Tag: brain surgery

  • مریض دماغ کی سرجری کے دوران کون سی فلم دیکھتا رہا ؟

    مریض دماغ کی سرجری کے دوران کون سی فلم دیکھتا رہا ؟

    ممبئی: بھارت میں آندھرا پردیش کے ایک سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دماغ کی ایک پیچیدہ سرجری کی اس دوران مریض حیرت انگیز طور پر فلم دیکھنے میں مصروف رہا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق Awake Craniotomy ایک ایسا عمل ہے، جس میں مریض آپریشن کے دوران ہوش میں رہتا ہے۔

    55 سالہ اے اننت لکشمی کی سرکاری جنرل اسپتال (جی جی ایچ) میں برین ٹیومر کی سرجری ہوئی۔ ان کو جسم میں بے چینی اور مسلسل سر درد جیسی علامات تھیں اور بعد میں ان کے دماغ میں ٹیومر کی تشخیص ہوئی۔

    نجی اسپتالوں میں علاج کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے انہوں نے آپریشن کے لیے سرکاری اسپتال کا انتخاب کیا۔ سرکاری اسپتال میں سرجری کے دوران انہیں پرسکون اور توجہ مرکوز رکھنے کے لیے، ڈاکٹروں نے انہیں ان کے پسندیدہ اداکار سنجے دت کی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے مناظر دکھائے۔

    ڈاکٹروں نے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے ذریعے رسولی کو کامیابی سے نکال دیا۔ ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ مریض کو پانچ دن میں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

    بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی ٹرین کی پٹری پر گر گئیں، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ Awake Craniotomy جسے جاگتے دماغ کی سرجری بھی کہا جاتا ہے، ابتدائی طور پر مرگی کے جراحی علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور اب اسے ٹیومر کے آپریشن کے لئے عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

  • دماغ کی سرجری کے دوران مریض باجا بجاتا رہا

    دماغ کی سرجری کے دوران مریض باجا بجاتا رہا

    روم: اٹلی میں ایک مریض کے دماغ کا حیران کن طور سے آپریشن ہوا ہے، سرجری کے دوران مریض سیکسو فون بجاتا رہا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اٹلی میں ایک مریض کے دماغ کی سرجری دکھائی گئی ہے، اس ویڈیو میں مریض موسیقی کا ایک آلہ سیکسوفون بجاتا دکھائی دیتا ہے۔

    یہ سرجری 9 گھنٹے طویل تھی، ڈاکٹروں نے 35 سالہ موسیقار کے دماغ میں رسولی تشخیص کی تھی، جس کی سرجری کے لیے وہ اسپتال آیا۔

    نو گھنٹے پر مشتمل دماغ کی سرجری کے دوران مریض نے 1970 کی دہائی کا مشہور گانا ’لوو اسٹوری‘ کی دھن بجائی اور ساتھ ہی وہ اٹلی کے قومی ترانے کی دھن بھی بجاتا رہا۔

    نیورو سرجن کا کہنا تھا کہ سرجری کے دوران مریض کو بے ہوش نہیں کیا گیا، تاکہ سرجنز کو یقین رہے کہ مریض کے اعصاب فعال ہیں۔

    ڈاکٹروں نے مزید بتایا کہ مریض کو سرجری کے دوران جگا کر رکھنے کی ایک بڑی وجہ درست نیورونل نیٹ ورک کا پتا لگانا تھا، جو دماغ کے مختلف فنکشنز کو کنٹرول کیے ہوئے ہیں، جن میں بولنے، دیکھنے، حرکت کرنے اور یاد رکھنے سمیت دیگر افعال شامل ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق موسیقار کی دماغی سرجری کامیاب رہی، اور اب وہ ایک عام صحت مند فرد جیسی زندگی گزار سکتا ہے۔