Tag: Boxer Amir khan

  • باکسرعامرخان پر نامعلوم افراد کا حملہ

    باکسرعامرخان پر نامعلوم افراد کا حملہ

    لندن : باکسرعامرخان پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور فرار ہوگئے، اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر عامرخان کی گاڑی کا گریٹر مانچسٹر کے علاقے بولٹن میں چند نامعلوم افراد نے پیچھا کیا اور زبردستی روکا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک نے عامرخان کو گھونسہ مارا، ٹریفک حادثے کے بعد دونوں اطراف سے جھگڑا شروع ہوا جو ہاتھا پائی کی شکل اختیار کر گیا تاہم ٹریفک حادثے کی وجہ باکسر عامر خان کی غلط ڈرائیونگ تھی تنازع کی وجہ عامرخان کا اپنی گاڑی رینج روور کو غلط موڑنا بتایا جارہا ہے۔

    بولٹن کے علاقے میں واقعہ کی رپورٹ پولیس کی کردی گئی ہے، شکایت ملنے کے بعد بھی پولیس نےاب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

    پولیس نے اپیل کی ہے کہ اگرکسی کے پاس واقعہ کی معلومات ہیں تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیوٹرل آدمی ہوں، سب کو باکسنگ سکھائیں گے، سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ، باکسر عامر خان

    نیوٹرل آدمی ہوں، سب کو باکسنگ سکھائیں گے، سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ، باکسر عامر خان

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان بختاور بھٹو کے بعد مریم نواز کو بھی باکسنگ کی ٹپس دینے کے لئے تیار ہے، انکا کہنا ہے نیوٹرل آدمی ہوں سب کو باکسنگ سکھائیں گے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور لنگر تقسیم کیا، اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑی ہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، بختاور بھٹو کو باکسنگ کا شوق ہے اس لئے انہیں ٹپس دیں۔

    عامر خان نے ملک میں انٹرنیشنل ریسلنگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے، پاکستان کے مثبت چہرے کو دنیا کے سامنے لائے گا۔

    باکسرعامر خان سے جب سیاست کے حوالے سوال پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، باکسنک گنک نے خواہش ظاہرکی کہ وہ یتیم بچوں کی فلاح کیلئے کام کرناچاہتے ہیں جس میں انہیں حکومتی تعاون درکار ہے۔


    مزید پڑھیں : حکومت دیگر ایشوز میں مصروف ہے، باکسنگ پر توجہ نہیں، باکسر عامر خان


    ان کا کہناتھا کہ اولمپکس میں پاکستان کا گولڈ میڈل حاصل کرنا ایک خواب ہے جسے سچ کر دکھانے کا عزم ہے۔

    گذشتہ روز نارووال میں سہارا فار لائف ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں خدمت کے منصوبے شروع کر رہے ہیں، نارووال جیسے پسماندہ علاقے میں ابرار الحق کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں نہیں آئیں گے، فلاحی منصوبے شروع کرینگے، پاکستان ان کا گھر ہے یہاں آ کر اپنایت ملتی ہے۔ وہ جلد سوہاوہ میں یتیم بچوں کیلئے کمپلیکس بنائیں گے۔

    باکسر عامر نے سہارا میڈیکل کالج میں درخت بھی لگایا، اس سے پہلے جب وہ نارووال پہنچے تو پھاٹک پر بچوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بہو فریال سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے، باکسر عامر خان کے والد

    بہو فریال سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے، باکسر عامر خان کے والد

    لاہور : باکسرعامرخان کی نجی زندگی میں ایک اور ٹوئسٹ آگیا ، باکسر عامرخان نے والد کو مینجر کے عہدے سے فارغ کردیا، جس پر عامرکے والد سجاد خان بہوفریال کے خلاف پھٹ پڑے اور بہو سے قطع تعلقی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عامرخان کے گھریلو رنگ میں جاری فائٹ میں ایک بار پھر شدت آگئی، عامرخان نے والد کو مینجر کے عہدے سے فارغ کیا تو دلبرداشتہ والد نے بہو کو فیصلے کا ذمہ دارقرار دے دیا اور کہا کہ فریال سے کبھی بھی بات نہیں کروں گا۔

    amir-2

    برطانوی اخبار کے مطابق عامرخان کے والد سجاد خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا توہین آمیز ہے، فریال کے کہنے پر عامر نے مینجر شپ سے فارغ کیا، بہو فریال سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے۔


    مزید پڑھیں : عامر خان، فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا، باکسر عامر خان کے والد


    عامرخان کے خاندان کا کہنا ہے کہ عامراوران کی بیٹی کا ہمیشہ استقبال کریں گے لیکن بہوفریال کو نہیں، عامرخان ان دنوں اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔

    دوسری جانب باکسر عامرخان نے کہا کہ وہ اپنے والدین کا احترام کرتے ہیں لیکن کاروباراور خاندان ساتھ نہیں چل سکتے، باکسنگ کی وجہ سے انہوں نے اب تک خود کو قابو میں رکھا ہوا ہے اگر وہ باکسر نہ ہوتے تو خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے پاگل ہو چکے ہوتے۔


    مزید پڑھیں : گھر والوں یا مجھ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلو، باکسر عامر خان کی بیوی کا الٹی میٹم


    یاد رہے کہ حال ہی میں باکسر عامر خان کی بیوی کا الٹی میٹم دے چکی ہے کہ گھر والوں یا مجھ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلو۔

    خیال رہے کہ کچھ دن قبل متنازعہ عامر خان کی متنازع ویڈیو لیکس اور خاندانی معاملات میں بگاڑ کے باعث باکسرنے اپنے بھائی ہارون خان کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

    واضح رہے کہ فریال مخدوم کے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے، جب انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کیں اور سسرالیوں پر الزام لگایا کہ وہ ان کی شادی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

  • برطانوی باکسرعامرخان کا تھرمیں 200 کنویں بنانے کا اعلان

    برطانوی باکسرعامرخان کا تھرمیں 200 کنویں بنانے کا اعلان

    واشنگٹن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال وہ باکسنگ رنگ میں بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے، ان کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کی کہانی گھر گھر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عامر خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واشنگٹن میں چیریٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں عامر خان اپنی اہلیہ اوربیٹی کے ہمراہ نظر آئے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان میں تھرپارکر میں دو سو کنویں بنائے جارہے ہیں جہاں ایک کنویں سے چار سو افراد مستفید ہوسکیں گے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ سال باکسنگ رنگ میں بھرپور طریقے سے واپسی کریں گے اور اب نظر بڑے مقابلوں پر ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عامر خان نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ اور والدین کے درمیان جھگڑوں کے حوالے سے کہا کہ اب سب ٹھیک ہے۔

    گھریلو جھگڑے ہر گھر کی کہانی ہے۔ اس موقع پر عامر خان کے باکسنگ گلوز، کرکٹ بیٹ اور گھڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جبکہ شامی شہر الیپو کے ڈھائی سو متاثرہ خاندانوں کیلئے چندہ بھی جمع کیا گیا۔

  • پاکستان میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہے، عامر خان

    پاکستان میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہے، عامر خان

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بچوں کو اعلی تعلیم کی ضرورت ہے ، امیر کا بچہ تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔ غریب کا بچہ غربت کی وجہ سے پیچھے رہ جاتا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک نجی اسکول کے دورے کی موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت خوشی ہوئی ، پاکستان میں دیہاتی علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے ، پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے۔


     مزید پڑھیں :  پاکستان کے نوجوان باکسر بننا چاہتے ہیں،عامرخان


    انکا کہنا تھا کہ باکسر عامر خان نے اس امر کی تصدیق کی کہ زمین کے تنازعہ کی وجہ سے باکسنگ اکیڈیمی بنانے کا کام آگے نہیں بڑھ سکا۔ تاہم وزیر اعلی پنجاب نے انہیں زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد باکسنگ اکیڈمی کےلیے جگہ فراہم کرینگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ محمد وسیم پاکستان میں باکسنگ کے لئے امید کی کرن ہے ، وہ چاہیں تو محمد وسیم ان سے مدد لے سکتے ہیں۔


     مزید پڑھیں  :  باکسرعامرخان کی اہلیہ تھر کے رنگوں میں رنگ گئیں


    اُن کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن وہ داتا دربار حاضری دینگے۔

    یاد رہے چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےغربت اور بھوک سے متاثرہ علاقے تھر پارکر کا دورہ کرکے پانی اور توانائی کے منصوبے کا افتتاح کیا اور اسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔

  • تھر کے باشندوں کی امداد، نمائشی باکسنگ ایونٹ آج ہوگا

    تھر کے باشندوں کی امداد، نمائشی باکسنگ ایونٹ آج ہوگا

    پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور تھر کے متاثرہ باشندوں کے لیے فنڈ جمع کرنے جو عزم ظاہر کیا ہے وہ آج کراچی میں منعقدہ باکسنگ کے نمائشی ایونٹ سے پورا ہوگا۔
    قبل ازیں پاکستان کے سابقہ دورے میں عامر خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ عالمی باکسرز کو پاکستان لائیں گے اور ان کا یہ خواب پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے ۔
    آج کراچی میں عامر خان کے بھائی ہارون خان، جوڈی میکل، اسٹوارٹ میڈاکس، فرانس پیٹر، ڈگلس کروس سمیت سات انگلش باکسرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
    اس نمائشی ایونٹ کے ذریعے حاصل شدہ تمام تر آمدنی و فنڈ تھر کے متاثرہ باشندوں کو صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔
    برٹش اور آئرش باکسنگ اتھارٹیز نے اس امدادی ایونٹ کے انعقاد میں عامر خان ٹرسٹ کو معاونت فراہم کی ہے ۔
    عامر خان کا کہنا ہے کہ ہماری نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے لیکن مناسب رہنمائی اور مواقع نہ ملنے کے سبب وہ آگے نہیں بڑھ پارہے، وہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اورنوجوانوں کی مناسب رہنمائی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

  • پاکستان اور بھارت کے مابین باکسنگ مقابلے کروانے کی خواہش ہے، باکسر عامر خان

    پاکستان اور بھارت کے مابین باکسنگ مقابلے کروانے کی خواہش ہے، باکسر عامر خان

    لاہور:  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین باکسنگ مقابلے کروانے کی خواہش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ ان کی بھارت اور پاکستان میں قائم کمپنی مکسڈ ماعشل آرٹس کے زیر اہتمام پاک بھارت باکسنگ مقابلے کرائے جائیں۔

    عامر خان نے بتایا کہ ان کی لاہور میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں ریحام خان نے خیبر پختونخوا میں بھی باکسنگ اکیڈمی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ دو سال میں ملک بھر میں اکیڈمیاں قائم ہو جائیں گی، باکسر عامر خان نے بتایا کہ ان کی اگلی فائٹ نومبر اور پھر فروری میں ہوگی جو کہ متحدہ عرب امارات یا پھر امریکہ میں ہونے کے امکانات ہیں۔

  • پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے، باکسرعامرخان

    پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے، باکسرعامرخان

    لاہور : لیجنڈ باکسرعامرخان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے، باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے ، پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے جلد فنڈ ریزنگ شروع کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کنگ خان نے نوجوانوں کو باکسنگ کے گر بھی سکھائے۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان اسٹینگ چیلنج کے سلسلے میں رنگ میں اترے تو شائقین ان کا شاندار استقبال کیا ، لیجنڈ باکسر نے نوجوانوں کو باکسنگ کے بنیادی گر سکھائے اور کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے۔

    عامر خان نے کہاکہ پاکستان محفوظ ملک ہے یہاں آزادی سے گھومتا پھرتا ہوں عالمی کر کٹ واپس آنی چاہیے، دنیا کے بڑے بڑے باکسر کو دھول چٹوانے والے کنگ خان کا مقابلہ کرنے کے لئے صنف نازک بھی رنگ میں اتریں ۔

    مسز خان نے کہاکہ پاکستان سے انکی وابستگی فطری ہے عامر کو اپنے لوگوں کے ساتھ کھیلتے دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔

    کنگ خان نے کہاکہ باکسنگ کے فروغ کے لیے کوچنگ اور سہولیات کی ضرورت ہے جلد باکسنگ کے فروغ کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کر ونگا۔