Tag: Brazilian coach

  • میری اولین ترجیح پاکستان میں فٹبال کو دوبارہ منظم کرنا ہے، برازیلی کوچ

    میری اولین ترجیح پاکستان میں فٹبال کو دوبارہ منظم کرنا ہے، برازیلی کوچ

    کراچی: پاکستانی فٹبال ٹیم کے برازیلی کوچ ہوزے انتونیو نوگیرا نے کہا ہے کہ پاکستانی فٹبالرز پر بہت کام ہونا ہے، میری اولین ترجیح پاکستان میں فٹبال کو دوبارہ منظم کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تین سال سے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے محروم رہنے والی پاکستانی ٹیم کی دوبارہ تیاری کے لیے برازیل سے تعلق رکھنے والے کوچ ہوزے انتونیو نوگیرا کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    برازیلی کوچ ہوزے انتونیو نوگیرا نے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس کے بعد ٹورنامنٹ سے منتخب کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا جائے گا، برازیلی کوچ نے کہا کہ ان کا پہلا ہدف اس سال ساف چیمپئن اور ایشین گیمز کے لیے ٹیم تیار کرنا ہے۔

    ہوزے انتونیو نوگیرا نے کہا ہے کہ پاکستانی فٹبال ٹیم کی کوچنگ بڑی ذمہ داری ہے جس کے لیے میں تیار ہوں، چیلنج قبول کرنے والا شخص ہوں، مجھے پتہ ہے کہ آپ کے ملک کی فٹبال تین سال سے رکی ہوئی ہے، فیفا عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن 205 ہے، پاکستانی فٹبالرز پر بہت کام ہونا ہے۔

    برازیلی کوچ کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ اگلے سال تک ناصرف رینکنگ میں بہتری آئے بلکہ پاکستانی ٹیم اپنے علاقائی خطے میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوسکے، پاکستانی فٹبالرز کا سب سے بڑا مسئلہ فٹنس اور تکنیک ہے، آج کل کی فٹبال بہت تیز ہوچکی ہے ہمیں اس جانب توجہ دینی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور فٹبال ایک سال نہیں چل سکتے، پاکستان میں فٹبال کے معاملات عدالت میں رہے ہیں، جب یہ معاملات حل ہوگئے اس کے بعد ہی کوچ بننے پر رضامندی ظاہر کی، اب ہمیں فٹبال کی بہتری کے لیے سوچنا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قومی فٹبال ٹیم کے لئے برازیلین کوچ سے معاہدہ کرنے پرغور

    قومی فٹبال ٹیم کے لئے برازیلین کوچ سے معاہدہ کرنے پرغور

    لاہور : پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ قومی فٹبال ٹیم کے لئے برازیلین کوچ نیگورا سے معاہدہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے، نیگورا برازیلین یوتھ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ خوشی کی  بات یہ ہے کہ فیفا نے پچھلے تین سالوں کے تین سے چار ملین ڈالر دینے کی حامی بھرلی ہے۔

    اس کے علاوہ  سارک نے بھی ہمیں اگلے تین سالوں میں تین بڑے ایونٹ دیئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ50 کروڑ روپے سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے کام کئے جائیں گے۔

    فیصل صالح حیات کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل چیلنج کپ کی انعامی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 25 لاکھ روپے کردی گئی ہے، قومی ٹیم ایشئین گیمز، سارک چیمپئن شپ اور اے ایف سی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کا یومیہ معاوضہ سو ڈالر سے بڑھا کر دو سو ڈالر کر دیا گیا ہے ، فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیم کی تیاری میں غیر ملکی کوچ کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

    قومی فٹبال ٹیم کے لئے برازیلین کوچ سے معاہدہ کرنے بارے سوچا جا رہا ہے، ہمارے پاس بے فٹبال کا پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ڈسٹرکٹس کے ساتھ مل کر فٹبال کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔