Tag: Brad Hogg

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پرشکست دے سکتی ہے، بریڈ ہوگ

    پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پرشکست دے سکتی ہے، بریڈ ہوگ

    سڈنی: سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ سے یوٹیوب چینل پر مداح نے سوال کیا کہ کون سی ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے سکتی ہے جس پر بریڈ ہوگ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    بریڈ ہوگ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ٹیسٹ میں بہترین فاسٹ بولنگ اٹیک موجود ہے اور کچھ اچھے اسپنر بھی موجود ہیں، پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی مضبوط ہے اور وہ بھارت کے میدانوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

    سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ ان دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے سیاسی تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر بھارت کا سفر نہیں کرسکتے لہٰذا آسٹریلیا وہ دوسری ٹیم ہے جو ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ میں ڈھیر کرسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس ڈیوڈ وارنر مارنس لبوشانے اور اسٹیو اسمتھ کی صورت میں مضبوط بیٹنگ لائن موجود ہے، ہمارے پاس مضبوط بولنگ اٹیک بھی موجود ہے۔

    بریڈ ہوگ نے مزید کہا کہ آئندہ دو سالوں میں اگر آسٹریلوی ٹیم بھارت کا دورہ کرتی ہے تو وہ اسے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ کا کہنا تھا کہ کرونا کے بعد کرکٹ کو پاکستان اور بھارت کی سیریز درکار ہے، اس سیریز سے بے پناہ دلچسپی پیدا ہوگی، کوہلی اور بابر اعظم میں کون بہتر ہے یہ فیصلہ بھی اس سیریز سے ہوگا، پاک بھارت سیریز کے لیے مداح بھی ترسے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو 4 میچوں کی سیریز کھیلنی چاہئے، جس میں 2 ٹیسٹ پاکستان میں ہوں اور دو ٹیسٹ میچز بھارت میں کرائے جائیں۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق آسٹریلوی کھلاڑی کا اہم بیان

    پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق آسٹریلوی کھلاڑی کا اہم بیان

    سڈنی : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق بالر بریڈ ہاگ نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے فوری بعد پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ہونی چاہیے، کرکٹ شائقین بہترین کھیل کے لئےترس رہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ، آسٹریلیائی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ٹیم انڈیا دسمبر میں آسٹریلیا دورے پر نہ آئے اور اس کی جگہ وہ پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان گرمیوں میں آسٹریلیا کو ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کی جگہ انگلینڈ سے ایشیز کھیلنی چاہئے اور ہندوستان کو پاکستان کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی چاہئے، جس کے دو میچ پاکستان اور دو میچ ہندوستان میں منعقد ہونا چاہئے۔

    بریڈ ہاگ نے کہا کہ جیسے ہی کورونا وائرس ختم ہوتا ہے تو مداحوں کے جوش کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے دھماکہ دار سیریزکا انعقاد ہونا چاہئے۔

    بریڈ ہاگ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ کورونا کے بعد عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کو منسوخ کردینا چاہئے اور اس کی جگہ آسٹریلیا میں ایشیز سیریز ہونی چاہئے۔

    یہی نہیں انہوں نے کہا کہ جو سیریز ہندوستان کو آسٹریلیا میں کھیلنی ہے، اس دوران اسے پاکستان سے کھیلنا چاہئے۔ بریڈ ہاگ نے کہا کہ اس عالمی وبا نے کرکٹ کے نئے دروازے کھولے ہیں، مداح بھی اچھی کرکٹ کے لئے ترس رہے ہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ سب کچھ معمول کے مطابق ہوتے ہی عالمی ٹیسٹ چمپیئن شپ کی جگہ ایسی سیریز ہونی چاہئے، جس سے مداحوں کے اندر پہلے جیسی دلچسپی پیدا ہوجائے۔