Tag: boy killed

  • امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ: 15 سالہ لڑکا ہلاک متعدد زخمی

    امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ: 15 سالہ لڑکا ہلاک متعدد زخمی

    امریکا میں اندھادھند فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 15 سالہ لڑکا ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں میوزک شو کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے جانی نقصان ہوا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں پولیس افسر بھی شامل ہے جبکہ حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔

    اس واقعے سے تین روز قبل بھی امریکی ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں اوران واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ مجموعی طور پرامریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام ہلاک ہوئے چکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کےدوران فائرنگ سےایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئےہیں فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے بعد، جس میں گزشتہ ہفتے 19 بچوں اور دو اساتذہ کی جانیں گئیں، جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کر دی۔ بہت سے سیاست دانوں، عوامی شخصیات نے کہا کہ امریکی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بڑے پیمانے پر فائرنگ دوبارہ نہ ہو۔

  • کویت سٹی : چھتیں پھلانگنے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

    کویت سٹی : چھتیں پھلانگنے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

    کویت سٹی : چھت پھلانگنے کا شوقین لڑکا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، سولہ سالہ مصری لڑکا عمارت کی نویں منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

    کویتی میڈیا کے مطابق کویت میں مقیم ایک مصری لڑکا اپنے شوق کے ہاتھوں جان سے گیا۔ پارکر (چھلانگیں لگانے کا کھیل) کا دیوانہ 16 سالہ لڑکا اپنے دو دوستوں کے ہمراہ عمارتوں کی چھتوں پر اس خطرناک کھیل سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ اسی دوران ایک چھلانگ کے دوران اس کا توازن بگڑا اور وہ عمارت کی چھت پر سے نویں منزل سے نیچے آ گرا۔

    لڑکے کے دوستوں نے فوری طور پر عمارت کے چوکیدار کو اس واقعے سے آگاہ کیا جس نے وزارت داخلہ کے متعلقہ شعبے کو اطلاع دی۔

    کچھ ہی دیر میں گشت کرنے والی سیکورٹی گاڑیاں اور ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ تاہم معائنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مصری لڑکا گرنے کے بعد ہی دم توڑ گیا تھا۔

    واضح رہے کہ "پارکر” یعنی چھتیں پھلانگنے کا کھیل دُنیا کے خطرناک ترین کھیلوں میں سے ایک ہے،ذرا سی اندازے کی غلطی اور بے احتیاطی زندگی سے محروم کر دیتی ہے، یورپ میں پارکر کے بہت سے ماہر کھلاڑی پائے جاتے ہیں، تاہم ان کی دیکھا دیکھی عرب ممالک میں بھی کئی نوجوان اس کھیل کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

  • ڈولفن فورس سے ڈاکوؤں کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

    ڈولفن فورس سے ڈاکوؤں کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

    لاہور : ڈولفن فورس اور مشکوک افراد کے درمیان مبینہ فائرنگ کی زد میں آکر  چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، اہلکار مشکوک گاڑی کا تعاقب کررہے تھے، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے ایک مشکوک کار کا تعاقب کیا، اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار گرے رنگ کی گاڑی کا تعاقب کر رہے ہیں۔

    موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے اہلکار نے گاڑی پر فائر کیے، اسی دوران ایک گولی سڑک کنارے پانی بھرنے والے 14سالہ سلیم نامی لڑکے کو جا لگی اور وہ نیچے گر گیا۔

    ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے خلاف تو کوئی کارروائی نہ ہوئی البتہ پولیس نے کار سوار پانچ ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    مقتول سلیم کے والد امیرعلی نے بادامی باغ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ملزمان کو نامزد کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہور، ڈولفن اسکواڈ نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

    اس حوالے سے ایس پی ڈولفن ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان کرائے کی گاڑی میں واردات کیلئے لاہور آئے تھے جنہوں نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کردی اور ملزمان شیخو پورہ، چینوٹ اور لاہور میں متعدد مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کتے کو چھیڑںے پر 11 سالہ بچہ قتل

    کتے کو چھیڑںے پر 11 سالہ بچہ قتل

    فیصل آباد: انسانیت کی توہین کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، کتے کو تنگ کرنے پر مالک نے 11 سالہ لڑکے کو جان سے مار دیا اور فرار ہوگیا۔

    اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں پیش آیا جہاں تین خانہ بدوش بچوں نے راہ چلتے ہوئے کتے کو چھیڑا تو مالک مشتعل ہوگیا اور اس نے مشتعل ہوکر لڑکوں پر فائرنگ کردی۔

    مقتول کے بھائی نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، ہم نے اسے بھاگتے ہوئے دیکھا اور زخمی بھائی اعجاز کے پاس آیا جس نے میرے ہاتھ میں دم توڑ دیا اور میں وہیں روتا رہا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے محض کتے کو چھیڑںے پر بچے کو قتل کیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جارہی ہیں۔