Tag: BRA

  • ایف سی کی کارروائی، کالعدم جماعت کے دہشت گرد ہلاک

    ایف سی کی کارروائی، کالعدم جماعت کے دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ایف سی کی کارروائی کے دوران ٹرینوں پر حملوں میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ،ترجمان فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق ایف سی اورحساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر بولان کے پہاڑی سلسلے مشکاف جھل میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ۔

    ایف سی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد سات اور سولہ اکتوبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرینوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بم اور دیگر اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

    ایف سی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹرین حاصل کی تھی اور ٹرینوں پر حملوں سمیت دیگر مقامات پر دہشت گردی میں بھی ملوث تھے۔

    یاد رہے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں ایف سی نے بلوچستان کے پہاڑی علاقے سومالو میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا اور اُن کے کیمپ مسمار کردیے تھے۔

  • بلوچستان حکومت کی اہم کامیابی، 43 فراری قومی دھارے میں شامل

    بلوچستان حکومت کی اہم کامیابی، 43 فراری قومی دھارے میں شامل

    کوئٹہ: کالعدم تنظیم بلوچستان رپبلکن آرمی  کے چوا لیس فراریوں نے برہمداغ بگٹی سے لا تعلقی کا اعلان کر تے ہو ئے ہتھیار ڈا ل کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی کے کمانڈر قیصر خان نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میردوستین خان ڈومکی، ایف سی کے بریگڈئیر امجد، کمانڈٹ ایف سی سبی ذوالفقار باجوہ سے ملاقات کے بعد اپنے 43 فراریوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔

    ہتھیار ڈالنےکی تقریب کےدوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فراری کمانڈر قیصر خان کا کہنا تھا کہ برہمداغ بگٹی نے بھارت کے سامنے اپنا سرجھکایا اب ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

    بی آر اے کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی کی جانب سے بھارتی حمایت کے فیصلے کو نظر انداز کرتے ہیں اور دشمن کو واضح طور پر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میردوستین  خان ڈومکی نے فراریوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت کی بلوچستان میں مداخلت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے مگر اب ناراض بلوچوں کو اپنی غلطی کا احساس ہورہا ہے اور وہ قومی دھارے میں شامل بھی ہورہے ہیں‘‘۔

    انہوں نے تقریب کے دوران نعرہ ’’بھارت کا جو یار ہے‘‘ کا نعرہ لگایا جس پر پنڈال میں موجود فراریوں اور دیگر شرکاء نے با آواز بلند جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’غدار ہے غدار ہے‘‘۔ علاوہ ازیں فراریوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔