Tag: Box Office

  • تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا

    تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا

    کراچی : اے آروائی فلمز اور وادی اینی میشن کی پیش کش تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی فلمز،وادی اینی میشن کی پیشکش تین بہادرنےریکارڈ بزنس کر کے آئس ایج اورٹوائے اسٹوری کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم نے اپنی نمائش کےدن سے ہی خاص طور پر ننھے فلم بینوں کی توجہ حاصل کررکھی ہے۔

    فلم دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادسینما گھروں کارخ کررہی ہے۔تین بہادر نے پاکستان میں ہالی ووڈ کی آئس ایج۔ٹوائے اسٹوری اور ری او جیسی فلموں سے بھی زیادہ بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

  • فاسٹ اینڈ فیورس سیون کا باکس آفس پر قبضہ، ایک ارب ڈالر کا ریکارڈ بزنس

    فاسٹ اینڈ فیورس سیون کا باکس آفس پر قبضہ، ایک ارب ڈالر کا ریکارڈ بزنس

    نارتھ امریکہ:  ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون نے نارتھ امریکن باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

    نارتھ امریکہ کے باکس آفس پر تیسرے ہفتے براجمان ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم نے کامیابی کے جھنڈے گارڈ دیئے ہیں، فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے ہالی وڈ کی تاریخ میں سب سے کم مدت میں ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

    رواں ہفتے دوسرے نمبر پر آنے والی فلم پال برالٹ مال کوپ ٹو ہے، جس نے چوبیس ملین ڈالر کا بزنس حاصل کیا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی فلم ان فرینڈڈ نے سولہ ملین ڈالر کا بزنس حاصل کیا ہے۔

  • فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھو ڑدیا

    فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھو ڑدیا

    امریکہ : ہالی ووڈ باکس آفس پر فاسٹ اینڈ فیورس سیون کا راج برقرار ہے، فلم نے باکس آفس پر تہلکا مچادیا۔

    فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑدیا، آنجہانی پال واکر کی آخری فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

    ایکشن سے بھرپور فلم نے پچھلے ہفتے باکس آفس پر چھ کروڑ چھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا، دو ہفتوں کے دوران فلم اب تک پچیس کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کماکر فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن چکی ہے۔

    باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کی اینیمیٹڈ فلم ہوم نے جس نے ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کمائے، تیسرے نمبر پر تھرل سے بحرپور فلم دی لونگسٹ رائڈ رہی، جس نے ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔

  • فاسٹ اینڈ فیوریس سیون پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

    فاسٹ اینڈ فیوریس سیون پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

    لاس اینجلس : ہالی وُڈ کی مشہور سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کی ساتویں فلم نے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا بزنس کر کےباکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔

    ہالی وُڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے امریکہ بھر کے سینما کےگھروں میں تہلکہ مچادیا۔

    اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے اپنی ہی سیریز کی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    فلم نے اوپننگ ویک اینڈ پر ریکارڈ بزنس کر کے کیپٹن امریکہ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

  • انیمیٹڈ فلم سندریلا کی باکس آفس پر کامیابی

    انیمیٹڈ فلم سندریلا کی باکس آفس پر کامیابی

    ہالی وڈ: فلم سندریلا شائقین کی بھرپور داد وصول کرتے ہوئے باکس آفس پرسر فہرست ہے۔

    والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کی جانب سے پیش کی جانے والی انیمیٹڈ فلم سندریلا نے امریکی سنیماؤں میں رواں ہفتے سات کروڑ ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پرکامیابی حاصل کرلی جکہ فلم سندریلا دنیا بھر میں تیرہ کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

    سنرریلا کو اس فلم میں منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے جسے شائقین نے بے پناہ سراہا ہے۔

    ہالی وڈ کی ایکشن فلم رن آل نائٹ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے، ایکشن ہیرو لیام نیسن اس فلم میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

    رن آل نائٹ اب تک ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کر پائی ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم فوکس باکس آفس پر پہلے نمبر پرآگئی

    ہالی ووڈ فلم فوکس باکس آفس پر پہلے نمبر پرآگئی

    امریکہ: ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ کی فلم فوکس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اجارہ داری قائم کرلی ہے۔

    مشہور ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی فلم فوکس ٹکٹوں کی فروخت سے انیس اعشاریہ ایک ملین امریکی ڈالر کما کر امریکی اور کنیڈین باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

    سن دو ہزار تیرہ میں ریلیز ہونے والی فلم آفٹر ارتھ کے بعد ول اسمتھ اس فلم میں مرکزی کرداد ادا کررہے ہیں۔

    فلم کی کہانی دو آرٹسٹوں کی محبت پر مبنی ہے۔

    سیمیول جیکسن اور کولن فرتھ کی شاندار اداکاری سے سجی فلم کنگز مین سیکرٹ سروس امریکی اور کنیڈین باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اینیمیٹڈ فلم اسپونچ آوٹ آف واٹر باکس آفس پر تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

  • ہالی ووڈ باکس آفس پر’’اَن بروکن‘‘نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ باکس آفس پر’’اَن بروکن‘‘نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ : کرسمس کے موقع پر ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم اَن بروکن نے کمال کردیا،اورکامیابی کے ریکارڈ توڑڈالے، ۔دوسری جنگ عظیم پر بننے والی فلم ان بروکن ریلیز ہوتے ہی چھاگئی۔

    کرسمس کے موقع پر انجلینا جولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آن بروکن نے خوب پیسے کمائے ۔ فلم نے شائقین کے دل جیت کر پندرہ اعشاریہ چھ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔باکس آفس پر دوسرے نمبر پر فینٹسی سے بھرپور فلم ان ٹو دی ووڈز رہی۔

    جس نے پندرہ ملین ڈالر کمائے۔ شائقین فلم میں سینڈریلا سمیت ریپنزل اور لٹل ریڈ رائیڈنگ ہُڈ کی کہانیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔باکس آفس پرتیسرے نمبر پر رہی ہالی وڈ ی ڈرامہ سے بھرپو ر فلم دی انٹرویو جو ایک ملین ڈالر کمانے میں کامیاب ہوئی۔

  • فلم دی ہوبٹ تھری کی باکس آفس پر دھوم ، 56  ملین ڈالر کا بزنس

    فلم دی ہوبٹ تھری کی باکس آفس پر دھوم ، 56 ملین ڈالر کا بزنس

    امریکہ: ہالی وڈ فلم ہابٹ تھری نے امریکا اور کینیڈین باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ہالی ووڈ کی فلمی دنیا پر چھوٹے چھوٹے بونوں کا راج برقرار ہے، جادوئی بونوں کے گرد گھومتی فلم نے چھپن ملین ڈالرز کما کر باکس آفس پر اپنی اجاداری قائم کر لی ہے، خطرناک پہاڑی علاقے میں خزانے کی تلاش میں نکلتے چھوٹے سے قد کے بونے دیوہیکل آگ برساتے ڈریگن سے مقابلہ کرتے ہیں۔

    لندن میوزئم پر مبنی سنسنی سے بھرپور فلم نائٹ ایٹ دی میوزئم باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی، جس نے سترہ ملین ڈالر کما کر شائقین کے دل جیت لئے۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پر ول اسمتھ کی پروڈیوس کردہ میوزیکل فلم عینی تیسرے نمبر پر رہی، جس نے سولہ ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

  • ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر چھا گئی

    ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر چھا گئی

    ہالی ووڈ : بلاک بسٹر سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم موکنگ جے پارٹ ون نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جنیفر لارنس کی فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر آتے ہی چھا گئی، بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم نے ایک سو باون ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑ بزنس کر کے تہلکہ مچا دیا۔

    فلم ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی، والٹ ڈزنی کی انیمیٹڈ فلم بگ ہیرو سکس ایک سو پینتیس ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی، ایک سو بیس ملین ڈالر کما کر ایکشن سے بھرپور فلم انٹر اسٹیلر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

  • ڈمب اینڈ ڈمبرٹو نےبگ ہیرو 6 کو پیچھے چھوڑدیا

    ڈمب اینڈ ڈمبرٹو نےبگ ہیرو 6 کو پیچھے چھوڑدیا

    امریکی باکس آفس پر ہلچل مچانے والی فلم ڈمب اینڈ ڈمبرٹو نے اڑتیس اعشاریہ ایک ملین کا بزنس کرتے ہوئے فلم بگ ہیرو 6 کو پیچھے چھوڑدیا۔

    بھرپور مزاح پر مبنی فلم ڈمب اینڈ ڈمبرٹو کے سیکیوئل نےامریکی باکس آفس پر ہلچل مچادی، 1.38 ملین ڈالر کا بزنس سمیٹتے ہوئے کامیڈی فلم نےمیدان مارلیا۔

    ڈمب اینڈ ڈمبرٹوانیس سو چورانوے میں بننے والی فلم ڈمب اینڈ ڈمبر کا سیکوئیل ہے،فلم کی کہانی بیس سال آگے بڑھنے کے بعد دوبارہ دونوں بیسٹ فرینڈز ہینری اور لولائیڈ کے گرد گھوم رہی ہے جو ہیری کی گمشدہ بیٹی کی تلاش میں ہیں۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں مشہور فنکار جم کیری اورجیف ڈینیئل شامل ہیں ۔