Tag: Boxer Amir khan

  • مجھے آدم عظیم پر فخر ہے: باکسر عامر خان

    مجھے آدم عظیم پر فخر ہے: باکسر عامر خان

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے برطانوی باکسر آدم عظیم لہ جیت پر کہا کہ مجھے آدم پر فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم  نے ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

    باکسر آدم عظیم کی جیت پر باکسر عامر خان نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ آج پاکستان کیلئے بڑا دن ہے، آدم عظیم دوسرا پاکستانی ہے جو باکسنگ میں ورلڈ چیمپئن بنا۔

    ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے چیمپئن شپ جیت لی

    باکسر عامر خان نے مزید کہا کہ مجھے آدم عظیم پر فخر ہے، میں دبئی سے اپنے بھائی کو سپورٹ کرنے آیا ہوں، آدم عظیم کو لےکر پاکستان آؤں گا۔

    باکسر آدم عظیم کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب کو مبارک دیتی ہوں اور تہہ دل سے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ماشا اللہ میرا بیٹا بہت اچھا کھیلا ہے۔

    والدہ نے کہا کہ سب اسی طرح آئیں اور سپورٹ کریں، پاکستانی ہمیشہ آدم کو دعاؤں میں یاد رکھیں ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، آدم نے چھوٹی عمر میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا نام بنایا ہے۔

    آدم عظیم والد محمد عظیم نے کہا کہ ہمارے خاندان، پاکستان اور برطانیہ سب کیلئے فخر کا موقع ہے، آدم مستقبل میں مزید مقابلے جیت کر لائے گا۔

  • پاک فوج کا اعزازی کیپٹن بننا باعث فخر ہے، باکسر عامر خان

    پاک فوج کا اعزازی کیپٹن بننا باعث فخر ہے، باکسر عامر خان

    عالی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی فوج کا اعزازی کیپٹن بننے پر خوشی ہے اور یہ میرے لئے باعث فخر ہے۔

    نجی چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا پہلا شخص ہوں جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کو پاک فوج کے ایک دن کے لیے اعزازی کیپٹن کے رینکس لگائے گئے تھے۔

    پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور آگے بڑھنے کی لگن موجود ہے، کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر بہت سے نوجوانوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا اور پاک فوج نے ہر شعبہ زندگی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

    اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف میں پاک فوج میں کیپٹن کے اعزازی رینکس لگائے گئے تھے۔

    ایک پروقار تقریب میں باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کو اعزازی کیپٹن کے رینکس لگائے گئے۔ عامر خان نے 2004 کے اولمپکس مقابلوں میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں صرف 17 سال کی عمر میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

    یوراج سنگھ کی محبت میں کونسی سی مشہور اداکارہ آسٹریلیا پہنچی تھی؟

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، آج یہ اعزاز ملنے کے بعد میں فخر محسوس کر رہا ہوں، پاک فوج کا یونیفارم پہن کر اور رینکس لگا کر وہی خوشی محسوس کر رہا ہوں جیسی خوشی مجھے عالمی چیمپئن بننے پر محسوس ہوئی تھی۔

  • مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد، باکسر عامر خان کا رد عمل

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد، باکسر عامر خان کا رد عمل

    برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر باکسر عامر خان نے بھی رد عمل دیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق باکسر عامر خان نے واقعہ کو ناگوار رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

    باکسر عامر خان نے کہا کہ امید ہے جن لڑکوں پر تشدد ہوا وہ خیریت سے ہونگے، انہوں نے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے والدہ کے سامنے بیٹوں پر تشدد کیا، مانچسٹر ایئرپورٹ پر جو ہوا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ایئرپورٹ پولیس کے اہلکاروں نے پاکستانی نژاد فیملی کے 2 نوجوانوں پر تشدد کیا۔ اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لاتوں سے مارتے رہے جبکہ ماں اپنے بیٹے کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

    واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد کرنے والے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ ملوث 7 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔

    گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعے پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں میں جھگڑا ہوا تھا جہاں پولیس موقع پر پہنچی، مطلوبہ شخص نے گرفتاری کی کوشش پر اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔

    نیویارک کے ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی

    پولیس نے بتایا کہ ہاتھا پائی میں 3 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، آرمڈ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر کے حالات قابو میں کیے، ایئرپورٹ پر پولیس تشدد کی ویڈیو کا متعلقہ محکمہ جائزہ لے رہا ہے۔

  • باکسر عامر خان نے بیوی کو مرسیڈیز بینز تحفے میں دے کر شادی بچا لی

    باکسر عامر خان نے بیوی کو مرسیڈیز بینز تحفے میں دے کر شادی بچا لی

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بیوی کی ناراضگی کو ناک آوٹ کر دیا ہے، فریال مخدوم کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے کر باکسر نے روٹھی بیوی کو منا لیا۔

    باکسر عامر خان نے گاڑی کی ویڈیو اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں، اور مداحوں کو بھی خوش خبری سنائی کہ ان کی بیوی نے ان کے ساتھ ناراضگی ختم کر دی ہے۔

    سوشل میڈیا پوسٹ پر عامر خان نے کیپشن لکھا ’’فریال مخدوم کے لیے چھوٹا سا تحفہ! میں سرپرائز دینا چاہتا تھا، امید ہے آپ پسند کریں گی۔‘‘

    واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے اپنی بیوی فریال کو پُر تعیش مرسیڈیز بینز جی ویگن تحفے میں دی ہے، عامر خان نے گاڑی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ فریال جی ویگنز کو کتنا پسند کرتی ہیں تو میں انھیں حیران کرنا چاہتا تھا۔

    عامر خان کی جانب سے یہ تحفہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب میڈیا پر عامر اور فریال کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، چند دن قبل باکسر نے اپنی شادی بچانے کے لیے بیوی کے میک اپ بزنس میں ایک لاکھ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری بھی کی تھی۔

    دونوں کے تعلقات کے درمیان اس وقت دراڑ آ گئی تھی جب برائیڈل ماڈل سمیرا کے ساتھ عامر خان کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، باکسر نے اعتراف کر لیا تھا کہ انھوں نے سمیرا کو میسجز بھیجے اور ان سے نازیبا تصاویر کا مطالبہ کیا۔

  • ماڈل سمیرا نے مجھے بلیک میل کیا، باکسر عامر خان

    ماڈل سمیرا نے مجھے بلیک میل کیا، باکسر عامر خان

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ایک ایشیائی ماڈل نے ان سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا اور انکار پر بلیک میل کرنے کیلئے اپنی کہانی ایک برطانوی ٹبلائیڈر کو فروخت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حقائق بیان کردیئے۔

    میڈیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے ماڈل سمیرا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ سمیرا نے ہاتھ کی سرجری کے لیے مجھ سے 20 ہزار پاؤنڈز مانگے تھے۔

    جب میں نے رقم دینے سے انکار کیا تو سمیرا مجھے بلیک میل کرتی رہی۔ انہوں نے بتایا کہ سمیرا سے اپنی شادی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔ میرے انکار پر سمیرا نے اسٹوری ایک اخبار کو فروخت کی۔

    باکسر عامر خان نے اعتراف کیا کہ سمیرا سے رابطہ تھا اور تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ایسا تعلق نہیں تھا جیسا سمیرا نے اخبار کو انٹرویو میں بتایا۔

    سمیرا خود رابطہ کرکے کہتی تھی کہ وہ اپنے خاندان سے خوش نہیں ہے اور ان سے دور رہنا چاہتی ہے، باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ اور تینوں بچوں کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔

  • باکسر عامر خان کا برطانوی ماڈل کے ساتھ اسکینڈل سامنے آ گیا

    باکسر عامر خان کا برطانوی ماڈل کے ساتھ اسکینڈل سامنے آ گیا

    پاکستانی نژاد سابق انگلش باکسر عامر خان کا برطانوی ماڈل کے ساتھ اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان اور ماڈل سمیرا رابطے میں تھے، دونوں کے درمیان چیٹ کی تصویر بھی لیک ہو گئی ہے، باکسر نے ماڈل کو تصویر بھیجنے اور ملنے کو کہا۔

    عامر خان نے ماڈل سمیرا کے ٹیٹو کی بھی تعریف کی، سمیرا نے عامر خان کو اپنی تصاویر بھیجیں۔

    شادی کی سالگرہ پر عامر خان نے سابق اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ تصویر لگائی تو رابطہ ختم ہو گیا، برطانوی ماڈل نے بتایا کہ عامر خان کہتا تھا کہ شادی صرف کاروباری حیثیت سے کی تھی۔

    سمیرا کے مطابق عامر خان نے کہا تھا کہ انھوں نے اہلیہ کے ساتھ بہت کم وقت گزرا، دو جون کو عامر نے باہر ملنے کا کہا تو سمیرا نے انکار کر دیا۔

  • شکست کے بعد باکسر عامر خان کا اہم فیصلہ

    شکست کے بعد باکسر عامر خان کا اہم فیصلہ

    مانچسٹر: مانچسٹر ایرینا میں اپنے برطانوی حریف کیل بروک کے ہاتھوں اہم ترین میچ میں شکست کے بعد پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اب وہ اپنے باکسنگ کیریئر کا فیصلہ خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کریں گے۔

    باکسر عامر خان نے کیل بروک کے ہاتھوں شکست کے بعد برطانوی شہر مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب اپنے باکسنگ کیریئرکا فیصلہ اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کروں گا، ایک فیملی والا بندہ ہوں، اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔

    عامر خان کا کہنا تھا میں اپنے بچوں کو اسکول لے کر جانا چاہتا ہوں، اور جو پیسے اب تک کمائے ہیں اُنھیں خود پر اب خرچ کرنا چاہتا ہوں۔

    لڑائی میں اپنی شکست کا کھل کر اعتراف کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ہار کا کوئی جواز پیش نہیں کر سکتا، میری ٹیم نے میری بہترین ٹریننگ کی اور جو ممکن تھا وہ کیا، میں نے پہلے بھی کیل بروک کو فائٹ کرتے دیکھا، مگر آج والی پرفارمنس کی توقع نہیں تھی۔

    ‘ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا، کیل بروک کو ہار کا مزا چکھاؤں گا’

    باکسر کا کہنا تھا کیل بروک نے بہت اچھی تیاری کی ہوئی تھی، جو اچھا لڑا وہی جیتا، فینز کو اچھی فائٹ دیکھنے کو ملی، میں ردھم میں نہ آ سکا، بہت کوشش کی لیکن ردھم بن ہی نہ سکا، کسی کو بھی اپنے سوا شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتا، کیل بروک نے بہت ہی زیادہ اچھی فائٹ کی۔

    دوسری طرف فائٹ میں فتح حاصل کرنے والے برطانوی پروفیشنل باکسر اور عامر خان کے روایتی حریف کیل بروک نے فائٹ جیتنے کے بعد کہا کہ یہ فائٹ ایک لمبے عرصے سے ہونے کی منتظر تھی، عامر خان اچھے باکسر ہیں تب ہی وہ دو بار ورلڈ چیمپئن رہے، لیکن میں اُن سے زیادہ بہتر تھا اس لیے جیت گیا۔

    کیل بروک نے کہا لوگ مجھ سے اس مقابلے کے بارے میں پوچھتے تھے کہ کب عامر خان سے مد مقابل ہو گے، مجھے اس فائٹ میں فتح کے حوالے اب لوگ یاد رکھیں گے، عامر خان مجھے بہت آسان حریف لگے، میں پہلے ہی راؤنڈ میں اُن پر حاوی ہو گیا تھا، وہ مجھے بار بار دھکے دے رہے تھے بچنے کے لیے۔

    کیل بروک نے بھی کہا کہ میں بھی اب اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر اپنے کیریئر کا فیصلہ کروں گا، آج میں خود کو 23 سال کا محسوس کر رہا ہوں۔

  • ‘ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا، کیل بروک کو ہار کا مزا چکھاؤں گا’

    ‘ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا، کیل بروک کو ہار کا مزا چکھاؤں گا’

    مانچسٹر: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اپنے برطانوی حریف کیل بروک کو ہار کا مزا چکھاؤں گا، ضروری ہے کہ کیل بروک کو اُس کی جگہ دکھائی جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 2 سال بعد باکسنگ رِنگ میں اُترنے کے لیے تیار ہیں، وہ کل شام اپنے حریف کیل بروک کے خلاف رنگ میں اُتریں گے۔

    پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا یہ فائیٹ برطانیہ کی ایک بڑی فائٹ ہے، کیل بروک بہت باتیں کرتے ہیں، اب رنگ میں اُن کو جواب دوں گا، اور انھیں ایک ایسی شکست سے دوچار کروں گا جو انھوں نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوگی۔

    عامر خان نے اعتراف کیا کہ دونوں میں سے کوئی بھی ہار گیا تو اُس کے لیے شکست کے ساتھ زیادہ دیر گزارہ مشکل ہو جائے گا، میں نے شکست اپنے ذہن میں ڈالی ہی نہیں ہے، کیوں کہ میں نے صرف جیتنا ہے، اگر میں فائٹ ہار بھی گیا تو میرا باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    باکسر نے کہا میں بہت مضبوط اور خود کو بہت تازہ محسوس کر رہا ہوں، اس مقابلے میں فتح میری ہوگی، مقابلہ جیتنے کے لیے میں نے ہر طرح سے ٹریننگ کی ہے۔

    واضح رہے کہ مانچسٹر ارینا میں کل ہونے والے اس زبردست مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

  • دو سال بعد کسی مقابلے میں اُتر رہا ہوں، میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے: عامر خان

    دو سال بعد کسی مقابلے میں اُتر رہا ہوں، میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے: عامر خان

    مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی پرفیشنل باکسر عامر خان 19 فروری کو برطانوی باکسر کیل بروک کے خلاف رِنگ میں اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 2 سال بعد باکسنگ کے اکھاڑے میں اترنے والے باکسر عامر خان نے مقابلے سے ایک دن قبل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس مقابلے کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی ایک بڑی فائٹ قرار دے دیا ہے۔

    مانچسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا میں دو سال بعد کسی مقابلے میں اُتر رہا ہوں، یہ میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے، میں اپنی جیت کے لیے با اعتماد ہوں، فتح میری ہوگی، فینز میرے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ باکسر عامر خان برطانوی پروفیشنل باکسر کیل بروک کے خلاف انیس فروری کو مانچسٹر ایرینا میں اُتریں گے، تقریباً 20 سال سے ان دونوں حریفوں کے درمیان لفظی جنگ چلتی رہی ہے، اور اب وہ باقاعدہ طور پر آمنے سامنے ہوں گے۔

    عامر خان نے انکشاف کیا تھا کہ صرف 2 ماہ قبل وہ طویل وقفے کے بعد واپسی کی وجہ سے، کیل بروک کا سامنا کرنے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار نہیں تھے، کیوں کہ وزن میں اضافے اور 2019 میں بلی ڈِب کے ساتھ اپنی لڑائی کے بعد حوصلہ پست ہو گیا تھا، لیکن اب ہفتے کی رات وہ یہ فائٹ جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ فینز بہت پیار دے رہے ہیں جن پر اُن کا شکر گزار ہوں، پاکستان میں فینز کی محبت پر بھی شکر گزار ہوں، میں فائٹ کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا اور وہاں اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گا اور انٹرنیشنل باکسرز بھی لے کر جاؤں گا۔

    پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے مدد پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں باکسنگ کے مقابلے کروائیں گے۔ خیال رہے کہ عامر خان باکسنگ اکیڈمی اور جِم میں کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

  • باکسرعامر خان پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئے

    باکسرعامر خان پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی چیمپئن باکسر عامر خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ منعقد کروانے پاکستان پہنچ گئے، ایونٹ 3 اکتوبر کو اسلام آباد کی عامر خان اکیڈمی میں ہوگا۔

    پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کو پوری دنیا میں براہ راست نشر کیا جائےگا، فائٹ کے لیے اے بی ایف ٹائٹل بیلٹ پاکستان پہنچ گیا، نامور پاکستانی باکسر عثمان وزیر ایشین ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے۔

    باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ سے پاکستانی باکسر کو بہت فائدہ ہوگا، انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ پاکستان لانے کا اپنا وعدہ پورا کرنے پاکستان آیا ہوں۔

    انہوں وزیراعظم عمران خان سے باکسنگ کی سرپرستی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ ایونٹ 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملکی اور غیرملکی باکسر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔