Tag: Bowling Coach

  • ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، شان ٹیٹ

    ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، شان ٹیٹ

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، ہمیں کوئٹہ کے خلاف میچ جیتنا چاہیے تھا، اچھا ٹوٹل تھا۔

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ اچھی کی، بولرز نے عمدہ بولنگ کی اور ہم ان سے خوش ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اسٹار کھلاڑی ذمے داری لیں تو آسانی ہو جاتی ہے، حسن علی اپنے اعتماد کو بلند رکھتا ہے، اس سے بہت خوش ہوں، میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی۔

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے موسم کی وجہ سے لو اسکورنگ میچ ہو رہے ہوں، میں کنڈیشنز کا ماہر نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی خوبی یہ ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، فواد علی اچھا بولر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے ہرادیا تھا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 143 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی، ابرار احمد کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ٹم سائفرٹ کی 47 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، جیمز ونس 30 رنز بنا سکے، کپتان ڈیوڈ وارنر 4 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے۔

    شان مسعود 9 اور عمر بن یوسف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نبی 4 اور خوشدل شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، خرم شہزاد اور وسیم جونیئر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے چار اوور میں 15 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 19.3 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    فہیم اشرف 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوشل مینڈس 36 اور حسن نواز 35 رنز بناسکے۔ سعود شکیل 6، فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رائلی روسو 6 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

    سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کی بلندیوں تک پہنچانے میں کس کا ہاتھ ہے؟

    کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی اور میر حمزہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • سعید اجمل کو باؤلنگ کوچ مقرر کرنا غلط ہے یا صحیح ؟

    سعید اجمل کو باؤلنگ کوچ مقرر کرنا غلط ہے یا صحیح ؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے اندر ہونے والی تبدیلیاں اور تجربے اس کھیل کو کہاں لے کر جارہی ہیں یا ان تجربات سے کوئی فائدہ حاصل ہوگا بھی یا نہیں؟

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں ماضی کے مایہ ناز کرکٹر توصیف احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھی پی سی بی میں لایا جاتا ہے اس کا ماضی لازمی دیکھنا چاہیے، پسند یا پسند پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر عہدے دیے جائیں تو کرکٹ کا بھلا ہوگا۔

    سعید اجمل کو باؤلنگ کوچ مقرر کرنے سے متعلق ایک سوال پر توصیف احمد نے کہا کہ کیا انہیں باؤلنگ کوچ مقرر کرنے والوں کو نہیں معلوم تھا کہ انہیں کیوں نکالا گیا تھا؟

    انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کو مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے ہٹایا گیا تھا پھر انہیں کوچ لگا دیا گیا، یہاں کا تو حساب کتاب ہی نرالا ہے۔

    توصیف احمد نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ پی سی بی بہت مشکل ادارہ ہے کیونکہ دو تین عہدے رکھنے والی ایک پاور فل شخصیت بھی پریشان ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کرنا سب سے غلط فیصلہ تھا، اور اب جس شخص کو لایا جارہا ہے اس کے حوالے سے کتنے تنازعات ہیں اس پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم اور منیجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق پیسر عمر گل کو قومی ٹیم کا فاسٹ بولنگ کوچ اور سابق اسٹار اسپنر سعید اجمل کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

     

  • عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

    عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

    لاہور: سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کوبولنگ کوچ مقرر کردیا۔

    سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق عاقب جاوید کو رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب 185 انٹرنیشل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 1992 ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکن بورڈ حکام نے  ایک ہفتے قبل رابطہ کیا تھا، سابق ٹی 20 ورلڈ چیمپئن ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کرنا اعزاز ہوگا۔

  • پی ایس ایل 9: اسٹیو کربی کراچی کنگز کے بولنگ کوچ مقرر

    پی ایس ایل 9: اسٹیو کربی کراچی کنگز کے بولنگ کوچ مقرر

    انگلینڈ کے اسٹیو کربی کو کراچی کنگز کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا، سابق فاسٹ بولر اسٹیو کربی زمبابوے کی ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے کراچی کنگز نے اپنے بولنگ کوچ کا اعلام کردیا ہے، اسٹیو کربی کراچی کنگز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہونگے۔

    سابق فاسٹ بولر اسٹیو کربی زمبابوے کرکٹ کے پاتھ وے ڈیو یلپمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں جبکہ سمر سیٹ کاؤنٹی، ڈربی شائر کاؤنٹی کے بالنگ کوچ اور مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

  • دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بولنگ کوچ کی اہم پیش گوئی

    دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بولنگ کوچ کی اہم پیش گوئی

    جمیکا: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شکست کے باوجود بولرز کی کارکردگی سے خوش، کہتے ہیں کہ چھوٹے ہدف کے باوجود بولرز نے شاندار مقابلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیکا سے ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ اچھا ہوا، بدقسمتی سے ہم ہارے، میچ میں غلطیاں ہوتی ہیں تو ہارتے ہیں۔

    پہلے ٹیسٹ میں بولرز کا دفاع کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ چھوٹےہدف کے باوجود بولرز نےشاندار کارکردگی دکھائی، جمیکا کی وکٹ پر گھاس ہوتی ہے،اگلا میچ بھی ایسا ہی ہوگاجیسا پہلا تھا۔

    قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ جمیکا میں پچ نے فاسٹ بولرزکی مدد کی، یہ اسپنرزکیلئےنہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ یاسر شاہ کو مدد نہیں ملی، لیگ اسپنر یاسر شاہ میچ ونر بولر ہیں ، جنہوں نے پاکستان کو کئی ٹیسٹ میچز جتوا رکھے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: جمیکا ٹیسٹ : سنسنی خیز مقابلہ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا

    قومی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ میری کوچنگ کا فیصلہ پی سی بی کوکرناہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے مقابلہ کرنا ہے، بھرپور تیاری جاری ہے، کرکٹ کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ بہت بڑا مقابلہ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی، ویسٹ انڈیز نے آخری وکٹ پر168رنز کا ہدف عبور کرلیا تھا۔

  • سعید اجمل بولنگ کوچ بننے کے خواہشمند، پی سی بی کو درخواست دے دی

    سعید اجمل بولنگ کوچ بننے کے خواہشمند، پی سی بی کو درخواست دے دی

    لاہور : پاکستان کے مایہ ناز سابق اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے لئے درخواست دے دی، اس کے علاوہ لیجنڈ سپن باﺅلرز مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق بھی اسی عہدے کے امیدوار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسٹار اسپنر سعید اجمل بھی کوچنگ کے لئے میدان میں آگئے، سعید اجمل نے قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے لئے درخواست جمع کرادی ہے۔

     سعید اجمل نے35ٹیسٹ،113ون ڈے،64 ٹی20میچوں میں نمائندگی کی، سعید اجمل نے ٹیسٹ میں178،ون ڈے184،ٹی 20میں85وکٹیں حاصل کیں، سعید اجمل نے 578 فرسٹ کلاس وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

    سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت عزت اور شہرت دی ہے، اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کو منتقل کرنے کی خواہش ہے، اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے مقررہ معیار پر پورا اترتا ہوں۔

    واضح رہے کہ سعید اجمل پرامید ہیں کہ انہیں قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کے طور پر منتخب کر لیا جائے گا تاہم یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق بھی اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کےامیدوار ہیں۔

    پی سی بی نے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے لئے اشتہار دے رکھا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اسپن باﺅلنگ کوچ کی اسامی کیلئے قرعہ کس کے نام نکلتا ہے۔

  • عثمان شنواری نے ذاتی رائے دی، اظہر محمود زبردست بولنگ کوچ ہیں: وقار یونس

    عثمان شنواری نے ذاتی رائے دی، اظہر محمود زبردست بولنگ کوچ ہیں: وقار یونس

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار  یونس نے کہا ہے کہ اظہر محمود ایک باصلاحیت بولنگ کوچ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی آمد سے دنیا کے سامنے اچھا تاثر جائے گا، دو سے تین نوجوان کھلاڑی نظر میں ہیں، جن کا مستقبل روشن ہوگا.

    انھوں نے فاسٹ فالر عثمان شنواری کی جانب سے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود پر تنقید سے متعلق کہا کہ اظہر محمود تین سال قومی ٹیم کے ساتھ رہے، انھوں نے بہت اچھا کام کیا ہے.

    عثمان شنواری نے جو کہا ہے، وہ اس کی ذاتی رائے ہے، میری نظر میں اظہرمحمود بہت زبردست بولنگ کوچ ہیں، اظہر محمود کا بہ طور  بولنگ کوچ چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں اہم کردارتھا.

    انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانا بنیادی مقصد ہے، جونیئر لیول پر بھی ہوم ورک کریں گے.

    مزید پڑھیں: مصباح سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا دکھ تھا: عثمان شنواری

    فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمینٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، البتہ ٹیم میں بلاصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ عمراکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے دور رکھنے کے لئے کبھی کچھ نہیں کہا، ایک نظام ہے، سب کو اسی میں رہنا ہے.

  • مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے عبوری بالنگ کوچ مقرر

    مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے عبوری بالنگ کوچ مقرر

    لاہور: سابق لیگ اسپنر قومی کرکٹ ٹیم مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے عبوری بالنگ کوچ مقرر ہوگئے ہیں۔

    مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان سپر لیگ، انڈین پریمیئر لیگ، سرے کاؤنٹی اور انگلش کرکٹ بورڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔

    مشتاق احمد کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ہیڈ کوچ کا معاہدہ رواں ماہ ختم ہورہا ہے، مشتاق احمد رواں ماہ ویسٹ انڈین ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے ساتھ معاہدے کو مشتاق احمد نے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں بالنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ جب مشتاق احمد انگلش ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بالنگ کنسلٹنٹ فرائض انجام دے رہے تھے تو اسی دور میں انگلش ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چیمپئن بنی تھی۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ سے واپسی کے بعد مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، مشتاق احمد سے حال ہی میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے رابطے کئے تھے تاہم لیگ اسپنر ویسٹ انڈیز میں عبوری بالنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشتاق احمد اوراظہرمحمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

    مشتاق احمد اوراظہرمحمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے مشتاق احمد کوجبکہ  ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اظہر محمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی فرمائش قبول کر لی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کو کوچنگ اسٹاف میں جگہ مل گئی۔

    انگلینڈ کے خلاف چارٹیسٹ میچز کیلئے مشتاق احمد بولنگ کوچ ہوں گے۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں عبوری بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دینے والے اظہر محمود ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کوچ اسٹیو رکسن کو فیلڈنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد باضابطہ اعلان کرے گا۔ قومی ٹیم اٹھارہ جون کو انگلینڈ کے لئے اڑان بھرے گی۔