Tag: boycott fruits

  • کراچی : 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز

    کراچی : 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز

    کراچی : رمضان المبارک کے موقع پر کراچی والوں کی منافع خوروں کے خلاف شروع کی گئی سوشل میڈیا پر انوکھی مہم کے تحت آج سے3روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس مہم کی بھرپور حمایت کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کیخلاف سوشل میڈیا پر عوام نے پھل نہ خریدنے کی انوکھی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    کراچی کے عوام نے مہنگا پھلوں کا ازخود نوٹس لیتے شہریوں سے پھل نہ خریدنے کی اپیل کی ہے، فیس بک ،ٹوئٹر اور واٹس اپس پر شیئر ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ آج ،کل اور پرسوں احتجاجاً مہنگا فروٹ نہ خریدے جائیں جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد اس ہڑتال میں حصہ لینے کا عندیہ دیا اور اس پیغام کوزیادہ سے زیادہ اپنی وال پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : سوشل میڈیا: اہلیانِ کراچی تین دن پھلوں کا بائیکاٹ کریں گے


    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمران اور سیاسی پارٹیاں افطار پارٹیوں کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ان کو عوام کی پریشانیوں سے سروکار نہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ احتجاج حکومت، انتظامیہ اور منافع خوروں کے ایمان کو کتنا جھنجوڑتا ہے۔

    کراچی میں کمشنر اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی اس مہم کی حمایت کردی جس کے بعد شہریوں نے پھلوں کی قیمتیں گھٹانے کیلئے مہنگے پھل نہ خریدنے کا تہیہ کرلیا ہے۔

    کراچی میں گراں فروشی کے خلاف عوامی جوش دیکھ کر پھل بائیکاٹ مہم کا دائرہ لاہور سے پشاور تک جاپہنچا ہے اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ناجائز منافع خوری کے خلاف”پھل بائیکاٹ”مہم میں بھرپور طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب پھل فروشوں کی من مانیوں کے خلاف عوامی با ئیکاٹ مہم کے اثرات عیاں ہو نے لگے ہیں ، شہریوں کی فروٹ بائیکاٹ مہم نےدکانداروں کو پریشانی میں مبتلاکردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سوشل میڈیا: اہلیانِ کراچی تین دن پھلوں کا بائیکاٹ کریں گے

    سوشل میڈیا: اہلیانِ کراچی تین دن پھلوں کا بائیکاٹ کریں گے

    کراچی: رمضان المبارک میں پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے خلاف اہلیانِ شہرِ قائد نے تین دن تک پھلوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے‘ بائیکاٹ کے لیے سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس واٹس ایپ اور فیس بک پر بہت تیزی سے یہ پیغام گردش کررہا ہے کہ پھلوں کا بائیکاٹ کیا جائے اورلوگ اس پر مثبت ردعمل دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور اس مہینے کی آمد پر دنیا بھر کے مسلم ممالک اور کئی غیر مسلم ممالک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں ہرسال اشیائے خوردونوش سمیت ہر شے کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہے۔

    لیکن اس بار کراچی میں پھل فروش تاجران اور ریٹیلرنے انتہا کردی ہے‘ پھلوں کی قیمتیں غیر معمولی طور پر بڑھائی گئی ہیں اور عوام کو رمضان کی برکتوں سے محروم رکھنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    سوشل میڈیا پرگردش کرتا پیغام


    اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام انتہائی تیزی سے گردش کررہا ہے جس میں عوام سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ’’ صرف تین دن افطاری سے قبل سالن تیار کریں۔ اذان ہوتے ہی کھجور کے ساتھ روزہ افطار کریں اور پھر تھوڑا سا کھانا کھا لیں۔ فروٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہم لوگ تین دن تک فروٹ کا بائیکاٹ کرلیں اور فروٹ گوداموں میں سڑنا شروع ہوجائے تو یقین کریں یہ مکار اور منافع خور تاجر اس کو اپنی اصل قیمت سے بھی سستا فروخت کرنے پر راضی ہوں گے‘‘۔

    فروٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اپنی مدد آپ کے تحت کم کرنے کے لیے مہم کا اگلا اور حتمی قدم یہ ہے کہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں فروٹ کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میرے بائیکاٹ کرنے سے کیا ہوگا تو آپ احساس کمتری کا شکار ہیں۔ آپ کو بطور صارف اپنی اہمیت کا اندازہ نہیں۔

    اگر آپ گھر کے سربراہ ہیں تو ہمارا مخاطب آپ ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کو فروٹ نہ خریدیں۔ اگر آپ گھر کے چھوٹے ہیں تو یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ یہ پیغام گھر کے سربراہ تک پہنچائیں۔

    یہ پیغام کاپی کرکے اپنی وال پر پیسٹ کریں۔ واٹس ایپ اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس کو پھیلائیں۔ ایس ایم ایس لکھ کر اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس مہم میں شریک کریں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔