دبئی: پاکستان کرکٹ بور ڈنے سعید اجمل کے ایکشن کی جانچ کے لئے آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اجمل کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی کو ای میل کردی ہے، آف اسپنر کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی تاریخ دے گا، اجمل کے ایکشن کو اگست میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد ستمبر میں سعید اجمل کو معطل کردیا تھا۔
اجمل کے ایکشن میں درستگی کے لئے پی سی بی نے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کیں تھیں۔ برطانیہ میں سعید اجمل کا تین مرتبہ غیر سرکاری بولنگ ٹیسٹ ہوا، غیر سرکاری ٹیسٹ کے مطابق اجمل کی آف اسپین اور فاسٹ بولر کو لیگل قرار دے دیا گیا ہے۔ اجمل کے دوسرا میں بھی بہتری آئی تھی۔