Tag: Break Record

  • پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے،فواد چوہدری

    پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے،فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ریکارڈاہم ہی ہوتے ہیں مگر100سالہ ریکارڈ ٹوٹے توکیا بات ہے، پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے یاسرشاہ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب سو سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے، پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کی منتظر ہے ، یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کے لئے ایک سنگ میل ہے۔

    خیال رہے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور ابوظہبی ٹیسٹ میں تیز ترین200وکٹوں سے صرف 2 شکار کی دوری پر ہیں، یاسر شاہ اب تک بتیس ٹیسٹ میچوں میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    قبل ازیں تیز ترین وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلوی بولر گریمٹ نے بیاسی سال پہلےچھتیس ٹیسٹ میں بنایا تھا۔

    مزید پڑھیں : یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کے قریب

    ابوظبی ٹیسٹ کا دوسرا روز ہے اور نیوزی لینڈ دو سو انتیس رنز سات وکٹوں کے ساتھ اننگز کا آغاز کرے گا۔

    اس سے قبل دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں یاسر شاہ ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے تھے جبکہ انھوں نے متحدہ عرب امارات میں وکٹوں کی سینچری بھی مکمل کی تھی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں14وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ بولرز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • روسی خلا نوردوں نے خلاء میں طویل ترین مدت تک رہنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

    روسی خلا نوردوں نے خلاء میں طویل ترین مدت تک رہنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

    واشنگٹن : روسی خلا نوردوں نے خلاء میں طویل ترین مدت تک رہنے کا ریکارڈ بنا ڈالا، روسی خلا نوردوں نے آٹھ گھنٹے تیرہ منٹ کی طویل خلائی چہل قدمی کی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے دو روسی خلا نوردوں نے کئی گھنٹے تک خلائی چہل قدمی کر کے ریکارڈ قائم کرلیا، اس دوران روسی خلا نورد نے تحقیقاتی مواصلاتی سیارے کی تنصیب کا کام کامیابی سے مکمل کیا ۔

    روسی خلا نورد کمانڈر ایگزینڈر میسورکِن اور انجینئر اینٹن نے آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک خلا میں چہل قدمی کی اور مذکورہ مواصلاتی سیارے کی تنصیب میں حصہ لیا۔

    خیال رہے 2013  دسمبر میں دو خلا نوروں اولگ کوٹو اور سرگئی نے خلا میں چھ منٹ چہل قدمی کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی امریکی خلاباز پیگی وٹسن زمین پر لوٹ آئی تھیں ،  وہ دنیا کی معمر ترین خاتون خلاباز کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بابر اعظم کی تیسری سنچری، لیجنڈز کی صف میں شامل

    بابر اعظم کی تیسری سنچری، لیجنڈز کی صف میں شامل

    ابوظہبی: پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل تیسری سنچری بنا کر  لیجنڈ بیٹسمین ظہیر عباس اور سعید انور کے بعد اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیزیز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے مسلسل تیسری سنچری اسکور کرکے لیجنڈ بیٹسمین ظہیرعباس اور سعید انور کے بعد ایک روزہ میچ میں سنچری بنا کر تیسرے پاکستانی بیٹسمن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان اظہر علی اور ساتھ آئے بیٹسمن شرجیل خان نے جارحانہ انداز میں کھیل پیش کرتے کیا تاہم 85 رنز کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان 38 کے اسکور پر پویلین روانہ ہوگئے۔

    پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 309 رنز کا ہدف دے دیا

     بابر اعظم کپتان کا ساتھ دینے آئے تو اظہر علی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تاہم بابر اعظم کا بلا بھی بہترین طریقے سے چلتا رہا اور ٹیم کے مجموعی اسکور میں اضافے کا سبب بنا۔ دو میچوں میں سنچری اسکور کرنے کے بعد کالی آندھی کے خلاف تیسرے میچ میں بھی بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ ایک روزہ میچ میں تین سنچریاں کرنے والے دنیائے کرکٹ کے آٹھویں اور پاکستان کے تیسرے بیٹسمن بن گئے۔

    علاوہ ازیں بابر اعظم 3 میچوں میں لگاتار سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے، قبل ازیں یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز کوئینٹن ڈی کوک کے پاس تھا جنہوں نے بھارت کے خلاف یہ ریکادڑ بنایا تھا۔

    پاکستانی بلے باز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں 120، دوسرے میں 123 اور تیسرے میچ میں 117 رنز کی کامیاب اننگز کھیلی۔


    Babar Azam completes hat-trick of centuries… by arynews

    بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کے بعد اُن کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغام کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد مختصر وقت میں Babar Azam ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

    Babar azam now only needs 42 more runs to be the fastest to reach 1000 runs milestone in just 19 innings wow