Tag: Breakfast

  • ناشتہ نہ کرنا دل کے جان لیوا دورے کا سبب

    ناشتہ نہ کرنا دل کے جان لیوا دورے کا سبب

    ہم میں سے بہت سے افراد دن کے آغاز پر ناشتہ کرنے کے عادی نہیں ہوتے۔ دیر سے اٹھنے اور اسکول، کالج یا دفتر کے لیے دیر ہوجانے کے سبب اکثر افراد عموماً ناشتہ چھوڑنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے تو آپ اپنے لیے دل کے امراض اور کسی بھی دن اچانک دل کے جان لیوا دورے کی راہ ہموار کر ر ہے ہیں۔

    breakfast-3

    حال ہی میں امریکی ڈاکٹروں کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دن کے آغاز میں زیادہ کیلوریز لینا اور رات کے وقت کم کھانا کھانا امراض قلب، فالج اور خون کی شریانوں سے متعلق دیگر کئی امراض کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق جب آپ صبح سو کر اٹھتے ہیں تو آپ کے دماغ کو فوری طور پر توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس وقت آپ جو بھی غذا کھاتے ہیں وہ آپ کے جسم کے بجائے آپ کے دماغ کو توانائی پہنچانے میں صرف ہوجاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: ہمارے ناشتہ میں شامل 6 نقصان دہ غذائیں

    اسی طرح اگر ہم ناشتے میں صحت مند اور غذائیت سے بھرپور غذائی اشیا کھائیں گے تو وہ سارا دن چلنے پھرنے کے دوران ہمارا جزو بدن بن جائے گی اور ہضم ہوجائے گی۔ اس کے برعکس اگر ہم دن ڈھلنے کے بعد مختلف غذائیں کھائیں گے تو وہ ہضم ہونے میں وقت لیں گی۔

    breakfast-4

    کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق دن کے آغاز پر بھرپور ناشتہ کرنا ہمیں توانائی پہنچاتا ہے اور ہم فٹ رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہم دماغی طور پر چاک و چوبند اور بہترین ذہنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ناشتہ میں چاکلیٹ کھانا آپ کی دماغی صلاحیت میں اضافہ اور وزن میں کمی کر سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کالی مرچ سے سفید بال کالے اور گھنے رکھنے کا قدرتی طریقہ

    کالی مرچ سے سفید بال کالے اور گھنے رکھنے کا قدرتی طریقہ

    بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے، سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لاتے ہیں، عام طور پر سفید بال ہی لوگوں کی عمر کے بارے میں بتاتے ہیں، جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

    دور حاضر میں بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہورہے ہوں۔ لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔

    مصنوعی طریقوں سے بال رنگنا اکثر کافی مہنگا پڑ جاتا ہے۔ دکانوں میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں ا وربال جھڑنے لگتے ہیں۔

    hair-post-1

    کتنا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے آپ کے سفید بال بھی کالے ہوجائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے۔ مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقے سے آپ اپنے سفید بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنجائے کالے کرسکتے ہیں۔

    مصنوعی طریقوں کے مقابلے میں قدرتی نسخوں کے اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے، اس کے لئے کالی مرچ کے استعمال کا قدرتی طریقہ درج ذیل ہے۔

    سفید بال کالے کرنے کا آسان اور مجرب نسخہ

    سفید بالوں کیلئے سب سے بہترین چیز بھنگڑا سیاہ ہے، اس کے علاوہ روغن کلونجی، اور کالی مرچ نہایت مفید ہیں۔

    تیل بنانے کی ترکیب:

    بھنگڑا سیاہ 25 گرام ۔ کالی مرچ 25 گرام اور کلونجی کو ملا کر پانی میں ابال لیں اورپھر اسے چھان کر تیل میں ملا لیں اس تیل کو لگانے سے بال کالے رہیں گے اس کے ساتھ ساتھ آملہ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔

    صبح کے ناشتہ میں دو عدد آملہ اس طرح کھایئے جس طرح چیونگم کھائی جاتی ہے، اس طریقہ علاج سے آپ کے سفید بال سیاہ ہوجائیں گے۔

    bloodpressure

    بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کیلئے

    بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کیلئے چھوٹی چندن کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے، چھوٹی چندن سو گرام اور خشک دھنیا دو سو گرام اور سو گرام مصری لے کر ان تینوں اشیاء کو ملا کر ایک چائے کے چمچ کے برابر مقدار میں کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول ہو جاتا ہے۔

  • ناشتہ کر یں اوردل کےدورےاورامراض قلب سےدور رہیں، طبی تحقیق

    ناشتہ کر یں اوردل کےدورےاورامراض قلب سےدور رہیں، طبی تحقیق

    کراچی: (ویب ڈیسک) — صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    نئی طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تناو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ناشتہ نہ کرنا موٹاپا ذیابطیس،امراض قلب اور فالج کا بنیادی سبب بنتا ہے۔

    باقاعدگی سے ناشتہ کرنے سےدل کے دورے اور امراض قلب جیسے مہلک امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

    ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

     صبح کے وقت ناشتہ نہ کرنے سے انسانی جسم تناؤ میں مبتلا ہوجاتا ہے جبکہ ناشتہ موٹاپے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    ناشتہ کرنے سے میٹابولزم کی شرح بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث نیند کے دوران کیلیوریز جلنے کا سست پڑ جانے والا عمل پھر سے شروع ہوجاتا ہے۔

  • ثابت اناج کا استعمال کینسر اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ میں مفید

    ثابت اناج کا استعمال کینسر اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ میں مفید

    کراچی: (ویب ڈیسک)ناشتے میں گندم اور جو کے دلیے کا استعمال کینسر اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ میں مفید ہے۔

    ہارورڈ پبلک سکول آف ہیلتھ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ثابت اناج میں فائبر، چھلکا اور اینڈو سپور سمیت متعد ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ پسے ہوئے آٹے یا دیگر خوراک میں نہیں پائے جاتے۔

     صبح کا آغاز ثابت گندم یا جو کے دلیے سے کرنے والے افراد میں کینسر کی شرح پندرہ فیصد کم ہوتی ہے جبکہ ذیا بیطس کی شرح اڑتالیس فیصد تک کم پائی جاتی ہے۔

    انسان صحت مند اور طویل زندگی کے لئے کیا کچھ نہیں کرتا مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کے لئے بہت کچھ کرنے کی بجائے صرف ثابت گندم کا دلیہ کھانا بھی کافی ہے۔

    سائنسدانوں نے چودہ سال تک ایک تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ صبح کا آغاز ثابت گندم یا جو کے دلیے سے کرنے والے افراد میں کینسر کی شرح 15 فیصد کم، سانس کی بیماریوں کی شرح 11فیصد کم، ذیا بیطس کی شرح 48فیصد کم پائی جاتی ہے، جبکہ دیگر درجنوں بیماریوں کی شرح بھی انتہائی کم پائی گئی۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً 34 گرام ثابت اناج کا استعمال انسان کو صحت اور طویل زندگی جیسی نعمت عطا کرسکتا ہے، اور خصوصاً عمر بڑھنے کے ساتھ بیماریوں سے تحفظ بھی ملتا ہے۔

  • ناشتہ کر یں اور دل کے دورے اور امراض قلب سے دور رہیں

    ناشتہ کر یں اور دل کے دورے اور امراض قلب سے دور رہیں

    صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    نئی طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تناو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

    ناشتہ کرنے سے جسم میں میٹا بولزم کی شرح بڑھتی ہے جس کا مطلب ہے کہ نیند کے دوران کیلوریز جلنے کا جو عمل سست ہو جاتا ہے وہ ناشتہ کرنے سے تیز ہو جاتا ہے، جو موٹاپے سے بچاتا ہے،

    ناشتہ نہ کرنا موٹاپا زیابطیس،امراض قلب اور فالج کا بنیادی سبب بنتا ہے

  • صبح سویرےخالی معدہ  پانی پینا صحت کیلئے فائدہ مند

    صبح سویرےخالی معدہ پانی پینا صحت کیلئے فائدہ مند

    صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہی پانی پینےسے پیچیدہ امراض کےعلاوہ موسمی بیماریوں کا موثرعلاج ممکن ہے۔

    جاپان میں ایک تحقیق سےعلم ہوا ہے کہ صبح سویرے خالی معدہ چار یازائد گلاس پانی پینےسے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

    مثلاً سر اور جسم کا درد،آرتھرائٹس،ہارٹ بیٹ یا دل کی دھڑکن کی غیرمعمولی تیزی،موٹاپے کے سبب جنم لینے والی بیماریاں،دمہ،ٹی بی،گردے کی خرابی،معدے کے امراض سے بچنے کے لئے خالی پیٹ پانی پینا انتہائی مفید ہوتا ہے۔

  • ناشتے میں ایک گلاس دودھ دن بھر توانائی بحال رکھتا ہے

    ناشتے میں ایک گلاس دودھ دن بھر توانائی بحال رکھتا ہے

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے میں ایک گلاس دودھ ، دن بھر توانائی بحال رکھتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ناشتے میں ایک گلاس دودھ پی لیا جائے تو پورا دن جسم میں توانائی کا رہتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ناشتے میں دودھ لینے کے بعد دوپہر کے کھانے کی بھی ضرورت نہیں رہتی، ناشتے میں پھلوں کے جوس پینے سےبھی بہتر ہے کہ ایک گلاس دودھ پی لیا جائے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والی پروٹین جسم کو زیادہ توانائی بخشتی ہے۔

  • ناشتے میں دلیے کا استعمال، وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

    ناشتے میں دلیے کا استعمال، وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

    ناشتے میں دلیے کا استعمال وزن میں کمی کیلئےمفید ہے، امریکا میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دلیہ ایک طرف تو غذائیت سے بھرپور خوراک ہے دوسری طرف یہ وزن میں کمی لانے کا بھی سبب بنتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے دلیے کا ناشتے میں باقاعدگی سے استعمال انسان کو دن بھر بھوک سے بچاتا ہے جبکہ جسم کی کیلیوریز کو بھی پورا رکھتا ہے، اس طرح بے ۔تحاشا کھانے سے بچتے ہوئے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔