Tag: bowling attack

  • ہارنے پر کپتان کو ذمہ دار قرار دینے کاسلسلہ بند ہونا چاہیے، مصباح

    ہارنے پر کپتان کو ذمہ دار قرار دینے کاسلسلہ بند ہونا چاہیے، مصباح

    لاہور: ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کپتان بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، کپتان چاہے کسی کو بھی بنا دیں،جب تک ٹیم پرفارم نہیں کریں جیتنا مشکل ہے۔

    مصباح الحق نے ون ڈے میں پاکستان کی تنزلی کا ذمہ دار ڈومیسٹک کرکٹ کو قرار دے دیا، اظہرعلی کی حمایت میں مصباح بولے کہ کپتان بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، نئے کپتان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہوگی،جو راتوں رات ٹیم کی حالت بدل دے۔

    مصباح نے مزید کہا کہ شکست کاذمہ دار صرف کپتان کو ٹھہرانا درست نہیں، کپتان کے علاوہ پوری ٹیم اور منجمنٹ بھی نتائج کی برابرذمہ دار ہوتی ہے۔

    مصباح نے پی سی بی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے ڈومیسٹک سطح پر ون ڈے ٹورنامنٹ میں اضافہ کرنا ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے آج لاہور میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کے لوگو کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ہونے والے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے بلے باز اظہر علی کو کپتان برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، مصباح الحق

    ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، مصباح الحق

    ہمشائر : قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے۔ جیمز اینڈرسن کی انجری سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے ہمشائرمیں ہیڈکوچ مکی آرتھر کے ہمراہ پہلی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مصباح الحق نے کہا کہ انگلش کنڈیشن ہمارے لئے سود مند ثابت ہوں گی۔ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ بہترہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر کو پوری ٹیم کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، ٹیسٹ کپتان نے محمد عامر کو عصر حاضر کا بہترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر دنیا کا بہترین بولر بن سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب سے عامرکا کم بیک ہوا ہے۔ عامرکی سیم، سوئنگ اوراسپیڈ میں مزید بہتری آئی ہے۔ کپتان نے شائقین کے جملے کسنے پر فاسٹ باؤلر کو خاموش رہنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ لارڈزمیں کم بیک کرتے وقت عامر پر دباؤ ہوگا، لیکن انہیں پتہ ہے کہ پریشرسے کیسے نکلیں گے۔ عامر کے پاس دنیا کو بتانے کا بہترین موقع ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ جیمز اینڈریسن کی انجری سے پاکستانی بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا۔ سیریزکسی چیلنج سے کم نہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔