Tag: brajangi bahi jaan

  • کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتادی

    کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتادی

    ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کے راز سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے۔

    بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق کترینہ کیف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران مستقبل میں بھی سوشل میڈیا سے دور ہی رہنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اس لئے سوشل میڈیا سے دور ہی رہناچاہتی ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا پسند کرتی ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کے اس دوسرے چہرے سے بھی واقف ہو چکی ہیں جس پر وہ کچھ عرصہ قبل تک یقین بھی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

    اس موقع پر انہوں نے ابھیشک بچن کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ابھیشک بچن کے ایک فین نے ٹوئٹر پر ان کی بیٹی کے بارے میں مذاق کیا جس پر ابھیشک کو مجبوراً اس فین کو بلاک کرنا پڑا۔

    کترینہ کیف نے کہا کہ وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اور اسی لئے سوشل میڈیا سے دور ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔

  • جب بھی میری شادی ہوگی سلمان خان ضرور آئیں گے، کترینہ کیف

    جب بھی میری شادی ہوگی سلمان خان ضرور آئیں گے، کترینہ کیف

    دبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ جب بھی میری شادی ہوگی سلمان خان ضرور آئیں گے ۔

    کترینہ کیف اور سلمان خان بالی ووڈ میں سب سے زیادہ مشہور جوڑوں میں سے ایک ہے، کترینہ کیف کو بھارتی فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا سہرا بھی سلمان خان کے سر ہے، رنبیر کپورسے قبل کترینہ کیف کی سلمان خان سے گہری دوستی کے چرچے کئی برسوں تک زبان زد عام رہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بجرنگی بھائی جان تاخیر سے دیکھی لیکن وہ اسے دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوئیں، انہیں سلمان خان کو بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر مبارک باد دینی چاہیئے تھی جو وہ نہیں دیکھ سکیں اور اس پر انہیں افسوس ہے۔

    فلم میں سلمان خان کی اداکاری لاجواب ہے اور اس میں انہوں نے ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ کی یاد تازہ کردی  لیکن اس کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کا سہرا فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کو بھی جاتا ہے، جنہوں نے بہت خوبصورت انداز میں حساس موضوع پر فلم بنائی۔

     انہوں نے کہا کہ فلمساز کبیر خان کی ایک تھا ٹائیگر کی مختلف تصویر کشی اور بجرنگی بھائی جان کبیر خان کی فلمسازی کے سٹائل کو منعکس کرتی ہے۔