Tag: breakdown

  • کراچی میں بجلی کا ایک اور بریک ڈاؤن

    کراچی میں بجلی کا ایک اور بریک ڈاؤن

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے اچانک بجلی غائب ہوگئی، بجلی کی معطلی سے شہر کا نصف حصہ بجلی سے محروم ہوا تھا تاہم اب نیشنل گریڈسے بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر کراچی والوں کی نیندیں حرام کر دیں، صبح ساڑھے 6 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور گھنٹوں وقت گزرنے کے باوجود اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی۔

    کراچی میں بجلی کی معطلی کے حوالے سے کے الیکڑک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بجلی بریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ای ایچ ٹی نیٹ ورک ٹرپ ہونے کے باعث شہر کا نصف حصّہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

    کے الیکڑک کے مطابق نیشنل گرڈ اسٹیشن سے کراچی کو دی کی جانے والی بجلی بھی بند ہے جبکہ بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم کے الیکڑک حکام کی جانب سے بجلی منقطع ہونے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں  ملیر، ماڈل کالونی،فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، کورنگی،لانڈھی، ڈیفنس ،کلفٹن ،گزری ، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ ایس اور بہادر آباد سمیت کئی علاقے  شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے بجلی منقطع ہونے کے باعث طالب علموں اور دفاتر جانے والے افرادں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن


    یاد رہے کہ محض دو روز قبل بھی شہر قائد کے باسیوں کو بجلی سے محروم کردیا گیا تھا پیر کی صبح 4 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن شروع ہوا اور کئی گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی تھی۔

    کے الیکڑک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کے باعث تکینکی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کے نتیجے میں بجلی منقطع ہوئی تھی۔

  • کراچی میں بریک ڈاؤن، شہر کے کئی علاقےتاحال بجلی سے محروم

    کراچی میں بریک ڈاؤن، شہر کے کئی علاقےتاحال بجلی سے محروم

    کراچی : شہر قائد میں کل رات ہونے والے بجلی کے بڑےبریک ڈاؤن کے بعد شہر کے کئی علاقےتاحال بجلی سے محروم ہیں ۔ گزشتہ رات نوبجے معطل ہونے والی بجلی تاحال پوری طرح بحال نہ ہوسکی۔

    ترجمان کےالیکٹرک دوسوبیس کے وی اےلائن بحال کرنےکا کہہ کربجلی کی طرح غائب رہے ۔ بجلی نہ ہونے کے سبب شہری رات بھر جاگتے رہے۔

    سحری اندھیرے میں کی۔۔کئی علاقوں میں افطار بھی اندھیرے میں ہو ا۔ بجلی کی ابتر صورتحال پروزیراعظم نے نوٹس تو لیا لیکن صرف عیدالفطرپرملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رسات ساڑھے آٹھ بجے کراچی شہر کی بجلی اچانک غائب ہوگئی، اور رات بھر شہر اندھیرے میں ڈوبا رہا۔

    شہریوں نے سحری اندھیرے میں کی، مساجد میں پانی ختم ہوگیا جبکہ پمپنگ اسٹیشنز بند ہونے کے باعث پانی کا بحران بھی شدت اختیارکرگیا ۔

     ناظم آباد، لائنز ایریا، صدر، طارق روڈ، سبزی منڈی، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، لالہ زار کالونی، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاری، کھارادر، گارڈن اور فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں کی بجلی غائب ہونے سے شہریوں کوافطار اور نماز تراویح میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

  • کراچی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، آدھا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

    کراچی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، آدھا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

    کراچی : بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہر قائد کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،کے الیکٹرک ایک بار پھر شہر قائد کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں ناکام ہوگیا۔

    افطار کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک اندھیرا چھا گیا، بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث ناظم آباد، لائنز ایریا، صدر، طارق روڈ، سبزی منڈی، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، لالہ زار کالونی، ہوائی اڈہ، الفلاح سوسائٹی، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاری، کھارادر، گارڈن اور کئی دیگرعلاقوں کی بجلی غائب ہو گئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق 34 گرڈ سٹیشن اور کراچی بھر کے الیکٹرک کے 700 فیڈر کی وجہ سے خرابی کے کام کرنا چھوڑ دیا۔

    کے الیکٹرک ترجمان نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن قاسم ٹاؤن پاور پلانٹس کے دو پاور پروجیکٹس فالٹ کی وجہ سے ٹرپ کر گئے۔

    ترجمان کا کہناہے کہ مذکورہ پلانٹس پر کے الیکٹرک کی ٹیموں نے مرمت کا کام شروع کر دیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد مرمت کے بعد شہر کی بجلی بحال کردی جائے۔

    فی الوقت کے الیکٹرک کو واپڈا اور حبکو کی جانب سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق بجلی معطل ہونے سے کراچی ایئر پورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا،کمپیوٹر بند ہوگئے، سامان کو ترسیل کرنے والی بیلٹ بھی جام ہو گئی۔

    ترجمان کے الیکٹرک اسامہ قریشی نےکہا ہے کہ ادارے کی ٹیموں کی جانب سے ٹرانسمیشن لائن کی مرمت  کردی گئی ہے اور  شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، امید ہے کہ مزید دو سے تین گھنٹوں کے درمیان پورے شہر کو بجلی کی فراہمی کردی جائے گی۔