Tag: bowling action test

  • محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ28 جنوری کو ہوگا

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ28 جنوری کو ہوگا

    لاہور : قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کو لمز یونیورسٹی میں کرایا جائے گا، پابندی کے باعث حفیظ بنگلہ دیش کے خلاف سیریزمیں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا، ان کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کو لمز یونیورسٹی میں کرایا جائے گا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ برس انگلینڈ میں ڈومیسٹک میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد آل راؤنڈر انگلینڈ میں بولنگ کرانے کے اہل نہیں ہوئے, مذکورہ پابندی کے باعث محمد حفیظ بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی بولنگ نہیں کراسکیں گے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد حفیظ کے ایکشن کے آزادانہ تجزیے میں اس کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ایکشن کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔ حفیظ ایکشن کی درستگی تک ای سی بی ایونٹس میں باؤلنگ نہیں کرسکیں گے۔

    اس حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ چند خامیوں کی نشاندہی کے باوجود ریویو گروپ کی فائنڈنگ کو تسلیم کرتا ہوں اور آئی سی سی سے منظور شدہ کسی بھی سینٹر میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے تیار ہوں.

    تاہم انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ ایکشن جانچنے کےطریقہ کار میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

  • آئی سی سی نے ممد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا

    آئی سی سی نے ممد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا

    دبئی : آئی سی سی نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ۔ محمد حفیظ بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو گرین سگنل مل گیا۔ آئی سی سی نے پروفیسر کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔ بولنگ ٹیسٹ کے امتحان میں پاس ہونے کے بعد حفیظ کو انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کی اجازت مل گئی۔

    محمد حفیظ کابولنگ ایکشن گذشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف غیر قانونی قرار دیا گیاتھا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ چھ فروری کو دی تھی، لیکن انجری مسائل کے سبب حفیظ ٹیسٹ نہ دے سکے اور عالمی کپ سے بھی باہر ہوگئے۔

    محمد حفیظ کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی کی بائیو مکینک لیب میں ہوا۔ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔

    محمد حفیظ نے ٹوئیٹر پر ایکشن کلیئر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی سمیت سپورٹ کرنے والوں کا شکر ادا کیا، ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج موصول ہونے کا امکان ہے۔

  • محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کل چنئی میں ہوگا

    محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کل چنئی میں ہوگا

    چنئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور قومی ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود بولنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دینے کیلئے چنئی پہنچ گئے ہیں۔

    آل راؤنڈر محمد حفیظ اور پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ چنئی کی سری رماچندرا یونیورسٹی کی لیب میں لیا جائیگا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف یواے ای سیریز میں رپورٹ کیا گیا تھا۔

    محمد حفیظ اس سے پہلے بائیو میکنک ٹیسٹ برطانوی شہر لوبرو میں کروا چکے ہیں، جسمیں انکے بازو کا خم پندرہ ڈگری سے زائد بتایا گیا تھا۔

    ویمن کرکٹر جویریہ ودود کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں کیا جارہا ہے، جویریہ کا بولنگ ایکشن دوہزار دس میں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔