Tag: Box Office

  • سنسنی سے بھر پورفلم گون گرل باکس آفس پر چھاگئی

    سنسنی سے بھر پورفلم گون گرل باکس آفس پر چھاگئی

    ہالی ووڈ: سنسنی سے بھر پور ہالی وڈ فلم گون گرل رواں ہفتے کی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

    ہالی ووڈ کے نامور اداکار بین ایفلک کی نئی فلم گون گرل نے اپنی منفرد کہانی کے باعث باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک باکس آفس پر پہلے نمبر پرہے۔

    رواں ہفتے کے اختتام تک فلم کا بائیس ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے کا امکان ہے جبکہ اداکارہ جنیفر گارنر کی مزاح سے بھرپور فلم الیگزینڈر سترہ ملین ڈالرکے ساتھ دوسرے نمبر موجود ہے۔

  • سائنس فکشن فلم دی میزرنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    سائنس فکشن فلم دی میزرنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    باکس آفس پرایڈونچرسےبھرپورفلم دی میزرنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی،سائنس فکشن  فلم نے تین دن میں بتیس ملین ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پرسائنس فکشن فلم دی میزرنر نے کامیابی کےجھنڈے گاڑ دیئے ہیں، فلم نے تین دنوں میں مداحوں کواپنےسحرمیں جکڑ کربتیس ملین ڈالرکمالئے ہیں، فلم نے امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پرپہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے،فلم ”اے واک امنگ دی ٹومب اسٹون” اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی، جس نے تیرہ ملین ڈالر کا بزنس کیاجبکہ باکس آفس پر گیارہ ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پرآنے والی کامیڈی سے بھرپورفلم”دس از دی ویئرآئی لیویو” ہے۔

  • باکس آفس پر ہالی ووڈ کی4 فلموں کی نمائش جاری

    باکس آفس پر ہالی ووڈ کی4 فلموں کی نمائش جاری

    ہالی ووڈ : باکس آفس میں ہالی ووڈ کی چار فلموں کی نمائش جاری ہے، ان چار فلموں نے دھوم مچادی۔

    ہالی ووڈ کی چار فلموں لائن گیٹ، اسٹیل ٹائمز، جنرلرڈ اور ٹورنٹو اسٹار کی باکس آفس پر نمائش ہوئی، جس میں ننجا کچھوں نے شمالی امریکہ کے باکس آفس پر کئی فلموں کے مقابلے میں سبقت حاصل کرلی اور جو اب تک ستائیس اعشاریہ تین ملین ڈالر کا بزنس حاصل کرچکی ہے۔

    فلم ننجا کچھوں کی کہانی میں انہیں ولن کے کردار دکھایا گیا ہے، باکس آفس پر لگنی والی دیگر فلمیں اسٹیل ٹائمز، جنرلرڈ اور ٹورنٹو اسٹار بالترتیب رہیں۔

  • فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی کا ایک کھرب روپے کا ریکارڈ بزنس

    فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی کا ایک کھرب روپے کا ریکارڈ بزنس

    ہالی ووڈ: باکس آفس پر خلائی مخلوقوں کا قبضہ ہوگیا ہے، فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی نے ایک کھرب روپے کا شاندار بزنس کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔

    طاقتور خلائی مخلوقوں کا دنیا پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا، انہیں بس ایک موقع کی تلاش تھی، کیپٹن پیٹرکا جہاز غلطی سے غیر انسانی مخلوق کی سرزمین پر تباہ ہوگیا، خلائی مخلوقوں کو  زمین پر حکمرانی کرنی ہے مگر پیٹر انہیں من مانی نہیں کرنے دے رہا۔

    یہ سائنس فکشن اینی میٹد فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی کی کہانی ہے، عجیب و غریب خلقت نے دنیا پرتو قبضہ نہ جمایا مگر باکس آفس پر حکمرانی ضرور کرلی۔

    فلم نے ایک کھرب روپے کا کھڑکی توڑ بزنس کرکے موسم گرما کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑدیا، جس کے بعد گارڈینز آف دی گیلیکسی  امریکا میں اگست کی نمبر ون فلم قرار پائی۔