Tag: BPL

  • بی پی ایل میں ناقص امپائرنگ کی ویڈیو وائرل

    ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ناقص امپائرنگ کی ماضی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر بنگلہ دیشی امپائر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند بلے باز نے کھلی لیکن امپائر نے حیران کن طور پر اسے وائیڈ بال قرار دے دیا۔

    یہ میچ 2019 میں ڈھاکا ڈائنامائٹس (ڈومینیٹرز) اور کھلنا ٹائٹنز (ٹائیگرز) کے درمیان میرپور میں کھیلا گیا تھا۔

    اسپنر مہدی حسن نے آف اسٹمپ پر شاٹ گیند کی جو ان سائیڈ ایج ہوئی لیکن امپائر کو یہ دکھائی نہ دیا اور انہوں نے اسے وائیڈ بال قرار دیا۔

    فیصلے پر بولر مہدی حسن سمیت دیگر کھلاڑی بھی حیران رہ گئے جب انہوں نے اعتراض کیا گیا تو امپائر کی جانب سے اشارہ کیا گیا کہ نظر کچھ نہیں آیا کیونکہ بولر سامنے آگئے تھے اس کے بعد وکٹ کیپر کی جانب سے بولر کو دوبارہ بولنگ کرنے کا کہا گیا۔

    بی پی ایل ہر گزرتے سیزن کے ساتھ امپائرنگ کا معیار بہتر ہونے کی توقع ہونی چاہیے لیکن نویں سیزن میں بھی امپائر کی طرف سے عجیب و غریب فیصلے دیے گئے۔

    فارچون باریشال کے شکیب الحسن ایونٹ کے چار میچ میں امپائر کے ساتھ الجھتے دکھائی دیے۔

  • بی پی ایل، آفریدی کی شاندار باؤلنگ

    بی پی ایل، آفریدی کی شاندار باؤلنگ

    ڈھاکہ: سابق ٹی ٹوئنٹی کے کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے میچ میں چار وکٹیں حاصل کر کے ایک بار پھر فارم میں آگئے، وہ اس ایڈیشن میں راگھ پور رائیڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیرِ بنگلہ اسٹڈیم میں کھلے جانے والے میچ میں شاہدآفریدی نے عمدہ پرفارمنس کی بدولت نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلوائی بلکہ مخالف ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اب تک کے سب سے کم اسکور 44 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

    شاہد آفریدی نے اپنے پہلے اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر چٹاگانگ کے دو کھلاڑیوں رکی ویسلز اور آلوک کپالی کو آوٹ کیا تاہم اگلے ہی اوور میں شفگاتہ ہوم جو سب سے زیادہ رنز کے ساتھ بیٹنگ کرر ہے تھے کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    کریز پر نئے آنے والے بیٹسمن نور عالم بھی 8 رنز بناکر شاہد خان آفریدی کا شکار بننے، اس طرح آفریدی نے اپنے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    شاہد آفریدی کی عمدہ کارکردگی پر اُن کے مداحوں نے آفریدی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔