٹی میں ہوتا تو مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی کپتان بناتا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ’’ کرکٹ میں سب سے مشکل فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے اور جو کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں نامزد کیا جائے اسی کو بقیہ فارمیت کی کپتانی دینی چاہیے‘‘۔

    فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت بولر ہیں اور دورہ انگلینڈ میں وہ توجہ کا مرکز ہونگے۔

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

    پروگرام سوال یہ ہے میں کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ محمد عامر دورہ انگلینڈ میں اپنی بھرپور پرفارمنس دکھائیں، انگلش میڈیا تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر اچھی پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند کر سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا کپتان کمزور ٹیم کو بھی اٹھا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ سال 2010 میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اس وقت کے کپتان سلمان بٹ، فاسٹ باؤلر محمد آصف اور محمد عامر کو 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ سال مکمل ہوئی۔

    بعد ازاں محمد عامر کو پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی تاہم سلمان بٹ اور آصف کو فوری طوری پر روک دیا گیا تھا۔

     

  • اندازہ ہے کہ ابھی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، سعید اجمل

    اندازہ ہے کہ ابھی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، سعید اجمل

    ڈھاکہ: پاکستان ٹیم نے فاسٹ بولر وھاب ریاض کے بغیر پریکٹس کی، سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہیں پلان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

    پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل میر پور اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، فاسٹ بولر وھاب ریاض نے آرام کیا اور ٹیم مینجمینٹ کے مطابق وھاب کل پریکٹس کریں گے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی آف اسپنر سعید اجمل کو شامل نہیں کیا جائیگا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انکو نہ کھلانا پلان کے مطابق ہے اور اس پر انہیں کوئی غم نہیں ہے، وہ کوچ اور کپتان کی حکمت عملی سے مطمئن ہیں۔

    سعید اجمل نے کہا کہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی انکے لئے ٹارچر تھا لیکن انہیں کلیئر ہونے کے بعد بھی معلوم تھا کہ ابھی انکی مشکلات ختم نہیں ہوئیں۔

     سعید اجمل کے مطابق چونکہ وہ سائیڈ آن ایکشن سے بولنگ کر رھے ہیں اسلئے ابھی انہیں بھرپور فارم میں آنے میں وقت لگے گا۔

  • محمدعرفان کی جگہ کون ہوگا؟ پاکستانی بالنگ مشکلات کا شکار

    محمدعرفان کی جگہ کون ہوگا؟ پاکستانی بالنگ مشکلات کا شکار

    ایڈلیڈ : پاکستان ٹیم کے بولنگ کا شعبہ محمد عرفان کی وجہ سے مضبوط سمجھا جاتا ہے،ان کی غیر موجودگی میں کس بولر پر زیادہ دباؤ ہوگا۔

    پاکستان ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر محمد عرفان ورلڈ کپ سے باہر ہوگئےہیں ۔ انجریز کے سبب پہلے ہی قومی ٹیم پریشان تھی اب فاسٹ بولر محمد عرفان کے ان فٹ ہونے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    کوارٹر فائنل میں کڑا امتحان آسٹریلیا  سےہے جو تیز وکٹوں پر فاسٹ بولرز کے چھکے چھڑانا جانتی ہے۔ اب کون سا بولر عرفان کی غیر موجودگی میں ذمہ داری اٹھائے گا۔

    وہاب ریاض جو ابھی تک چودہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں سہیل خان ناتجربہ کار تو ہیں لیکن گیارہ وکٹیں لے کر ان کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

    راحت علی نے وکٹیں تو صرف چارلیں لیکن نپی تلی لائن اور لینتھ سے بیٹسمینوں کو پریشان ضرور کیا۔ احسان عادل وکٹوں کی دوڑ میں پیچھے ضرور ہیں مگر وہ بھی ذمہ داری اٹھانے کیلئے بے تاب ہونگے۔

    ماہرین تو یاسر شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹرم کارڈ کہہ رہے ہیں جو بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہو جیت کیلئے اپنا کردار نبھائے تاکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر برقرار رہ سکے۔

  • بلاول بھٹی بد ترین بولنگ ریکارڈ ہولڈر بن گئے

    بلاول بھٹی بد ترین بولنگ ریکارڈ ہولڈر بن گئے

    نیپئر:  نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کی بولنگ لائن کا شیرازہ بکھر گیا۔ پاکستانی بولرز بری طرح ناکام۔ رہے۔کپتان مصباح الحق نے سب کو آزمایا لیکن کوئی بھی ٹیم کے کام نہ آیا،رہی سہی کسربلاول بھٹی نے پوری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے بلاول بھٹی کے لئے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ بلاول بھٹی پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے۔

    کرکٹ میں بیٹسمین تو ہوتے ہیں نروس نائنٹیز کا شکار لیکن اب تو بولرز بھی نائنٹیز کی فیگرز میں آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بلاول بھٹی حریفوں کو تو بھٹی میں نہ جھونک سکے لیکن خود رنز کی بھٹی میں جل گئے۔

    بلاول بھٹی نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں بغیر کوئی وکٹ لئے سب سے زیادہ ترانوے رنز دے کر بدترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    کیوی بیٹسمینوں نے نیپئیر میں بلاول بھٹی کو دن میں تارے دکھادیئے۔ بلاول بھٹی سے قبل پاکستان کے وہاب ریاض نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ترانوے رنز دیئے تھے۔

  • سعید اجمل کا چنائی میں آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا

    سعید اجمل کا چنائی میں آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا

    چنائی: پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل کاچنائی میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا، جس کا نتیجہ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سے شہرچنائی میں آئی سی سی کی بائیو میکنک لیبارٹری میں اجمل کے ایکشن کی حتمی جانچ ہوگئی، رپورٹ ایک ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔

     ذرائع کے مطابق ان کے ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ آئندہ ہفتے تک آنے کا امکان ہے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بھی ہو جائے گا۔

    اجمل کا ایکشن گزشتہ برس اگست میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آف اسپنر کا چار مرتبہ انگلینڈ کی لیبارٹری میں غیر سرکاری ٹیسٹ ہوا جس میں بہتری تو آئی لیکن وہ قانونی ڈگری کے اندر نہ آسکے۔

    دوسری جانب سابق اسپن ماسٹر سقلین مشتاق کی زیرنگرانی سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے، نئے ایکشن کے ساتھ  اجمل کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال بھی کراسکیں گے۔

  • سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا

    سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا

    لاہور: جادوگر اسپنر سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے، نئے ایکشن کے ساتھ وہ کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال بھی کراسکیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ایکشن درست کرنے کیلئے بہت محنت کی۔ نیا ایکشن ایسے سیکھا جیسے پہلے بار بولنگ کر رہا ہوں۔

    آف اسپنر نے کہا کہ چار مہینے میں بارہ ہزار سے زائد گیندیں کروائیں۔

     ایک سوال پر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ نئے ایکشن کے ساتھ نئی ورائٹی بھی حاصل کرلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال سے بھی بیٹسمینوں کو پریشان کروں گا۔

     سعید اجمل انہوں نے کہا ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد بھرپور تیاری کے ساتھ کم بیک کریں گے۔

    سعید اجمل کو مکمل انٹرویو ناظرین جمعرات کو ساڑھے چار بجے اے آ روائی نیوز پر دیکھ سکتےہیں۔

     دوسری جانب آف اسپنر سعید اجمل آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے کل بھارت جائیں گے۔

  • ٹیسٹ کلیئر بھی ہوگیا تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرونگا، سعید اجمل

    ٹیسٹ کلیئر بھی ہوگیا تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرونگا، سعید اجمل

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے معطل آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ آفیشل ٹیسٹ کلیئر بھی ہوگیا تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرونگا، میچ پریکٹس اور بھرپور اعتماد کے بعد میدان میں واپس آؤنگا۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد آفیشل ٹیسٹ کلیئر کرنے کی امیدیں مزید روشن ہوگئی ہے۔ دوسرا سمیت تمام گیندیں پندرہ ڈگری کی حد میں ہے۔

    سعید اجمل سعید اجمل نے کہا کہ آفیشنل ٹیسٹ کلیئر کرنے کی صورت بھی ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لوں گا۔ میچ پریکٹس حاصل کرنے کے بعد انٹرنیشنل میچز میں کم بیک کرونگا۔

    اسپین جادوگر سعید اجمل نے مزید کہا کہ ٹیم پر بوجھ نہیں بناناچاہتا، پہلے جیسا کارآمد ثابت ہواتو عالمی کپ میں شرکت کرونگا۔

    واضح رہے کہ  پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا آج برطانیہ میں غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے