Tag: Boxer Amir khan

  • باکسر عامر خان رنگ میں اترنے کے لیے تیار

    باکسر عامر خان رنگ میں اترنے کے لیے تیار

    برمنگھم: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ستمبر میں کولمبین باکسر سے فائٹ کریں گے، عامر خان کی یہ رواں سال میں دوسری فائٹ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس سے فائٹ کا اعلان کردیا ہے، فائٹ آٹھ ستمبر کو برمنگھم میں ہوگی۔

    باکسر عامر خان کی رواں سال یہ دوسری فائٹ ہوگی، اس سے پہلے وہ کینیڈین باکسر کو اپریل میں شکست دے چکے ہیں، انہوں نے حریف باکسر کو چالیس سیکنڈ میں شکست دی تھی۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ ورگاس مضبوط حریف ہے جو دنیا کے ٹاپ باکسرز کے ساتھ مقابلہ کرچکا ہے، برمنگھم کے شائقین کو اچھی فائٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    کولمبیا کے باکسر سیموئیل ورگاس اپنے آخری تین مقابلوں میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں، انہیں ڈینی گارشیا، ایرول اسپینس جونیئر اور عامر خان نے نے شکست دی تھی۔

    پریس کانفرنس میں باکسر عامر خان کے ہمراہ ان کے والد شاہ خان اور اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھیں۔

    مزید پڑھیں: سلمان اقبال اور باکسر عامر خان کی کاوش، پاکستان میں‌ سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد

    واضح رہے کہ پاکستان کے باکسنگ کے فروغ کے لیے عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کے انعقاد کے انعقاد پر پرجوش ہوں، پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ لارہے ہیں، ورلڈ باکسنگ کونسل سب سے بڑا باکسنگ ادارہ ہے، ہر کوئی کرکٹ کو فروغ دیتا ہے، باکسنگ کو آگے بڑھانے والے کم ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سلمان اقبال اور باکسر عامر خان کی کاوش، پاکستان میں‌ سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد

    سلمان اقبال اور باکسر عامر خان کی کاوش، پاکستان میں‌ سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد

    کراچی: سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال اور ممتاز باکسر عامر خان کی مشترکہ کاوشوں سے ہونے والی پہلی سپر باکسنگ لیگ کی شان دار افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر باکسنگ لیگ کی لانچنگ تقریب میں کئی ستاروں نے شرکت کی، اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے اس کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں، پاکستان میں باکسنگ لیگ کرانے کے لیے پرجوش ہوں۔

    یاد رہے کہ باکسر عامر خان پاکستان سپر باکسنگ لیگ کے چیئرمین اور سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال شریک چیئرمین ہیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان سپر باکسنگ لیگ 28 ستمبر سے 3 نومبر تک کھیلی جائے گی، سپر باکسنگ لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی،” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ لیگ کے انعقاد پر پرجوش ہوں، پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، محمد وسیم اور حسین شاہ پروفیشنل باکسنگ کے لیے آگے بڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ لارہے ہیں، ورلڈ باکسنگ کونسل سب سے بڑا باکسنگ کا ادارہ ہے، ہر کوئی کرکٹ کو فروغ دیتا ہے باکسنگ کو آگے بڑھانے والے کم ہیں۔

    اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے بہترین کھلاڑی پی ایس ایل سے ملے، پاکستان میں بہترین باکسر ہیں مگر سہولتیں نہیں، اکیڈمیز کے قیام سے ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا۔

    پاکستان سپر باکسنگ لیگ میں پختونز واریئرز کے مالک شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر باکسنگ کے فروغ کے لیے کام کرنا ہے، سپر باکسنگ لیگ بہترین باکسرز پاکستان کو فراہم کرے گی۔

    پاکستان سپر باکسنگ لیگ 28 ستمبر سے 3 نومبر تک کھیلی جائے گی، سپر باکسنگ لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ہر ٹیم میں 10 مرد اور 2 خواتین باکسر شامل ہیں، ہر ٹیم میں تین غیر ملکی باکسر بھی شامل ہوں گے۔

    پاکستان سپر باکسنگ لیگ میں ایک ٹیم کراچی کوبراز کے مالک سلمان اقبال اور فہد مصطفی ہیں، اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پختون واریئرز کے مالک ہیں، سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم ملتان نوابز کے مالک ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان کے ہر ضلع میں باکسنگ جم بنائیں گے، باکسر عامر خان

    پاکستان کے ہر ضلع میں باکسنگ جم بنائیں گے، باکسر عامر خان

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ باکسنگ فیڈریشن کو مدد چاہئے تو حاضر ہیں، پاکستان کے ہر ضلع میں باکسنگ جم بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں اکیڈمیاں کھولنا میرا خواب ہے، کیوبا کی طرح پاکستان میں ہر جگہ باکسنگ جم ہونے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان سے اولمپک اور ہیوی ویٹ چیمپئن بنے، پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، میری اکیڈمی تمام باکسرز کے لیے کھلی ہے، ورلڈ ٹائٹل کے لیے لڑنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان گزشتہ روز پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے لاہور پہنچے تھے، جہاں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین عامر جان اور ڈائریکٹر محمد انیس نے ان کا استقبال کیا تھا۔

    باکسر عامر خان نے لاہور پہنچنے کے بعد جہاز میں لی گئی ایک تصویر بھی ٹویئٹر پر شیئر کی تھی جس میں ان کے ساتھ اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی تھی جس کا نام علینا خان رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ باکسر عامر خان نے دو سال بعد رنگ میں اترنے کے بعد ویلٹر ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں حریف باکسر فل لو کریگو کو پہلے ہی راؤنڈ میں صرف 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرکٹ کے فروغ میں اے آر وائی نیوز کا اہم کردار ہے، باکسرعامرخان

    کرکٹ کے فروغ میں اے آر وائی نیوز کا اہم کردار ہے، باکسرعامرخان

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ  اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دیا، میری خواہش ہے کہ میں بھی پاکستان میں باکسنگ لیگ کراؤں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، باکسر عامر خان نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر اے آر وائی نیوز  اور سی ای او سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش  کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ کو فروغ دیا، سلمان اقبال میرے اچھے دوست ہیں، وہ کرکٹ کے فروغ کیلئے بہت کام کررہے ہیں، امید ہے کہ سلمان اقبال کرکٹ کے فروغ کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

    عامر خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کو اےآر وائی کی سپورٹ بھی حاصل ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کی کرکٹ کو بہت فائدہ ہورہا ہے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان لانا بڑی کامیابی ہے۔

    باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں باکسنگ لیگ شروع کررہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ سلمان اقبال اور اےآروائی نیوز اسے سپورٹ کریں گے، مجھے یقین ہے کہ باکسنگ لیگ بھی پی ایس ایل کی طرح کامیاب ہوگی۔

    وہ دن بھی آئے گا جب کرکٹ اسٹیڈیم میں باکسنگ کا میچ ہوگا جس میں میری فائٹ ہوگی، عامر خان کا کہنا تھا کہ میری اگلی فائٹ ستمبر میں ہے جس کیلئے محنت کررہاہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، بیٹی کا نام علینا خان رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر باکسر عامر خان نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی ہے، عامر خان نے کہا ہے کہ میری اور فریال مخدوم کی جانب سے دنیا میں خوش آمدید۔

    عامر خان کی نومولود بیٹی کا وزن 8 پاؤنڈ اور تین اونس ہے جبکہ عامر خان کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔

    عامر خان کے ہاں یہ دوسری بیٹی کی پیدائش ہے اس سے قبل 2014 میں ان کے ہاں ایک بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی، جو اب چار برس کی ہوچکی ہیں۔ عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: عامرخان نےکینیڈین باکسرکو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی دو سال بعد رنگ میں واپسی ہوئی تھی اور انہوں نے اپنے کینیڈین حریف باکسر گریکو کو محض 39 سیکنڈ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان کچھ عرصہ قبل تعلقات کشیدہ رہے تھے تاہم بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 2سال بعد رنگ میں اترنے کیلئے تیار

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 2سال بعد رنگ میں اترنے کیلئے تیار

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دو سال بعد رنگ میں اترنے کے لئے تیاریاں تیز کردیں، اکیس اپریل کو کینیڈین باکسر سے مقابلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ آف رنگ عامر خان مکے برسانے کے لئےتیار ہے اور اس بار کینیڈین باکسر فل لوگریکو  ان کے شکار ہوں گے، عامر خان نے اپنے نئے ٹرینر کے ساتھ مقابلے کیلئے بھرپور تیاری شروع کردیں۔

    اکیس اپریل کو لیور پول کے ایکو آرینا میں شائقین ہوم گراؤنڈ پر کنگ خان کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے بے تاب ہے۔

    عامر خان کا کہنا ہے کہ ذاتی حملوں کا جواب وہ کینیڈین حریف کو رنگ میں دیں گے، نئے کوچ مجھے ٹریک پر لانے کے لئے بھرپور مدد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ بہتر کھیل پیش کروں۔

    یاد رہے کہ دونوں باکسرزمیں فائٹ سے پہلے جھڑپ ہوچکی ہے،  عالمی شہریت یافتہ باکسرز نئی فائٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے بیٹھے تو اسی دوران لوگریکو نے عامر خان کی اہلیہ اور اُن کی نجی زندگی کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کیے۔


    مزید پڑھیں : اہلیہ کو برا کہنے پر باکسر عامر خان اشتعال میں آگئے


    جس پر عامر خان پہلے تو مسکراتے رہے اور پھر جب غصہ برداشت سے باہر ہوا تو نیوز کانفرنس میں حریف باکسر پر پانی بھی پھینک دیا  اور مکے برسانے شروع کردیے تھے تاہم اسی دوران کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا کے معاملہ رفع دفع کروایا تھا۔

    عامر خان  مئی 2016 میں آخری مرتبہ میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست  ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ باکسر عامر خان کہ کیرئیر کی یہ چھتیسویں فائٹ ہوگی، اب تک وہ اکتیس بار فائٹ اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ  4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان تعلقات میں اس قدر کشیدگی آگئی تھی کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا تھا مگر برطانیہ واپسی پر باکسر نے ایک بار پھر اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ساتھ زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میری فیملی سے متعلق الزامات کلیئرکرنے پرفریال کا شکریہ، طلاق کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، عامر خان

    میری فیملی سے متعلق الزامات کلیئرکرنے پرفریال کا شکریہ، طلاق کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، عامر خان

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فیملی سے متعلق الزامات کلیئر کرنے پر فریال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کافیصلہ واپس نہیں لوں گا،فریال سےرابطہ رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم کی معافی بھی عامر خان کا فیصلہ نہ بدل سکی، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیملی سے متعلق الزامات کلیئر کرنے پر فریال کا شکریہ ادا کیا۔

    باکسرعامر خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فریال کے میری فیملی پر الزمات غلط تھے، فریال کی صفائی تعلقات میں بحالی کیلئے کارآمد نہیں ہوگی، طلاق کافیصلہ واپس نہیں لوں گا،فریال سے رابطہ رہے گا۔

    عامر خان نے فریال کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک ہمیں اپنی بیٹی لامائشا کیلئے سوچنا ہوگا، میں ہمیشہ اسکے ساتھ ہوں۔

    اس سے قبل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان اور ان کے والدین سے معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ میرے اور سسرال والوں کے درمیان تنازعے میں نقصان صرف عامر اور میرا کا ہوا۔

    فریال کا کہنا تھا ک تنازعے میں عامر کے والدین کو جو کچھ کہا نہیں کہنا چاہئے تھا، اس کے لئے دل سے معافی مانگتی ہوں، عامر کے والدین اسی پیار، محبت اور عزت کے حقدار ہیں جیسے میرے والدین ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    واضح رہے گذشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان نےطلاق کیلئےکیس دائرکردیا

    پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان نےطلاق کیلئےکیس دائرکردیا

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے طلاق کیلئے کیس دائرکردیا اور کہا کہ فریال کی دوبارہ ماں بننے کی خبر سوشل میڈیا سے ملی۔

    تفصیلات کے مطابق باکسرعامرخان اور اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان صلح کی کوششیں ناکام ہوگئیں ، سوشل میڈیا کی ویب سائٹ اسناپ چیٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ وہ اور فریال اب ساتھ نہیں رہ سکتے، میں نے طلاق کیلئے کیس دائرکردیا ہے۔

    فریال مخدوم کے نئے دعوے پر عامر خان نے کہا سنا ہے فریال دوبارہ ماں بننے والی ہیں، یہ بات انہیں سوشل میڈیا سے ہی پتا چلی لیکن انہیں فریال نے نہیں بتایا۔

    عامر خان نے دل گرفتگی سے کہا کہ ان کے بچے سب کچھ ہیں، پتا نہیں دوبارہ ماں بننے کی خبر سچ ہے یا جھوٹ ۔اگر یہ سچ ہے تو وہ ہمیشہ دونوں بچوں کا خیال رکھیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ  میں نہیں چاہتا کہ میرے بچوں ہمیں لڑتا ہوا دیکھیں کیونکہ یہ بچوں کے لئے اچھا نہیں ہے اور اب ہم سرکاری طور پر ایک ساتھ نہیں ہیں ۔

    https://youtu.be/L5wY2bViwsg

    یاد رہے چند روز قبل باکسرعامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا ہے کہ وہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    واضح رہے رواں سال اگست میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ  عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے 2013 میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون فریال مخدوم خان کے ساتھ شادی کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • باکسر عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا

    باکسر عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی بیوی فریال کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوششیں جاری ہے، باکسر عامر خان شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان اور ماڈل فریال کی بگڑے حالت سدھارنے کیلئے کوششیں جاری ہے، عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا۔

    برطانوی خبار کے مطابق عامر خان نے اپنے گھر پر پیر شامی ثاقب سے ملاقات کی، شامی ثاقب عامر کے پرانے دوست ہیں، ان کا کہنا ہے رشتہ خراب کرنے میں دونوں کا ہاتھ ہے ۔

    ذرائع کے مطابق فریال بھی عامر کیساتھ دوبارہ گھر بسانے کی کوشش کررہی ہیں اور پیر صاحب سے رابطے میں ہیں ۔

    فریال نے ٹویٹ کیا کہ شامی ثاقب پر مجھے بھی اتنا بھروسہ ہے جتنا عامر کو ہے۔

    دوسری جانب دونوں نے اب تک شادی کی انگوٹھی نہیں اتاری، فریال نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی، جسمیں انکے ہاتھ میں ویڈنگ رنگ دیکھی جاسکتی ہے ، فریال نے سوشل میڈیا پر نا صرف تصویر پوسٹ کی بلکہ دل ٹوٹے جانے کا بھی اظہار کیا۔

    عامر خان بھی شادی کی انگوٹھی اتارنا نہیں چاہتے، باکسردبئی سے مانچسٹر پہنچے تو کیمرے سے بچ نہ پائے اور انکے ہاتھ میں بھی شادی کی انگو ٹھی دیکھی گئی۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    واضح رہے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • باکسر عامرخان بیٹی کی تصویر دیکھ کر بے چین ، سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالنے پر معذرت

    باکسر عامرخان بیٹی کی تصویر دیکھ کر بے چین ، سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالنے پر معذرت

    دبئی :  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے اپنی دوست کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے پر معافی مانگ لی جبکہ کہا کہ فریال نے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ آئندہ کبھی اپنی بیٹی سے نہیں مل سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے علیحدگی کے بعد اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرکے فریال کو جلانے کی کوشش کی اور پھر معذرت کرلی اور کہا کہ کہا کہ گلبہار صرف اچھی دوست ہے۔

    عامر کی ویڈیو کے بعد فریال نے بیٹی کو مہرا بناتے ہوئے "میری ننھی پری ” کے نام سے بیٹی کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر ڈال دی، فریال کا تیر ٹھیک نشانے پر لگا، بیٹی کی تصویر دیکھ کر عامر بے چین ہوگئے، عامر خان نے کہا کہ فریال نے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ آئندہ کبھی اپنی بیٹی سے نہیں مل سکیں گے، وہ معاملہ حل کرنے کیلئے جلد دبئی سے برطانیہ جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ فریال کو طلاق دینے کے بعد باکسر عامر خان کی سوشل میڈیا اسٹار کے ساتھ نائٹ کلب کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، جس میں گاڑی میں عامر خان نئی دوست کے ساتھ بیٹھے ہیں اور کہہ رہے ہیں اپنی دوست کے ساتھ مزے میں ہوں۔

    دوسری جانب فریال کو طلاق دینے کے بعد رواں ماہ سے باکسنگ ٹریننگ شروع کردیں گے، فائٹ کی تیاریوں سین فرانسیسکو میں کریں گے۔


    مزید پڑھیں :  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    واضح رہے کہ عامر خان ،بیوی فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا کہ فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔