Tag: boxer muhammad ali

  • رنگ کے کنگ عظیم باکسر "محمد علی ” کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے

    رنگ کے کنگ عظیم باکسر "محمد علی ” کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے

    رنگ کے کنگ عظیم ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے، مداح آج ان کی پانچویں برسی منارہے ہیں۔

    لیجنڈ باکسر محمد علی سترہ جنوری 1942 کو امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے، اپنے والد کے نام پر کیسیئس مارسیلس کلے کہلائے تاہم 1960 میں 18 برس کی عمر میں انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنا نام محمد علی رکھا۔

    محض بارہ سال کی عمر میں محمد علی نے ایک مقامی جمنازیم میں اپنے باکسنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1960 سے 1963 تک انیس مقابلے کھیلے اور سب میں فتح حاصل کی، اٹھارہ سال کی عمر میں انہوں نے 1960 کے اولمپک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا۔

    بائیس سالہ محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے 20 سالہ باکسنگ کیرئیر میں 56 مقابلے جیتے۔ 37 مقابلوں میں حریف کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا۔

    انیس سو چہتر میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دے کر 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، 36 سال کی عمر میں محمد علی نے اسپنکس کو شکست دے تیسری بار عالمی اعزاز جیتا۔

    انتالیس سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہوں نے اداکاری اور گلوکاری کے شعبے میں بھی کام کیا۔ اپنی زندگی پر دو کتابیں بھی لکھیں۔

    چاربرس قبل آج ہی کے روز سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں 74 سالہ سابق امریکی باکسر محمد علی دوران علاج اپنے اہل خانہ اور مداحوں غمگین کرگئے۔

    لیجنڈ باکسر محمد علی موت سے قبل تین دہائیوں سے پارکنسن سمیت متعدد امراض کا شکار تھے، محمد علی لیجنڈ باکسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک درد مند انسان بھی تھے اور معاشرے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سراپا احتجاج رہتے تھے۔

    سنہ 1959 سے 1975 تک لڑی جانے والی ویت جنگ میں امریکی افواج میں شامل کرنے کے لیے محمد علی سے عہد نامے پر دستخط لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کردیا، جس کے باعث امریکی حکومت نے ان سے اولمپک چیمپئن شپ کے اعزازات واپس لے کر 5 برس کے لیے جیل منتقل کردیا تھا۔

    محمد علی زندگی کو ایک مثبت نظر سے دیکھنے کے عادی تھے۔ آج ان کی برسی کے موقع پر ان کے زریں خیالات و اقوال یقیناً آپ کی زندگی بدلنے میں مددگار ثابت ہوسکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوستی ایسی چیز نہیں جو آپ کسی تعلیمی ادارے میں سیکھیں، بلکہ اگر آپ نے دوستی کے صحیح معنی نہیں سیکھے، تو آپ نے کچھ نہیں سیکھا۔

    ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی ٹریننگ کا ہر لمحہ برا لگتا تھا، لیکن میں نے سوچا کہ مجھے رکنا نہیں چاہیئے، میں ابھی تکلیف اٹھاؤں گا تو ساری زندگی چیمپئن کہلاؤں گا۔

    وہ کہتے تھے کہ جو شخص مشکلات کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتا وہ کبھی کچھ حاصل نہیں کر سکتا, اگر تم مجھے ہرانے کا خواب بھی دیکھو، تو بہتر ہے کہ تم جاگ جاؤ اور اپنے اس خواب کی معافی مانگو۔

    لیجنڈ باکسر نے ایک موقع پر کہا کہ قوم آپس میں جنگیں نقشوں میں تبدیلی لانے کے لیے لڑتی ہیں لیکن غربت سے لڑی جانے والی جنگ زندگیوں میں تبدیلی لاتی ہے۔ میں نے زندگی میں بہت سی غلطیاں کیں، لیکن اگر میں اپنی زندگی میں کسی ایک شخص کی زندگی بھی بہتر کرنے میں کامیاب رہا تو میری زندگی رائیگاں نہیں گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو شخص خواب نہیں دیکھتا، وہ کبھی بھی اونچا نہیں اڑ سکتا، کاش کہ لوگ دوسروں سے بھی ویسے ہی محبت کرتے جیسے وہ مجھ سے کرتے ہیں، اگر وہ ایسا کریں تو دنیا بہت خوبصورت ہوجائے گی۔

    ویت نام کی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے بعد محمد علی نے کہا، ’یہ مجھ سے کیوں توقع رکھتے ہیں کہ میں یونیفار پہن کر اپنے گھر سے 10 ہزار میل دور جاؤں، اور کالوں پر گولیاں اور بم برساؤں؟ یہ تو اپنے ہی ملک میں نیگرؤوں سے کتوں جیسا سلوک کرتے ہیں‘۔

    محمد علی کا زندگی کے بارے میں خیال تھا کہ انسان کی زندگی بہت چھوٹی ہے، ہم بہت جلدی بوڑھے ہوجاتے ہیں اور مرجاتے ہیں۔ یہ ایک احمقانہ بات ہے کہ ہم لوگوں سے نفرت کرنے میں اپنا وقت ضائع کردیں۔

  • مایہ ناز باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

    مایہ ناز باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

    دنیا کے ممتاز باکسر محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج  چار  برس گزر گئے، محمد علی ایک لیجنڈ باکسر ہی نہیں بلکہ ایک عظیم شخصیت اور عزم و ہمت کی مثال تھے۔

    چاربرس قبل آج ہی کے روز  سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں 74 سالہ سابق امریکی باکسر محمد علی دوران علاج اپنے اہل خانہ اور مداحوں غمگین کرگئے۔

    خیال رہے کہ لیجنڈ باکسر محمد علی موت سے قبل 3 دہائیوں سے پارکنسن سمیت متعدد امراض کا شکار تھے، محمد علی لیجنڈ باکسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک درد مند انسان بھی تھے اور معاشرے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سراپا احتجاج رہتے تھے۔

    سنہ 1959 سے 1975 تک لڑی جانے والی ویت جنگ میں امریکی افواج میں شامل کرنے کے لیے محمد علی سے عہد نامے پر دستخط لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کردیا، جس کے باعث امریکی حکومت نے ان سے اولمپک چیمپئن شپ کے اعزازات واپس لے کر 5 برس کے لیے جیل منتقل کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ذرائع کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے لیجنڈ باکسر کی گرفتاری پر بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج کو مد نظر رکھتے ہوئے محمد علی کی سزا کو ختم کردیا تھا۔

    محمد علی زندگی کو ایک مثبت نظر سے دیکھنے کے عادی تھے۔ آج ان کی برسی کے موقع پر ان کے زریں خیالات و اقوال یقیناً آپ کی زندگی بدلنے میں مددگار ثابت ہوسکیں گے۔

     ان کا کہنا تھا کہ دوستی ایسی چیز نہیں جو آپ کسی تعلیمی ادارے میں سیکھیں، بلکہ اگر آپ نے دوستی کے صحیح معنی نہیں سیکھے، تو آپ نے کچھ نہیں سیکھا۔

    ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی ٹریننگ کا ہر لمحہ برا لگتا تھا، لیکن میں نے سوچا کہ مجھے رکنا نہیں چاہیئے، میں ابھی تکلیف اٹھاؤں گا تو ساری زندگی چیمپئن کہلاؤں گا۔

    وہ کہتے تھے کہ جو شخص مشکلات کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتا وہ کبھی کچھ حاصل نہیں کر سکتا, اگر تم مجھے ہرانے کا خواب بھی دیکھو، تو بہتر ہے کہ تم جاگ جاؤ اور اپنے اس خواب کی معافی مانگو۔

    لیجنڈ باکسر نے ایک موقع پر کہا کہ قوم آپس میں جنگیں نقشوں میں تبدیلی لانے کے لیے لڑتی ہیں لیکن غربت سے لڑی جانے والی جنگ زندگیوں میں تبدیلی لاتی ہے۔ میں نے زندگی میں بہت سی غلطیاں کیں، لیکن اگر میں اپنی زندگی میں کسی ایک شخص کی زندگی بھی بہتر کرنے میں کامیاب رہا تو میری زندگی رائیگاں نہیں گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو شخص خواب نہیں دیکھتا، وہ کبھی بھی اونچا نہیں اڑ سکتا، کاش کہ لوگ دوسروں سے بھی ویسے ہی محبت کرتے جیسے وہ مجھ سے کرتے ہیں، اگر وہ ایسا کریں تو دنیا بہت خوبصورت ہوجائے گی۔

    ویت نام کی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے بعد محمد علی نے کہا، ’یہ مجھ سے کیوں توقع رکھتے ہیں کہ میں یونیفار پہن کر اپنے گھر سے 10 ہزار میل دور جاؤں، اور کالوں پر گولیاں اور بم برساؤں؟ یہ تو اپنے ہی ملک میں نیگرؤوں سے کتوں جیسا سلوک کرتے ہیں‘۔

    محمد علی کا زندگی کے بارے میں خیال تھا کہ انسان کی  زندگی بہت چھوٹی ہے، ہم بہت جلدی بوڑھے ہوجاتے ہیں اور مرجاتے ہیں۔ یہ ایک احمقانہ بات ہے کہ ہم لوگوں سے نفرت کرنے میں اپنا وقت ضائع کردیں۔

  • لوئس ہملٹن نے گراں پری ریس کی جیت باکسر محمد علی کے نام کردی

    لوئس ہملٹن نے گراں پری ریس کی جیت باکسر محمد علی کے نام کردی

    آسٹریا : تین مرتبہ کے عالمی چیمپیئن لوئس ہملٹن نے کینیڈین گراں پری ریس کی فتح عظیم باکسر محمد علی کے نام کردی۔

    برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے کینیڈین گراں پری ریس میں ایک مرتبہ پھر تیز ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا اور حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ہملٹن نے پانچویں مرتبہ کینیڈین گراں پری ریس جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور جیت لیجنڈری باکسر محمد علی کے نام کردی، انہوں نے کراسنگ لائن کراس کر کے محمد علی کے لیے یادگار الفاظ کہے۔

    جرمنی کے نیکو روز برگ نے بھی پھرتی دکھائی اور دوسرے نمبر پر رہے، ان کے ہم وطن سیباسٹین ویٹل کی تیسری پوزیشن رہی۔

    دوسری جانب آسٹریا کے پہاڑی علاقے میں ہونے والے مونٹین بائیک ورلڈ کپ کے چوتھا مرحلے میں سخت مقابلے اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی بائیکر ایرون گوئن پہلے نمبر پر آئے، ویمنز کیٹیگری میں برطانوی بائیکر ریچل ایتھرٹن نے پھرتی دکھائی اور چوتھا راؤنڈ جیت لیا۔

    آئس ہاکی کے اسٹینلے کپ میں فتح کا تاج پٹز برگ پینگوئنز کے سر سج گیا جبکہ کیلی فورنیا میں کھیلے گئے اسٹینلے کپ کے فائنل میں ہوم ٹیم سین جوز شارکس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہوئی۔

  • واشنگٹن: عظیم باکسرمحمد علی کا جسد خاکی آبائی علاقے لوئی ول کینٹکی پہنچا دیا گیا

    واشنگٹن: عظیم باکسرمحمد علی کا جسد خاکی آبائی علاقے لوئی ول کینٹکی پہنچا دیا گیا

    واشنگٹن: ماضی کے عظیم باکسرمحمد علی کا جسد خاکی آبائی علاقے لوئی ول کینٹکی پہنچا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ورلڈ چیمپئن باکسرمحمد علی کا جسد خاکی آبائی علاقے لوئی ول کینٹکی پہنچا دیا گیا، انکا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے ایری زونا سے لایا گیا، ایئرپورٹ سےانکی میت کو گاڑیوں کےقافلے میں آبائی قصبے لوئی ول لے جایا گیا۔

    محمد علی کی آخری رسومات جمعہ دس جون کولوئی ول میں اداکی جائیں گی۔

    سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ محمد علی نے درخواست کی تھی کہ ان کی نماز جنازہ اسلامی روایات کے تحت امام کی موجودگی میں ادا کی جائے، عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کو کیوو ہل قبرستان میں دفنایا جائے گا.

    باکسنگ لیجنڈ محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ان کے آبائی گاؤں لوئی ول میں سیکڑوں افراد کی محمدعلی سینٹر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں مداح پھول اور کارڈ رکھ کرانہیں یاد کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ محمد علی تین جون کو ایری زونا میں جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

    امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے لیکن سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں.

  • لیلیٰ علی نے بھی اپنے والد کی طرح باکسنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا

    لیلیٰ علی نے بھی اپنے والد کی طرح باکسنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا

    واشنگٹن : لیجنڈری باکسر محمد علی کی صاحبزادی لیلیٰ علی نے بھی اپنے والد کی طرح باکسنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا۔ لیلیٰ علی حریف پر لیفٹ اینڈرائٹ کا کمبینیشن چلاتیں تو ماہرین کو ان میں والد محمد علی کی جھلک نظر آتی۔

    باکسرمحمد علی نے رنگ سے رخصت لی تو ان کی صاحبزادی لیلی نے باکسنگ گلووز پہن لئے۔ لیجنڈ باکسر کی بیٹی نے باکسنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا۔

    شہرت کی دیوی نے ہردم لیلیٰ کے قدم چومے، اپنے والد کےکھیل سے متاثرلیلیٰ علی باکسنگ رنگ میں اتریں اور دنیا کی نمبر ون خاتون باکسر بن گئیں۔

    لیلیٰ علی نے اپنے پہلے مقابلے میں ہی حریف کو چند ہی سینکڈز میں چت کردیا، لیلیٰ علی حریف پرلیفٹ اینڈرائٹ کا کمبینیشن چلاتیں تو ماہرین کوان میں والد کی جھلک دکھتی۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لیلیٰ علی کو کسی بھی فائٹ میں شکست کاسامنا نہیں کرنا پڑا۔ لیلیٰ علی نے چوبیس مقابلوں میں سے اکیس میں حریفوں کاناک آؤٹ کیا۔

    مزید پڑھیں: معروف باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

    اس کے علاوہ لیلیٰ علی نے باکسنگ رنگ میں کامیابی کے بعد گزشتہ سال فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا شہرت کی دیوی جس نے ہر قدم پرلیلی کے قدم چومے۔

    پہلے باکسنگ کے رنگ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے اور والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باکسنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ماڈلنگ میں نام کمایا ۔

    لیلی علی ہالی ووڈ کی فلم فیلکن رائزنگ میں جلوہ گر ہوئیں ، فلم کی کہانی ڈرگ مافیا کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم پانچ ستمبر کو ریلیز کی گئی۔

     

  • باکسنگ لیجنڈ باکسر محمد علی انتقال کر گئے

    باکسنگ لیجنڈ باکسر محمد علی انتقال کر گئے

    واشنگٹن : عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، لیجنڈ باکسر محمد علی کلے سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔

    سابق امریکی باکسر محمد علی کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا، محمد علی پارکس سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے۔

    سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ محمد علی کوسانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ امریکی شہرفینکس کےاسپتال میں زیر علاج تھے۔

    ان کے اہل خانہ کے مطابق ان کی تدفین ان کے آبائی شہر کینٹگی کے لوئی ویلے میں ہوگی۔

    ali-post-3

    محمد علی جنوری 1942 میں پیدا ہوئے، محمد علی کا نام کیشیئس مارسیلس کلے جونیئر تھا، انھوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد ان کا نام محمد علی رکھا گیا۔

    ابھوں نے 12سال کی عمر میں باکسنگ شروع کی اور تین مرتبہ باکسنگ کے عالمی چیمپیئن رہے، پہلی مرتبہ 1964 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن بنے ، محمد علی 1974اور 1978میں بھی چیمپئن بنے۔

    ali-post-1

    لیجنڈ باکسرنے 1960 میں روم اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا، محمد علی کے نام کے ساتھ ’گریٹیسٹ‘ یعنی عظیم ترین لگایا جاتا ہے انھوں نے 61 مقابلوں میں 56 مقابلے جیتے۔

    محمد علی کو پہلی انٹرنیشنل فتح 1960 میں ملی، جس کے بعد وہ امریکا کے ہیرو کہلانے لگے۔

    ویت نام جنگ کے دوران محمد علی نے امریکی فوج میں شامل ہونے کے عہد نامے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انھیں ان کے اعزاز سے محروم کرکے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، بعد ازاں سپریم کورٹ نے عوامی احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد علی کو سزا سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔

    ali-post-2

    محمد علی نے انیس سو چوراسی میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی، محمد علی کی بیٹی لیلیٰ نے بھی باکسنگ میں نام بنایا۔

    ali-post-4

    محمد علی گزشتہ برس پیشاب کی نلی میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل 2014 میں بھی نمونیے کے باعث ہسپتال میں داخل رہے۔

    یاد رہے کہ امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے لیکن سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں۔

  • سابق باکسرمحمد علی نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل

    سابق باکسرمحمد علی نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل

    کینٹکی: سابق عالمی چیمپیئن باکسر امریکا کے محمد علی کو نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی چیمپیئن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد علی میں نمونیا کی بیماری ابتدائی مرحلے میں ہی تشخیص کرلی گئی تھی،بروقت علاج کی وجہ سےانکی حالت پہلے سے بہتر ہے۔انھیں جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائیگا۔

    ترجمان نے اسپتال کا نام اور دیگر تفصیلات میڈیا کو بتانے سے گریز کیا ہے۔ باہتر سالہ سابق باکسر کو تین مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے، محمد علی پارکنسنز نامی مرض میں بیس برس سے زائد عرصے سے مبتلا ہیں۔

  • معروف باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

    معروف باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

    ہالی ووڈ : معروف امریکی باکسر محمد علی کی بیٹی لیلی علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے، جو فلم فیلکن رائزنگ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

    لیجنڈ باکسر محمد علی کی بیٹی لیلی علی نے اب باکسنگ کے رنگ سے ہالی ووڈ کی فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے، شہرت کی دیوی جس نے ہر قدم پر لیلی کے قدم چومے ، پہلے باکسنگ کے رنگ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے اور والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باکسنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ماڈلنگ میں نام کمایا ۔

    اب فلمی نگری میں قسمت آزمانے کو تیار ہیں، لیلی علی ہالی ووڈ کی فلم فیلکن رائزنگ میں جلوہ گر ہورہی ہیں ، فلم کی کہانی ڈرگ مافیا کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم پانچ ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔